• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ائمہ کے مابین اختلافات کے اسباب۔۔ اہل سنت کا منہج تعامل

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,008
پوائنٹ
436
9۔ حدیث مخالف کو منسوخ سمجھنا
بعض اوقات ایک عالم ایک حدیث پر عمل نہیں کرتا کیونکہ اس کے خیال میں ایک دوسری حدیث ہے اور زیر بحث روایت ضعیف ہے یا منسوخ ہے یا اس میں تأویل کی گنجائش ہے ۔حالانکہ زیر بحث حدیث جسے وہ عالم ضعیف سمجھتا ہے سند اور متن کے اعتبار سے بلحاظ صحت و ثقاہت ثابت ہے ۔یا وہ حدیث جس کووہ ناسخ جانتا ہے وہ حقیقت میں منسوخ ہے یا اسے تأویل کرنے میں غلطی لگی ہو اور اس نے اس کے وہ معانی بیان کئے ہیں جن کی اس کے الفاظ میں سرے سے گنجائش ہی نہیں۔ یا وہ عالم سمجھتا ہے کہ اس مسئلے میں اللہ کی کتاب اور رسول کی سنت کچھ اور کہتی ہے جیسے ابو اسحاق  نے فرمایا''میں بڑی مسجد میں اسود بن یزید کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ہمارے ساتھ امام شعبی بھی تھے امام شعبی نے فاطمہ بنت قیس؅ کی روایت بیان کی کہ ان کو ان کے خاوند نے تین طلاقیں دیں ۔انہوں نے ان کے اہل و عیال سے نفقہ کا مطالبہ کیا ان کے انکار پر وہ رسول اللہ کے پاس گئی تو آپﷺ نے فرمایا کہ تمہارے لیے (تین طلاقوں کے بعد خاوند کے ذمے)نہ تو نان نفقہ ہے اور نہ رہائش ہے''اسود نے کنکریاں پکڑ کر امام شعبی کو ماری اور فرمایا تم یہ حدیث بیان کرتے ہو حالانکہ سیدنا عمر؄ نے فرمایا تھا کہ ہم ایک عورت کے کہنے پر اللہ کی کتاب اور اپنے نبی ﷺ کی سنت نہیں چھوڑ سکتے معلوم نہیں کہ اس خاتون کو واقعہ یاد بھی رہا یا نہیں اس لیے سیدنا عمر نے (تین طلاقوں والی)عورت کو عدت کے دوران رہائش اور خرچہ دلوایا سیدنا عمر نے اس آیت سے استدلال کیا:

﴿لَا تُخْرِجُوْہُنَّ مِنْۢ بُيُوْتِہِنَّ وَلَا يَخْرُجْنَ اِلَّآ اَنْ يَّاْتِيْنَ بِفَاحِشَۃٍ مُّبَـيِّنَۃٍ۝۰ۭ﴾ (الطلاق:۱)
''عورتوں کے اپنے گھر سے مت نکالو نہ وہ خود نکلیں مگر یہ کہ واضح بے حیائی کی مرتکب ہوں''۔(مسلم 1480)
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,008
پوائنٹ
436
علماء کا طرز عمل :
بعض اوقات عالم اپنی دلیل بیان کرتا ہے اور بعض اوقات وہ کوئی دلیل بیان ہی نہیں کرتا اور جب وہ دلیل بیان کرتا ہے تو کبھی وہ دلیل ہم تک پہنچتی ہے اور کبھی نہیں پہنچتی۔کبھی ہم ان کے انداز استدلال کو سمجھتے ہیں اور کبھی نہیں سمجھتے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کی بیان کردہ دلیل درست ہے یا غلط۔یہ ان وجوہات میں سے چند ہیں کہ جن کی بنا پر ہمارے سلف صالحین میں اجتہادی مسائل میں اختلاف ہوا اور بعض علماء نے بعض احادیث پر عمل نہیں کیا اور ترک حدیث کے باوجود یہ علماء اہل سنت کے امام مشہور ہوئے ۔انہوں نے اجتہاد کیا۔ اگر انہوں نے اجتہاد میں خطاء کی تو بھی ان کے لیے ایک اجر ہے ۔
 
Top