محمد آصف مغل
سینئر رکن
- شمولیت
- اپریل 29، 2013
- پیغامات
- 2,677
- ری ایکشن اسکور
- 4,009
- پوائنٹ
- 436
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ ھُمُ الْفٰسِقُوْنَ۸اَفَغَيْرَ دِيْنِ اللہِ يَبْغُوْنَ وَلَہٗٓ اَسْلَمَ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْھًا وَّاِلَيْہِ يُرْجَعُوْنَ۸۳
جس طرح اس کی ربوبیت عامہ کا انکار فطرت انسانی سے نہیں بن پڑتا۔ اسی طرح اس کے دین سے ابا جو ربوبیت کا خاصہ ہے، ناممکن ہے۔کسی نہ کسی وقت اورمشکل میں ہرانسان اس کی اطاعت پر مجبور ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ وہ زبان سے اس کا اقرار نہیں کرتا مگر وہ اپنے افعال وحرکات سے ہمیشہ یہ ثابت کرتا رہتا ہے کہ اس میں اللہ کے بنائے ہوئے قانون کی مخالفت کا کوئی جذبہ نہیں۔
۲ پھر اس کے بعد جب کوئی پھرجائے تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں۔(۸۲)کیا وہ خدا کے دین کے سوا کوئی اور دین تلاش کرتے ہیں؟ حالانکہ جو کچھ آسمان اورزمین میں ہے اپنی خوشی اورزور سے اسی کے حکم میں ہے اور اسی کی طرف پھرجائیں گے۔۱؎(۸۳)
۱؎ وہ پیام تسکین جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام اس دنیائے اضطراب کے لیے لے کر آئے، وہ اللہ کا خالص دین ہے اور اللہ وہ ہے ، جسے آسمانوں اورزمینوں کا ذرہ ذرہ مانتا ہے اورجس کا اقرار طوعاً وکرہاً کسی نہ کسی طرح کرنا ہی پڑتا ہے ۔اللہ کا د ین