• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
'' حب أبی بکر و عمر إیمان و بغضھما کفر ''
” ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی محبت ایمان ہے اور ان سے بغض رکھنا کفر ہے ۔“

سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ :
( رجال کشی صفحہ : 283 مطبوعہ بیروت لبنان )
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شیخین ابو بکر و عمر -رضی اللہ عنہما- کا گستاخ ...

امام ذہبی کہتے ہیں: مجھے امام محمد بن منتاب نے بیان کیا کہ عز الدین یوسف الموصلی -رحمہم اللہ- نے انہیں ایک خط لکھا - اور ابن منتاب نے مجھے (یعنی ذہبی کو) وہ خط دکھایا - عز الدین کہتے ہیں :

ہمارا ایک ساتھی تھا جو الشمس ابن حشیشی کے نام سے معروف تھا۔ وہ ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کو خوب برا بھلا کہتا تھا۔ ایک دفعہ میں نے اس سے کہا: "شمس! کتنی گھٹیا بات ہے کہ تم ان ہستیوں کو برا بھلا کہتے کہتے بوڑھے ہو چلے ہو، حالانکہ ان کو گزرے سات صدیاں ہو گئیں، اور اللہ کہتا ہے: یہ ایک امت تھی جو گزر چکی!"

اس نے جواب دیا: "اللہ کی قسم! ابو بکر و عمر (رضی اللہ عنہما) آگ میں ہیں!" لوگ جمع تھے۔ یہ سنتے ہی میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے، میں نے فورا ہاتھ اٹھائے اور دعا کی: "اے اللہ، اے بندوں پر غالب ذات! اگر یہ کتا صحیح کہتا ہے تو مجھ پر عذاب نازل کر، اور اگر یہ غلط ہے تو اس کے ساتھ ایسا معاملہ کر کہ سب لوگوں پر اس قول کی شناعت واضح ہو جائے۔"

تو اس کی آنکھیں سوجنا شروع ہو گئیں یہاں تک کہ پھٹنے کے قریب آ گئیں۔ جسم سیاہ کوئلے کی مانند ہو کر پھول گیا اور حلق سے عجیب مادہ نکلنا شروع ہو گیا۔ اسے گھر لے جایا گیا۔ تین دن پورے نہیں گزرے تھے کہ وہ مر گیا۔ اس کی آنکھوں اور جسم سے جاری مادے کے باعث کوئی اسے غسل نہ دے سکا اور اسے اسی حال میں دفن کر دیا گیا۔ اللہ اس پر رحم نہ کرے!

ابن منتاب رحمہ اللہ کہتے ہیں : پھر ہمارے کچھ دوست موصل سے بغداد آئے تو انہوں نے ہمیں یہ واقعہ سنایا اور یہ بالکل صحیح واقعہ ہے جو ٧١٠ھ میں پیش آیا۔

[ ذيل تاريخ الإسلام : ١١٧ ]
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
{ صدیق #اکبر پر ابن امام #تیمیہ کا #خوبصورت تبصرہ }

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
‏پس وہ ابو بکر رضی اللہ عنہ صحابہ کے ساتھ تھے، انہیں سکھاتے جب وہ کسی معاملے میں لا علم ہوتے،۔انہیں مضبوط کرتے جب وہ کمزور پڑجاتے، پس اللہ نے (ابوبکر الصدیق) کے ذریعے صحابہ کا عمل اور دین مضبوط کیا اور انکی قوت کو بھی۔

منهاج السنة ٨٤/٨
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حضرت ابوبکرصدیقؓ
وہ ہستی ہیں
جن کو جنت کے آٹھوں دروازوں سے پُکارا جائے گا۔
بخاری 3666
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
صدیق رضی اللہ عنہ سب سے اول ہیں جنہوں نے حرام کے شبہ میں جو پیٹ میں تھا قے کر دیا
صفةالصفوہ 1/97
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
میرا صدیق جنتی ہے
"ابشر فانت عتیق اللہ من النار"
صدیق خوش جا!اللہ نے تجھے جہنم سے آزاد کر دیا ہے
مجمع الزوائد 9/40
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حب صحابہؓ اور اس کا مفہوم

صحابہؓ کی محبت جزوِ ایمان ہے۔ ان سے محبت کا مطلب یہ ہے کہ ان کے فضائل کا اعتقاد رکھا جائے اور ان کی فضیلت کا اعتراف کیا جائے۔ ان کے محاسن نشر کیے جائیں، ان کے لیے بھلائی کی دعا کی جائے اور دینی مسائل سے متعلق ان سے جو کچھ منقول ہے، اس کی پیروی کی جائے۔
(امام بیہقی رحمہ اللّٰہ)

قال الإمام البيهقي رحمه الله :" حب الصحابة من الإيمان فحبهم أن يعتقد فضائلهم ويعترف لهم بها..وينشر محاسنهم ويدعو بالخير لهم ويقتدي بما جاء في أبواب الدين عنهم"شعب الإيمان ٢/١٩٢
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
شان صدیق رضی اللہ عنہ

سيدنا عمر إبن الخطاب رضي الله عنہ فرماتے ہیں:

« لَو وُزِنَ إيمانُ أبي بكرٍ بإيمانِ أهلِ الأرضِ ، لَرَجَحَ به »

" اگر ابو بکر رضي الله عنہ کے ایمان کو زمین والوں کے ایمان سے تولا جائے تو ابوبکر رضي الله عنه کا ایمان وزنی ہوگا "

{كتاب السُنة للعبدالله بن أحمد بن حنبل رحمھم اللہ، رقم الأثر: ۸۲۱، سندہ: حسن}
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
امام ابن جریرطبری رحمه اللہ صاحب تفسیر
فرماتےہیں۔

جوشخص حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنه اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنه کو

ہدایت کےامام نہیں سمجھتا وہ واجب القتل ہے۔

تزکرةالحفاظ۔جلد2صفحہ۔595۔

دوسرانسخہ۔1/202۔طبع مکتبہ رحمانیہ لاہور
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
حضرت ابوبکر ؓ کی وفات ہوئی توانھوں نے کوئی درہم و دینارترکےمیں نہیں چھوڑا،موت سے پہلے انھوں نے اپناسارا مال بیت المال میں دےدیاتھا

‏قالت عائشة رضي الله عنها :

مات أبو بكر ( رضي الله عنه ) فما ترك دينارًا ولا درهمًا ،

وكان قد أخذ قبل ذلك ماله فألقاه في بيت المال .

( عبدالله بن أحمد في زوائد الزهد ٥٧٦)
 
Top