رانا ابوبکر
تکنیکی ناظم
- شمولیت
- مارچ 24، 2011
- پیغامات
- 2,075
- ری ایکشن اسکور
- 3,043
- پوائنٹ
- 432
نام کتاب
جزء رفع الیدین
مصنف
محمد بن اسماعیل بخاری
مترجم
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور
صفحات
شریعتِ اسلامیہ میں نماز بہت بڑا اور اہم رکن ہے اور اس پر مواظبت لازم قرار دی گئی ہے بلکہ کفر وایمان کے درمیان نماز ایک امتیاز ہے۔عقیدہ توحید کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت کےلیے دو چیزوں کاہونا ضروری ہے۔ نیت اور طریقۂ رسول ﷺ ۔لہٰذا نماز کے بارے میں آپ کاﷺ واضح فرمان ہے ’’ نماز اس طرح پڑھو جس طرح تم مجھے پڑھتے ہوئے دیکھتے ہو‘‘ (بخاری) نماز کے مسائل میں رفع الیدین کوایک بنیادی اور اساسی حیثیت حاصل ہے۔نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے۔امام شافعیؒ فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کی حدیث کو صحابہ کرام کی اس قدر کثیر تعداد نے روایت کیا ہے کہ شاید اور کسی حدیث کواس سے زیادہ صحابہ نے روایت نہ کیا ہو۔ لیکن صد افسوس اس مسئلہ کو مختلف فیہ بنا کر دیگر مسائل کی طرح تقلید اور مسلکی تعصب کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ۔اثبا ت رفع الیدین پر امام بخاری کی جزء رفع الیدین ،حافظ زبیر علی زئی کی نور العینین فی مسئلۃ رفع الیدین وغیرہ کتب قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’جزء رفع الیدین‘‘ رفع الیدین کےاثبات کے موضوع پر امیر المومنین فی الحدیث امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ کی تصنیف ہے ۔جس میں امام بخاری ؒ نے ایک سو بائیس حوالوں سے اس کاثبوت واثبات واضح کیا ہے۔ ان احادیث کے رایوں میں مکہ ،حجاز ، عراق، شام، بصرہ، یمن ، خراسان اور بخارا سے تعلق رکھنے والے حضرات شامل ہیں اثبات رفع الیدین میں یہ رسالہ حرف ناطق ہے ۔ جس سے علم حدیث کے اصول ومبادی جاننے والا کو ئی انکار نہیں کرسکتا ۔امام بخاری کے اس رسالےکو متعدد ناشرین نے ترجمہ کے ساتھ شائع کیا ہے ۔ زیر تبصرہ ایڈیشن کے عربی متن کی عمد ہ تحقیق، مثالی تخریج اور مستند اردو ترجمہ محدث العصر حافظ زبیرعلی زئیؒ کے قلم ہوا ہے جس اس رسالے کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس رسالےکوامت مسلمہ کی نمازوں کی اصلاح کا ذریعہ بنائے ۔ آمین (م۔ا)جزء رفع الیدین
مصنف
محمد بن اسماعیل بخاری
مترجم
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور
صفحات