• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: سانپ اور بچھو کے کاٹنے میں دم کی اجازت۔
(۱۹۷۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ نبیﷺ (سانپ ، بچھو وغیرہ) ہر زہریلے جانور کے کاٹنے میں دم کرنے کی اجازت دی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ رسول اللہﷺ کا دم کرنا۔
(۱۹۷۷)۔ ام المومنین عائشہؓ ہی نے کہا کہ نبیﷺ مریض پر یہ پڑھا کرتے تھے :'' بسم اللہ ! یہ ہماری زمین کی مٹی اور ہمیں سے کسی کا تھو ک ہے ، ہمارے بیمار کو ہمارے پروردگار کے حکم سے شفا ہو جائے ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب: نیک فال کا بیان۔
(۱۹۷۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا :'' بد شگونی کوئی چیز نہیں ، نیک فال عمدہ چیز ہے۔ ''لوگوں نے پوچھا کہ فال کیا چیز ہے ؟ تو فرمایا :'' فال وہ اچھی بات ہے جو تم میں سے کوئی سنے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کہانت کا بیان۔
(۱۹۷۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قبیلۂ ہذیل کی دو عورتوں کے مقدمے کا فیصلہ فرمایا جو آپس میں لڑی تھیں۔ ایک نے دوسری حاملہ کے پیٹ پر پتھر مارا ، بچہ اندر مر گیا۔ یہ مقدمہ آپﷺ کے سامنے پیش کیا گیا تو آپﷺ نے بچہ کی دیت میں باندی یا غلام دینے کا حکم فرمایا۔ یہ سن کر قاتلہ عورت کے وارث نے کہا کہ جو بچہ پیٹ میں تھا اس نے نہ کھایا نہ پیا نہ بولا نہ چیخا تو اس کی دیت کیسے ہے ؟ وہ تو قابل معافی ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا :'' یہ کوئی کاہنوں کا بھائی معلوم ہوتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بعض تقریریں بھی جادو بھری ہوتی ہیں۔
(۱۹۸۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ نجد سے دو شخص آئے ،انہوں نے لوگوں کو خطاب کیا تو لوگ ان کے اندازِ بیان سے ششدر رہ گئے۔ رسول اللہﷺ نے فرمایا:''بعض تقریریں جادو بھری ہوتی ہیں۔ ''یا یہ فرمایا :'' بعض تقریر اور بیان جادو (کی مانند) ہوتے ہیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کوئی بیماری متعدی نہیں ہوتی۔
(۱۹۸۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' (اللہ کے حکم کے بغیر) کسی کی بیماری دوسرے کو نہیں لگ سکتی اور بیمار اونٹ تندرست اونٹوں کے پاس نہ لائے جائیں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ زہر پینا یا زہریلی اور خوفناک دوا یا ناپاک دوا کا استعمال کرنا۔
(۱۹۸۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس شخص نے دانستہ طور پر پہاڑ سے اپنے آپ کو گرا کر خود کو مار ڈالا وہ دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب پائے گا کہ پہاڑ سے گرایا جایا کرے گا اور جس نے دانستہ طور پر مرنے کے لیے زہر کھا لیا تو اس کو دوزخ میں ہمیشہ یہی عذاب ہو گا کہ اس کے ہاتھ میں زہر ہو گا اور وہ کھاتا رہے گا اور جس نے اپنی جان کو کسی ہتھیار سے ہلاک کر لیا تو اس کو دوزخ میں ہمیشہ ایسے ہی عذاب ہو گا کہ وہی ہتھیار اپنے ہاتھ سے اپنے پیٹ میں مارا کرے گا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب مکھی کھانے پینے کی چیز میں گر جائے۔
(۱۹۸۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' اگر تمہارے کسی کے سامنے کھانے میں مکھی پڑھ جائے تو اس کو (ایک دفعہ) ڈبو کر پھینک دو ، اس لیے کہ اس کے ایک پر میں شفا ہے اور دوسرے میں بیماری (تو جب وہ کسی چیز میں گھس جاتی ہے تو بیماری والے پر کو ڈبو تی ہے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
لباس کے بیان میں

باب۔ جو شخص ٹخنوں سے نیچا کپڑا رکھے وہ دوزخ میں سزاپائے گا۔
(۱۹۸۴)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے ٹخنوں سے نیچے کپڑا رکھا (جیسے شلوار ، پتلون ، پاجامہ) تو وہ آگ میں جلے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ دھاری دار چادر اور یمنی چادر اور شملہ پہننا۔
(۱۹۸۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کو سب کپڑوں سے زیادہ پسند '' حبرہ '' یعنی یمنی چادر (پہننا) تھی۔

(۱۹۸۶)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہﷺ کی وفات ہو گئی تو آپﷺ ''بردیمانی '' (ایک یمنی چادر) میں ڈھکے ہوئے تھے۔ ''
 
Top