• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اللہ سے دعا میں پسند کی عورت مانگنا

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم​
کیا آدمی کسی مسلم لڑکی کو پسند کرتا ہو تو وہ اسے اللہ سے دعا میں مانگ سکتا ہے؟​
۔۔۔۔۔۔۔۔​
الجواب بعون الوھاب
جی ہاں معروف طریقے کے مطابق مانگ سکتا ہے،لیکن یہ بات یاد رہے کہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ پہلے سے خفیہ تعلقات نہیں ہونے چاہئے۔خفیہ تعلقات سے اللہ نے منع فرمایا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔​
مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسَـٰفِحِينَ وَلَا مُتَّخِذِىٓ أَخْدَانٍ۔۔۔سورة المائدہ
پاکدامنی اختیار کرنے والے ہوں اور فحاشی اختیار کرنے والے نہ ہوں اور نہ ہی خفیہ دوستیاں لگانے والے ہوں
محدث فتوی​
 
عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,035
ری ایکشن اسکور
1,230
پوائنٹ
425
السلام علیکم​
کیا آدمی کسی مسلم لڑکی کو پسند کرتا ہو تو وہ اسے اللہ سے دعا میں مانگ سکتا ہے؟​
محترم بھائی آپ نے جو فتوی پیش کیا ہے اس پر تو کوئی اشکال نہیں
البتہ فتوی سے ہٹ کر ایک مشورہ ہے کہ جس لڑکی کو ہم پسند کرتے ہیں ہمیں دعا مانگنے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ہم پسند اس لڑکی کی سیرت و دین کی وجہ سے کرتے ہیں یا صورت پیسے وغیرہ کی وجہ سے- دوسری وجوہات منع نہیں جب پہلی وجہ مقدم ہو-
اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر دوسری وجہ کو ہی مقدم رکھیں گے تو یاد رکھیں لڑکی شادی کے بعد لڑکی نہیں رہتی پس تعلقات میں مضبوطی کم ہو سکتی ہے جب اصل وجہ میں کمی آ جائے
 
محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
محترم بھائی آپ نے جو فتوی پیش کیا ہے اس پر تو کوئی اشکال نہیں
البتہ فتوی سے ہٹ کر ایک مشورہ ہے کہ جس لڑکی کو ہم پسند کرتے ہیں ہمیں دعا مانگنے سے پہلے یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ ہم پسند اس لڑکی کی سیرت و دین کی وجہ سے کرتے ہیں یا صورت پیسے وغیرہ کی وجہ سے- دوسری وجوہات منع نہیں جب پہلی وجہ مقدم ہو-
اسکی وجہ یہ ہے کہ اگر دوسری وجہ کو ہی مقدم رکھیں گے تو یاد رکھیں لڑکی شادی کے بعد لڑکی نہیں رہتی پس تعلقات میں مضبوطی کم ہو سکتی ہے جب اصل وجہ میں کمی آ جائے
ہر کوئی اپنے نظریے کے مطابق مانگتا ہے اور پسند کرتا ہے، اگر کوئی لڑکا خود دینداری اور حسن سیرت والی لڑکی کا خواہشمند ہو گا اور اس کی پسندیدہ خاتون میں یہ باتیں پائی جاتی ہوں گی تو وہ اس کو مانگے گا۔

اس کے برعکس اگر کوئی خاتون کسی مرد کو اپنے حسن یا مال کی وجہ سے پسند ہو گی تو وہ اس کو مانگے گا، لیکن شرعی طور پر ترجیحا پہلی بات ہے، کیونکہ دینداری ہو تو دیگر ساری خوبیوں کی کمی پوری جاتی ہے، لیکن اگر دینداری نہ ہو تو دیگر تمام خوبیاں اس کمی کو پورا نہیں کر سکتی۔

یہ سرسری بات نہیں بلکہ تجربے کی بات ہے، سب سے زیادہ اپنے شوہر کے ساتھ وہی اچھے طریقے سے زندگی گزار رہی ہیں جو حقیقی معنوں میں دیندار خواتین ہیں۔ الحمدللہ
 
Top