• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

10418+2526+10168= 23112

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
10418+2526+10168= 23112
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:-
اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ سب کو ہمیشہ خیریت سے ہی رکھے آمین اور آپ سب کو ہربیماری سے دور کرے اور آپ کی زندگی خوشیوں کا گہوارہ بن جائے۔
عنوان دیکھ کر چونک گئے نا؟ لو جی ہم تو پھر ایسے ہی ہیں جب تک بات کو گھمائیں پھرائیں نہ ہمیں مزہ ہی نہیں آتا ہے۔ اب عنوان دیکھ کر تو صرف اسحاق بھائی اور محمد آصف مغل بھائی شاید سمجھے ہوں کہ میں کیا لکھنے لگا ہوں۔ لیکن عنوان میں لکھی نمبرنگ یقینا سب کو تجسُس میں ڈال رہی ہے ، اب جناب بغیر تجسُس کے ہمارا تھریڈ پڑھتا کون ہے ہاہاہاہاہا
جس جس فورم پر جانا ہوتا وہاں یہ بھائی ہمیں ہمیشہ نظر آتے ، اور کیوں نہ نظر آئیں ارے ماشاءاللہ جیتے جاگتے ہیں تو نظر تو آئیں گے ہی نا۔ اردو مجلس پر ایک ساتھ بہت عرصہ کام کیا ، پھر صراط الہدی میں بھی زیادہ نہیں لیکن ساتھ ضرور رہا ہمارا، پھر اس فورم پر انٹری ماری تو جناب یہاں اُسی رفتار سے اپنے کام کوجاری رکھے ہوئے ہیں جیسے باقی فورمز پر رکھا کرتے تھے۔
لیکن سب باتوں کی ایک بات پہلے یہ بتائیں کہ آخر عنوان میں یہ نمبرنگ ہے کیا ؟ کوئی بتائے گا ؟ نہیں چلو لگتا ہے اس بار پھر ہار مان لی آپ لوگوں نے ، ویسے پھر بھی کوئی اندازہ تو لگائوں یارو کوئی تُکا شُکا ہی مارو؟ کیا کہا آپ لوگوں نے ؟ ذرا اونچی آواز میں بولیں ؟ پھر بولیں ؟ اچھا آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو ابھی تک نہیں سمجھ نہیں آیا کہ میں نے کیا لکھا ہے، چلیں ایک ہنٹ دیتا ہوں
10418= اردو مجلس
2526= صراط الہدی
10168= محدث فورم
10418+2526+10168= اردو مجلس + صراط الہدی+ محدث فورم= 23112
ابھی تک نہیں سمجھے ہممممممممممممممممممممممممممممم منوں غصہ چڑھا رہے ہو
چلیں میں بتاتا ہوں ورنہ مین بُوجھ بُوجھ کر میں ہی پاگل ہو جائوں گا۔ جی یہ تھریڈ ہے محمد ارسلان بھائی کے لیے جنہوں نے محدث فورم اپنے 10،000 مراسلات پورے کر لیئے ہیں، اور محدث فورم کے ٹاپ پوسٹر ہونے کا اعزاز ابھی تک انہی کے پاس ہے ماشاءاللہ۔ اتنی جلدی تو بجلی کے یونٹ نہیں گرتے جتنی جلدی ہمارے ارسلان بھائی اور تھریڈ/پوسٹس کرتے ہیں۔
اردو مجلس پر ان کی پوسٹس 10418 ہیں
صراط الہدی پر ان کی پوسٹس 2526 ہیں
محدث فورم پر ان کی پوسٹس 10168 ہیں
تو ہو گیا نا 23112 اب سب کیلکولیٹر نکال کر جمع کرنا نہ شروع کر دیں ، میرا حساب کبھی غلط نہیں ہوتا اللہ کے فضل سے ویسے میں بھی دوبارہ چیک کر لوں، جی چیک کر لیا بلکل ٹھیک فیگر ہے۔
محمد ارسلان بھائی بہت خوش اخلاق اور ہنس مُکھ انسان ہیں اور بہت ساتھ دینے اور مل کر چلنے والوں میں ہیں۔ اللہ تعالی انہیں ہمیشہ شاد و آباد رکھےآمین۔ محمد ارسلان بھائی کو محدث فورم کے تمام اراکین جانب سے بہت بہت مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔ اُمید کرتے ہیں کہ آپ یونہی اسی طرح محدث فورم پر اپنا وقت اور بہترین شیئرنگ کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ ہمارے بھائی کو دنیا و آخرت میں کامیاب کرے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ٹیشن کو خوشی میں بدل دے آمین اور ان کی زندگی میں آنے والی ہر بیماری کو دور کر دے آمین اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ کو ہر طرح کے شر سے محفوظ رکھے آمین اور آپ کو جنت الفردوس میں بلند درجات سے نوازے آمین۔
محمد ارسلان بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:-
یوزر نیم : محمد ارسلان
عہدہ : فعال رُکن
شمولیت:مارچ 09، 2011
پیغامات:10,168
موصول شکریہ جات:36,434
تمغے کے پوائنٹ: 891
دوست : 101
موضوعات کی تعداد : 1282

