• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ابو حنیفہ کی حدیث سے عداوت

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
استغفراللہ ثم استغفراللہ
اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت نہ کرنے کا نتیجہ باہمی انتشار اور لڑائی جھگڑے ہیں
وَأَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَلَا تَنَٰزَعُوا۟ فَتَفْشَلُوا۟ وَتَذْهَبَ رِيحُكُمْ ۖ وَٱصْبِرُوٓا۟ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ مَعَ ٱلصَّٰبِرِينَ ﴿46﴾
ترجمہ: اور الله اوراس کے رسول کا کہا مانو اور آپس میں نہ جھگڑو ورنہ بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا اکھڑ جائے گی اور صبر کرو بے شک الله صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے (سورۃ الانفال،آیت 46)
اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی صریح گمراہی ہے
وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍۢ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى ٱللَّهُ وَرَسُولُهُۥ أَمْرًا أَن يَكُونَ لَهُمُ ٱلْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ ۗ وَمَن يَعْصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَٰلًۭا مُّبِينًۭا ﴿36﴾
ترجمہ: اور کسی مومن مرد اور مومن عورت کو لائق نہیں کہ جب الله اور اس کا رسول کسی کام کا حکم دے تو انہیں اپنے کام میں اختیار باقی رہے اور جس نے الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کی تو وہ صریح گمراہ ہوا (سورۃ الاحزاب،آیت 36)
اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی کرنے والےکے لیے درد ناک عذاب ہے
لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌۭ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌۭ ۗ وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ يُدْخِلْهُ جَنَّٰتٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۖ وَمَن يَتَوَلَّ يُعَذِّبْهُ عَذَابًا أَلِيمًۭا ﴿17﴾
ترجمہ: نہ اندھے پر کچھ گناہ ہے اور نہ لنگڑے ہی پرکچھ گناہ ہے اور نہ بیمار ی پرکچھ گناہے ہے اور جوکوئی الله اور اس کے رسول کی اطاعت کرے گا تو اسے ایسے باغوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور جو نافرمانی کرے گا اسے عذاب دے گا عذاب درد ناک۔ (سورۃ الفتح،آیت 17)
اللہ اور رسول اللہ ﷺ کی نافرمانی کرنےکو کسی فتنے میں مبتلا ہونے اور درد ناک عذاب کے آ جانے سے ڈرنا چاہیے
لَّا تَجْعَلُوا۟ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُم بَعْضًۭا ۚ قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًۭا ۚ فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِۦ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿63﴾
ترجمہ: رسول کے بلانے کو آپس میں ایک دوسرے کے بلانے جیسا نہ سمجھو الله انہیں جانتا ہے جو تم میں سے چھپ کر کھسک جاتے ہیں سو جو لوگ الله کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں انہیں اس سے ڈرنا چاہیئے کہ ان پر کوئی آفت آئے یا ان پر کوئی دردناک عذاب آ جائے (سورۃ النور،آیت 63)
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کی اطاعت سے منہ پھیر لینے والے مومن نہیں
وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌۭ مِّنْهُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ ۚ وَمَآ أُو۟لَٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿47﴾ وَإِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌۭ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ ﴿48﴾
ترجمہ: البتہ ہم نے کھلی کھلی آیتیں نازل کر دی ہیں اور الله جسے چاہے سیدھے راستہ پر چلاتا ہے اور کہتے ہیں ہم الله اور رسول پرایمان لائے اور ہم فرمانبردار ہو گئے پھر ایک گروہ ان میں سے اس کے بعد پھر جاتا ہے اور وہ لوگ مومن نہیں ہیں (سورۃ النور،آیت 47-48)
آپ نے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی نافرمانی کا انجام بھی ملاحظہ فرمایا ۔
تو پس اپنے رب کے قرآن اور محمد ﷺکے فرمان کو مضبوطی سے تھام لیجئے ۔اللہ کے در کے بھکاری بن جائیے اللہ آپ کو ہر در کی محتاجی سے پاک کر دے گا۔آج ہی اپنے عقیدوں کی اصلاح کیجئے ٹھنڈے دل سے ان باتوں پر غور کیجئے ۔اپنے گناہوں سے توبہ کیجئے بے شک اللہ تعالیٰ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے۔
وَمَنْ یَّعْمَلْ سُوْئً ا اَوْیَظْلِمْ نَفْسَہ ثُمَّ یَسْتَغْفِرِ اللّٰہَ یَجِدِ اللّٰہَ غَفُوْرًا رَّحِیْمًا (سورہ النساء آیت 110)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصادر و المراجع
اتباع سنت کے مسائل از محمد اقبال کیلانی
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
رسول کا مذاق اڑانے کی سزا جہنم ہے

أُولَـٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِ رَبِّهِمْ وَلِقَائِهِ فَحَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فَلَا نُقِيمُ لَهُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَزْنًا ﴿١٠٥﴾ ذَٰلِكَ جَزَاؤُهُمْ جَهَنَّمُ بِمَا كَفَرُوا وَاتَّخَذُوا آيَاتِي وَرُسُلِي هُزُوًا ﴿١٠٦﴾۔۔۔سورة الکھف
یہی وه لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار کی آیتوں اور اس کی ملاقات سے کفر کیا، اس لئے ان کے اعمال غارت ہوگئے پس قیامت کے دن ہم ان کا کوئی وزن قائم نہ کریں گے (105) حال یہ ہے کہ ان کا بدلہ جہنم ہے کیونکہ انہوں نے کفر کیا اور میری آیتوں اور میرے رسولوں کو مذاق میں اڑایا (106)
 

طاہر اسلام

سینئر رکن
شمولیت
مئی 07، 2011
پیغامات
843
ری ایکشن اسکور
735
پوائنٹ
256
تصویر کا دوسرا رخ
معروف اہل حدیث عالم مولانا عبدالقادر حصاریؒ نے’ شرح طحاویۃ فی العقیدۃ السلفیۃ‘ کے حوالے سے اس واقعے کا تذکرہ کیا ہے کہ امام حماد بن زید محدث ؒنے امام ابو حنیفہ ؒ کے سامنے یہ حدیث پیش کی کہ
جب رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا کہ ای الاسلام افضل؟تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا :الایمان،پھر ہجرت اور جہاد کو بھی امور ایمان میں میں شمار کیا۔
فسکت ابو حنیفہ، امام ابو حنیفہ خاموش ہو گئے؛ایک شاگرد نے کہا،آپ جواب کیوں نہیں دیتے؟امام نے فرمایا:
بما اجیبہ وھو یحدثنی بھذا عن رسول اللہ ﷺ ’’ وہ مجھے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے بیان کر رہا ہے،میں اس کا کیا جواب دوں؟‘‘
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا حصاریؒ رقم طراز ہیں:

اس واقعہ سے دو باتیں معلوم ہوئیں:
ایک یہ کہ پہلے امام ابو حنیفہ ؒ اعمال شرعیہ کو ایمان کا جزء نہیں سمجھتے تھے؛جب حدیث سنائی گئی ،تو خاموش ہو گئے اور کوئی جواب نہ دیا،جس سے ظاہر ہے کہ انھوں نے یہ مسئلہ تسلیم کر لیا۔
دوسری یہ بات ظاہر ہوئی کہ امام ابوحنیفہ ؒ جب کوئی عقیدہ یا مسئلہ حدیث کے خلاف بیان کر دیتے اور پھر حدیث مل جاتی اور کوئی محدث انھیں سمجھا دیتا ،تو امام صاحب حدیث نبوی کی تعظیم کرتے ہوئے اس کو تسلیم فرما لیتے تھے،اس لیے ان کا مشہور قول ہے : اذا صح الحدیث فھو مذھبی،یعنی’’جب صحیح حدیث مل جائے ،تو وہی میرا مذہب ہے۔‘‘(فتاویٰ حصاریہ و مقالات علمیہ ،ج4،ص305)
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,682
ری ایکشن اسکور
752
پوائنٹ
290
اس روایت کے دوسرے راوی یحیی بن عبد اللہ بن ماہان الکرابیسی کے بارے میں لسان المیزان میں ابو الفتح ازدی کا قول نقل ہے: لا یحتج بہ
یعنی یہ ضعیف ہے۔
اور توثیق میں مجھے کوئی روایت نہیں ملی۔ اگر کوئی ساتھی ڈھونڈ دیں۔
 
Top