• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ایمان دار اور منافق میں امتیاز کیسے ہوتا ہے؟ تفسیر السراج۔ پارہ:4

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,009
پوائنٹ
436
اَوَلَمَّآ اَصَابَتْكُمْ مُّصِيْبَۃٌ قَدْ اَصَبْتُمْ مِّثْلَيْھَا۝۰ۙ قُلْتُمْ اَنّٰى ہٰذَا۝۰ۭ قُلْ ھُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ۝۰ۭ اِنَّ اللہَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ۝۱۶۵ وَمَآ اَصَابَكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعٰنِ فَبِاِذْنِ اللہِ وَلِيَعْلَمَ الْمُؤْمِنِيْنَ۝۱۶۶ۙ
کیا تم کو جب ایک مصیبت پہنچی اور تم ان کو (یعنی کفار مکہ کو) دوچند(یعنی قتل وقید) پہنچا چکے ہوکہتے ہو کہ یہ مصیبت کہاں سے آئی۔ تو کہہ یہ تمہاری جانوں کی طرف سے آئی۔ بیشک اللہ ہرشے پر قادر ہے ۔(۱۶۵) اور دو فوجوں کے مقابلہ کے دن جو مصیبت تم پرآئی ، خدا کے حکم سے آئی تھی اور اس لیے کہ خدا ایمان داروں کو ظاہر کرے۔۱؎(۱۶۶)
۱؎ ان آیات میں مسلمانوں کو تسلی دی گئی ہے کہ عارضی شکست پر گھبراؤ نہیں۔ یہ سب کچھ خدائے متعال کی مرضی وارادے سے ہوا ہے۔ مقصد یہ تھاکہ ایمان دار اورمنافق میں امتیاز ہوجائے اورتم دوست اور دشمن کو پہچان لو۔
 
Top