• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور سچ بولنے والوں کا ساتھ دو۔ '' (التوبہ :۱۹)اور جھوٹ بولنے والے کی برائی کا بیان۔
(۲۰۳۹)۔ سیدنا عبداللہ بن مسعودؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' سچ بولنا نیک کاموں کی ہدایت کرتا ہے اور نیک کام جنت میں لے جاتا ہے اور انسان سچ بولتے بولتے (اللہ کے ہاں) سچ بولنے والوں میں لکھا جاتا ہے اور یقیناً جھوٹ بد کاری کی طرف لے جاتا ہے اور بد کاری دوزخ کی طرف لے جاتی ہے اور یقیناً انسان جھوٹ بولتے بولتے اللہ کے ہاں جھوٹوں میں لکھا جاتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ تکلیف میں صبر کرنے کا بیان۔
(۲۰۴۰)۔ سیدنا ابوموسیٰؓ نے نبیﷺ سے روایت کی ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' کوئی شخص اذیت کی بات سننے پر اللہ سے زیادہ صبر کرنے والا نہیں ہے ، لوگ اللہ کے لیے بیٹا پکارتے ہیں اور وہ ان سے درگزر کرتا ہے اور ان کو رزق دیتا رہتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ غصہ سے پرہیز کرنا۔
(۲۰۴۱)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' پہلوان وہ نہیں ہے جو (کشتی لڑنے میں) اپنے مقابل کو گرا دے بلکہ پہلوان وہ ہے جو غصے کے وقت اپنے آپ کو قابو میں رکھے۔ ''

(۲۰۴۲)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہﷺ سے عرض کی کہ مجھ کو نصیحت فرمایے۔ آپﷺ نے فرمایا :'' غصہ نہ کیا کر۔ '' اس نے کئی مرتبہ دریافت کیا (لیکن) آپﷺ نے یہی فرمایا :'' غصہ نہ کیا کر۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ شرم و حیا کا بیان۔
(۲۰۴۳)۔ سیدنا عمران بن حصینؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' شرم و حیا اچھا نتیجہ ہی لاتی ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ جب تجھ میں حیا نہ ہو تو پھر جو تیرا جی چاہے سو (وہی) کر۔
(۲۰۴۴)۔ سیدنا ابومسعود انصاریؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' گزشتہ نبیوں کا کلام جو لوگوں کو ملا ، اس میں یہ بھی ہے کہ جب تو شرم و حیا نہ کرے تو پھر جو تیرا جی چاہے سو کر۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ لوگوں کے ساتھ خندہ پیشانی اور اپنے گھر والوں سے خوش طبعی کرنے کا بیان اور سیدنا ابن مسعودؓ کا قول ہے کہ لوگوں سے میل جول رکھ اور اپنے دین میں خلل نہ ڈال۔
(۲۰۴۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ ، نبیﷺ ہم سے اس قدر میل جول رکھتے تھے کہ میرا ایک چھوٹا بھائی ابو عمیر تھا ، اس سے آپﷺ فرمایا کرتے تھے :'' اے ابوعمیر ! تیری بلبل تو خیریت سے ہے ؟''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس بیان میں کہ مومن ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔
(۲۰۴۶)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' مومن کو ایک سوراخ سے دو دفعہ نہیں کاٹا جاتا۔ ''(ایک دفعہ ڈسے جانے کے بعد ہوشیار رہتا ہے)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس بیان میں کہ کون سے اشعار ، رجز یہ کلام اور حدی بڑھنا جائز ہے اور کون سا مکروہ ہے
(۲۰۴۷)۔ سیدنا ابی بن کعبؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :''بعض اشعار تو حکمت پر ہوتے ہیں۔
فائدہ : امام بخاری اپنی کتاب میں جو دیگر احادیث لائے ہیں اور ان میں رجز یہ کلام اور حدی خوانی کا ذکر بھی موجود ہے۔ چونکہ وہ احادیث مختلف طرف سے پہلے گزر چکی ہیں اس لیے یہاں ان کا ذکر نہیں فرمایا :صرف اشعار والی حدیث ذکر کر کے ان کی طرف اشارہ فرمایا :(اسد)
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ اس بیان میں کہ انسان کا شعر و شاعری میں اس قدر مشغول ہونا منع ہے کہ وہ ذکر الٰہی ، تعلیم اور قران مجید کی تلاوت سے بھی اس کو روک دے۔
(۲۰۴۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اگر تم میں سے کسی کا پیٹ پیپ سے بھر جائے تو یہ اس سے بہتر ہے کہ شعر و شاعری سے بھر جائے۔ ''(بس شعر و شاعری ہی اس کو یاد ہو اور کچھ اس کے پیٹ میں نہ ہو اور خاص طور پر اشعار بھی وہ جو خلاف شرع ہوں)۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
باب۔ کسی کو اس طرح کہنا کہ '' تیری خرابی ہو ''۔
(۲۰۴۹)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ ایک جنگل کا رہنے والا نبیﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ یا رسول اللہ ! قیامت کب ہو گی ؟ یہ حدیث پیچھے گزر چکی ہے (دیکھیے حدیث : ۱۵۲۰)اور یہاں اس میں اتنا زیادہ ہے کہ آپﷺ نے فرمایا :'' تو جس سے محبت رکھتا ہے تو اس کے ساتھ ہو گا۔ '' ہم نے عرض کی کہ کیا ہم بھی اسی طرح (آپ کے ساتھ) ہوں گے تو آپﷺ نے فرمایا :'' ہاں۔ ''
 
Top