• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اردو لکھنے میں مشکل!

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,583
پوائنٹ
384
asalam-o-Alaikum

pata nahi shayad forum per koi tabdeeli hui hai, jis ki waja se yahan pe main Urdu likhnay se qaasir hoon, guzarish hai ke yeh masla jald se jald sahi ker dain.

yahan pe Urdu likhnay ki koi option nahi hai, aur text box, White color ka nazar a raha hai. is per zara tawajja dain.
jazakallah
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
رضا بھائی،
ہم اس اردو ایڈیٹر پر مستقل کام کر رہے ہیں۔ دراصل فورم کو لیٹسٹ ورژن پر اپ گریڈ کیا گیا ہے اور نئے ورژن میں پرانا ایڈیٹر بالکل ہی ڈیلیٹ کر کے ایک نیا ایڈیٹر متعارف کروایا گیا ہے جو پرانے سے گو حد درجہ بہتر ہے۔ لیکن اس میں اردو کی انٹیگریشن نہیں ہے۔ لیکن اس وائٹ بیک گراؤنڈ والے ایڈیٹر میں بھی آپ بآسانی اردو لکھ سکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کے کمپیوٹر میں اردو لینگویج کا انسٹال ہونا ضروری ہے۔ اسی بہانے آپ اردو لینگویج انسٹال کر لیں تو اپنے کمپیوٹر میں ورڈ، ایکسل وغیرہ میں بھی اردو ٹائپ کر سکیں گے۔ طریقہ کار نہایت آسان ہے۔ درج ذیل سائٹ پر چلے جائیں۔
Urdu Font Installer Free | Urdu Keyboard Installer | Urdu Home Page | Urdu Unicode Fonts
یہاں تین مختصر اسٹیپس میں آپ کے کمپیوٹر میں اردو کی انسٹالیشن کا طریقہ اور ضروری فائلز موجود ہیں۔

یا دوسرا اس سے بھی آسان طریقہ یہ ہے کہ پاک اردو انسٹالر ڈاؤن لوڈ کر کے انسٹال کر لیں اور کمپیوٹر کو ری اسٹارٹ کر لیں۔ آپ کے کمپیوٹر پر لینگویج بار نظر آنا شروع ہو جائے گی، وہاں سے اردو سلیکٹ کریں اور فورم سمیت اپنے کمپیوٹر میں ہر جگہ اردو لکھنے کی صلاحیت شامل کر لیں۔

ہمیں معلوم ہے کہ یہ ہمارے والے مسئلے کا تو حل نہیں ہے۔ ہم ان شاءاللہ اردو ایڈیٹر اپنے فورم میں بھی انٹیگریٹ کر ہی لیں گے۔ لیکن درج بالا اسٹیپس ویسے بھی ضروری ہیں کہ مثال کے طور پر اگر آپ گوگل پر کوئی کتاب سرچ کرنا چاہیں تو اگر آپ کے کمپیوٹر میں اردو لینگویج انسٹال ہو تو گوگل سرچ باکس میں بھی اردو ٹائپ کر کے سرچ کرنا آسان ہو جائے گا۔

والسلام
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,399
پوائنٹ
891
السلام علیکم،
الحمدللہ، آج طویل عرصے کے بعد اردو ایڈیٹر کو دوبارہ سے فورم میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وہ احباب جن کے کمپیوٹر پر اردو کی سپورٹ موجود نہیں ہے وہ بھی اب تمام براؤزرز میں فوری جواب، تلاش اور نیا موضوع شروع کرتے وقت اردو ایڈیٹر سے مستفید ہو سکیں گے ان شاءاللہ۔

اس اپ ڈیٹ کے لئے ہم محترم نبیل بھائی ، اردو محفل فورم، کے مشکور ہیں جنہوں نے اس نئے ایڈیٹر کی اردو انٹیگریشن فراہم کی ہے۔ اور اس سے متعلقہ مسائل کو ختم کرنے میں خوب محنت کی ہے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,099
پوائنٹ
1,033
السلام علیکم،
الحمدللہ، آج طویل عرصے کے بعد اردو ایڈیٹر کو دوبارہ سے فورم میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وہ احباب جن کے کمپیوٹر پر اردو کی سپورٹ موجود نہیں ہے وہ بھی اب تمام براؤزرز میں فوری جواب، تلاش اور نیا موضوع شروع کرتے وقت اردو ایڈیٹر سے مستفید ہو سکیں گے ان شاءاللہ۔
جزاک الله خیر شاکر بھائی
 
Top