• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ رشتہ ناتا تھوڑی تری سے تر ہو جاتا ہے۔
(۲۰۱۱)۔ سیدنا عمر بن عاصؓ نے کہا کہ میں نے نبیﷺ سے بآواز بلند سنا ، آپﷺ فر ما رہے تھے : ''فلاں شخص کی اولاد میرے دوستوں میں سے نہیں اور میرادوست تو اللہ اور مومن صالح لوگ ہیں۔ لیکن ان (لوگوں) کے ساتھ رشتہ داری ہے۔ اگر وہ تر رکھیں گے تو میں بھی تر رکھوں گا ، وہ ناتا جوڑیں گے تو میں بھی جوڑوں گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ صلہ رحمی کے بدلے رحمی (کرنا صلہ رحمی)نہیں۔
(۲۰۱۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمروؓ سے مروی ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا :''صلہ رحمی کرنے والا وہ نہیں ہے جو صرف بدلہ چکائے (یعنی احسان کے بدلے احسان کر دے)بلکہ صلہ رحمی کرنے والا(رشتہ ناتا جوڑنے والا)وہ ہے جو اپنے ٹوٹے ہوئے رشتہ کو جوڑے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بچے کو گود میں لینا ،پیا ر کرنا اور اس پر شفقت کرنا۔
(۲۰۱۳)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے کہا کہ ایک گنوار ،نبیﷺ کے پاس آیا اور کہا کہ آپ تو بچوں کو بوسہ دیتے ہیں اور ہم نہیں دیتے۔ آپﷺ نے فرمایا :''میں کیا کروں جب اللہ تعالیٰ نے تیرے دل
میں رحمت ہی نہیں ڈالی (تو میں کس طرح ڈال سکتا ہوں ؟)۔ ''

(۲۰۱۴)۔ امیر المومنین عمر بن خطا بؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے سامنے چند قیدی حاضر کیے گئے ،ان میں ایک عورت (بھی)تھی اس کی چھاتیاں دودھ سے بھری ہوئی تھیں ، دودھ ٹپکتا تھا اور جہاں بچہ اس کے پاس آتا اس کو پیٹ سے لگا کر دودھ پلا دیتی۔ نبیﷺ نے فرمایا :''کیا تم سمجھتے ہو کہ یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈال سکتی ہے ؟''ہم نے کہا کہ ہرگز نہیں جب تک اسے قدرت ہو گی وہ اپنے بچے کو آگ میں نہ ڈالے گی۔ تو آپﷺ فرمایا :''اللہ تعالیٰ اس عورت سے بھی زیادہ اپنے بندوں پر مہربانی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت کے سو(۱۰۰) حصے ہیں۔
(۲۰۱۵)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا :''اللہ تعالیٰ نے رحمت کے سوحصے کیے ، ننانوے حصے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اور اسی ایک حصہ کی وجہ سے تمام مخلوقات ایک دوسرے پر رحم کرتی ہیں۔ حتیٰ کہ گھوڑی بھی اپنے بچے کے اوپر سے پاؤں اٹھا لیتی ہے کہ کہیں اس کو تکلیف نہ ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ بچے کو ران پر بٹھا نا جائز ہے۔
(۲۰۱۶)۔ سیدنا اسا مہ بن زیدؓ نے کہا (جب میں بچہ تھا تو)رسول اللہﷺ مجھ کو پکڑ کر ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حسنؓ کو۔ پھر دونوں کو (اپنے ساتھ)چمٹا لیتے اور یہ دعا فرماتے :''اے اللہ !تو ان پر رحم و کرم فرما کیونکہ میں بھی ان پر مہربانی کرتا ہوں۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ انسانوں اور حیوانوں پر شفقت کرنا۔
(۲۰۱۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نے کہا کہ ایک مرتبہ رسول اللہﷺ نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہوئے اور آپﷺ کے ساتھ ہم بھی کھڑے ہوئے۔ اتنے میں ایک گنوار نماز ہی میں دعا مانگنے لگا کہ یا اللہ !مجھ پر اور محمدﷺ پر رحم کر بس اور کسی پر مت کر۔ آپﷺ نے سلام پھیر کر گنوار سے فرمایا : ''تو نے وسیع چیز (یعنی اللہ کی رحمت)کو تنگ کر دیا۔ ''

(۲۰۱۸)۔ سیدنا نعمان بن بشیرؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''تو مومنوں کو ایک دوسرے سے رحم ، محبت اور مہربانی میں ایسا دیکھے گا جیسا کہ بدن میں ایک عضو بیمار ہو جائے تو سارے اعضا بخار اور بیماری سے اس کے شریک ہوتے ہیں۔ ''

(۲۰۱۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جس مسلمان نے کوئی درخت لگایا اور اس کا پھل آدمیوں اور جانوروں نے کھایا تو اس لگانے والے کے لیے صدقہ کا ثواب ہے (گویا کہ یہ صدقہ جاریہ ہے)۔ ''

(۲۰۲۰)۔ سیدنا جریر بن عبداللہ بجلیؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''جو شخص کسی پر رحم نہ کرے (تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے)اس پر بھی رحم نہ کیا جائے گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ پڑوسی کے ساتھ احسان کرنے کی وصیت
(۱۰۲۱)۔ سیدنا ابو شریحؓ راوی ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :''اللہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے،اللہ کی قسم ! وہ مومن نہیں ہے،اللہ کی قسم وہ مومن نہیں ہے۔ '' دریافت کیا گیا کہ یا رسول اللہﷺ ! وہ کون شخص ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا :''جس کا پڑوسی اس سے تکالیف اٹھاتا ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے۔
(۲۰۲۳)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا:'' جو شخص اللہ پر اور قیامت (کے دن) پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کی خاطر مدارت کرے اور جو شخص اللہ پر اور روز قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ دے اور جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ بات کہے تو اچھی ورنہ خاموش رہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ہر اچھی بات کا بتا دینا صدقہ دینے کے برابر ہے۔
(۲۰۲۴)۔ سیدنا جابر بن عبداللہﷺ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر اچھی بات بتانے کا ثواب صدقہ دینے کے برابر ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ ہر کام میں نرمی اور اخلاق عمدہ چیز ہے۔
(۲۰۲۵)۔ ام المومنین عائشہؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' بے شک اللہ تعالیٰ ہر کام میں نرمی کو پسند کرتا ہے۔ ''
 
Top