ان خاتون کا انٹرویو بھی کافی عرصہ قبل نظروں سے گزرا تھا۔
صدقے کے حوالے بہت طرح کے طریقے معاشرے میں رائج ہیں۔اایک خبار میں پڑھنے کا اتفاق ہوا کہ
عرب ممالک کے مخیر حضرات کسی بھی مارکیٹ یا تندور میں رقم دے دیتے ہیں کہ رات تک آنے والے تمام خریدار سے چیزوں اور روٹی کے پیسے نہ وصول کیئے جائیں ، یا پیکڈ پانی خرید کر دکان دار کے پاس ہی رکھوا دیتے ہیں ، جنھیں دکاندار ہر آنے والے گاہک کو مختلف خریداری کے ساتھ دے دیتے ہیں ، یوں یہ نیکی بھی ہو جاتی ہے اور کرنے والا بھی گمنام رہتا ہے۔