‌‌‌‌​
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
گذشتہ تین چار دن سے مسلسل فارغ ہوں اور مسلسل محدث فورم پر براجمان ہوں۔ اور مسلسل اطلاعات موصول کر رہا ہوں اور مسلسل پریشان ہوئے جا رہا ہوں۔ کہ مسلسل پوسٹیں ارسلان بھائی کی طرف سے آ رہی ہوتی ہیں۔ اور مسلسل اطلاعات چیک کرتا ہوں۔ اور مسلسل پیچھے رہتا ہوں بھائی کی اسپیڈ سے۔ اور مسلسل کوشش کے باوجود مسلسل آگے نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ اور مسلسل اپنی پوسٹوں کو روکے ہوئے ہوں۔ اور مسلسل ارسلان بھائی کی پوسٹوں کو دیکھتا ہوں اور مسلسل شکریہ، پسند، زبردست وغیرہ کا بٹن دباتا ہوں۔ اور مسلسل حیران ہوں کہ ابھی تک ان کے اس قدر مسلسل پوسٹیں کرنے کا راز نہیں جان سکا۔ ہمارے ہاں تو بجلی مسلسل نہیں آتی لیکن آتی ہے تو صرف ارسلان بھائی کی پوسٹیں مسلسل آتی ہیں۔ فوج میں ہر کام روٹین کا مسلسل کیا جاتا ہے لیکن اتنا مسلسل نہیں جتنا ارسلان بھائی مسلسل پوسٹوں والا کام کئے جا رہے ہیں۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا ساجد بھائی
ساجد بھائی اور دیگر تمام بھائیوں اور سعدیہ بہن کا شکریہ۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا۔۔۔ اللہ تعالیٰ آپ تمام لوگوں کو خوش رکھے آمین
محمد آصف بھائی کا ہر کام مسلسل ہی ہوتا ہے۔۔۔ ماشاءاللہ
ابتسامہ
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
محمد ارسلان بھائی کی کاگردگی کچھ یوں ہے:-
یوزر نیم : محمد ارسلان
عہدہ : فعال رُکن
شمولیت:مارچ 09، 2011
پیغامات:10,168
موصول شکریہ جات:36,434
تمغے کے پوائنٹ: 891
دوست : 101
موضوعات کی تعداد : 1282
‌‌‌‌​
وعلیکم السلام ساجد بھائی
ارسلان بھائی کو بہت مبارک ہو، الله آپ کو اور ترقی دے آمین
یار ساجد بھائی آپ نے کہا

تو ہو گیا نا 23112 اب سب کیلکولیٹر نکال کر جمع کرنا نہ شروع کر دیں ، میرا حساب کبھی غلط نہیں ہوتا اللہ کے فضل سے ویسے میں بھی دوبارہ چیک کر لوں، جی چیک کر لیا بلکل ٹھیک فیگر ہے۔
بھائی یہاں ارسلان بھائی کے ١٠١٦٨ پوسٹ نہیں بلکہ ١٠١١٣ پوسٹس موجود ہیں، تو کیا کہتے ہیں آپ؟؟؟ غلطی کر دی آپ نے؟؟؟ ابتسامہ
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
محمد آصف بھائی کا ہر کام مسلسل ہی ہوتا ہے۔۔۔ ماشاءاللہ
ابتسامہ
کھاد تیار کرنے والی فیکٹری جب تک کھاد تیار کرے گی فصلوں کی قد و قامت میں اضافہ ممکن رہے گا۔ اسے اس بات سے کیا سروکار کہ کچھ لوگ صرف اللہ کے بھروسے پر فصل بوتے ہیں اور اس کی رحمت اُترنے پر اِترا کر کسی کی برسوں کی محنت (فورم) پر خزاں کا سبب مہیا نہیں کرتے۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,096
پوائنٹ
1,155
کھاد تیار کرنے والی فیکٹری جب تک کھاد تیار کرے گی فصلوں کی قد و قامت میں اضافہ ممکن رہے گا۔ اسے اس بات سے کیا سروکار کہ کچھ لوگ صرف اللہ کے بھروسے پر فصل بوتے ہیں اور اس کی رحمت اُترنے پر اِترا کر کسی کی برسوں کی محنت (فورم) پر خزاں کا سبب مہیا نہیں کرتے۔
بھائی کچھ سمجھ نہیں آئی
 
Top