السلام علیکم ورحمتہ اللہ!
دیکھئے ساجد تاج بھائی یوں اپنے منہ میاں مٹھو بننا اچھی بات نہیں۔چونکہ میری بھی 1000 پوسٹس حال ہی میں مکمل ہوئی ہیں اس لئے ہم تو عنوان دیکھ کر ہی اس خوش فہمی میں مبتلا ہوگئے تھے کہ بھائی نے شاید ہمیں مبارک باد دی ہے۔ کیا یہ بہتر نہیں ہوتا کہ آپ مجھے مبارک باد دیتے اور میں آپکو۔ اس طرح دونوں کا کام ہوجاتا اور کم ازکم آپ جگ ہنسائی سے تو بچ جاتے۔مجھے افسوس ہے کہ آپ نے بالکل بھی عقل مندی کا مظاہرہ نہیں کیا۔
نجانے آپ نے یہ ایک ہزار پوسٹس کہاں پوری کی ہیں کیونکہ میں نے تو آج پہلی مرتبہ آپکی کوئی پوسٹ دیکھی ہے۔ کہیں اس میں بھی کوئی ہیرا پھیری تو نہیں کی؟
اے شاہد بھائی اتنے جذباتی نہ ہوں پلیز، آپ کی ورڈنگ کو نظر انداز کرتا ہوں کیونکہ میں آپ کے بات کرنے کے سٹائل کو جانتا ہوں ویسے بھی ہمارا رشتہ صرف اسی فورم سے نہیں ہے ایک دو اور فورم میںبھی رہ چُکا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ آپ کی ہزار پوسٹ ہوئی ہیں اور محمد آصف مغل بھائی کی بھی، آپ کو ایسا کیوں لگا کہ تھریڈ آپ کے لیے لگایا ہو گا ؟ کیونکہ یہاں تو کوئی ایسے تھریڈز لگاتا ہی نہیں تو پھر سوچا کیسے ہاہاہاہاہاہا
میں نے ایک تجویز شاکر بھائی اور محمد زاہد بن فیض بھائی کے آگے رکھی تھی ، شاکر بھائی سے اس بارے میںڈیٹیل میںبات ہو چُکی ہے ، باقی بات وہ واضح کر دیں تو زیادہ اچھا ہے ، ان شاءاللہ آنے والے دنوںمیں جب بھی کوئی اپنی پوسٹس کے کسی ہندسے کو عبور کرے گا ، جیسے کوئی عہدہ ملنا یا پوسٹس ہزار سے دو ہزار وغیرہ تو مبارکبادی تھریڈ میری طرف سے لگ جایا کرے گا