• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(3) سیرت احمد مصطفی ﷺ:تعارف وخصوصیات ( تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
سیرت احمد مصطفی ﷺ: تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف،لاہور

Taaruf aur Khususiyaat :ﷺ Seerat-e-Ahmad Mustafa
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore


(2) متعارض روایات میں تطبیق و توفیق


سیرتِ نبوی سے متعلق متعارض روایات کی تحقیق، تنقیح اور ان کے مابین تطبیق و توفیق ایک نہایت دقیق، فنی اور اصولی موضوع ہے، جس میں علومِ حدیث، اصولِ روایت، تاریخ اور فقہ السیرۃ سے گہری واقفیت درکار ہوتی ہے, سیرت نگاری میں محض مختلف روایات کو جمع کر دینا کافی نہیں، بلکہ ان کے مابین پائے جانے والے ظاہری تعارض کی نوعیت متعین کرنا، اسباب و وجوہ کا تجزیہ کرنا اور اصولِ تحقیق کی روشنی میں ان کے درمیان تطبیق یا کسی ایک روایت کی ترجیح کی وضاحت کرنا بھی ضروری ہے

سیرتِ طیبہ کے بیشتر اہم واقعات سے متعلق روایات، تاریخی اقوال اور اہلِ علم کی آراء میں کسی نہ کسی نوعیت کا اختلاف پایا جاتا ہے, یہ اختلاف کبھی تاریخ و زمانے کے تعین میں ہوتا ہے، کبھی واقعات کی جزئیات اور تفصیلات میں، کبھی راویوں کے بیان میں تفاوت کی صورت اختیار کرتا ہے اور کبھی مختلف دلائل و قرائن کی بنیاد پر اہلِ علم کے مابین ترجیحی اختلاف پیدا ہو جاتا ہے

اختلافی مواقع پر ضروری ہے کہ تمام متعلقہ روایات کو یکجا کرکے ان کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا جائے، ان کے مابین حقیقی اور ظاہری تعارض میں فرق کیا جائے اور حتی الامکان تطبیق و توفیق کی راہ اختیار کی جائے، اگر تطبیق ممکن نہ ہو تو اصولِ ترجیح کے مطابق راجح موقف کی نشان دہی کی جائے، جبکہ بعض صورتوں میں توقف بھی علمی دیانت کا تقاضا ہوتا ہے

متعارض روایاتِ سیرت میں تطبیق و توفیق اور اقوال و آراء کے مابین ترجیح کے حوالے سے حافظ ابن حجر عسقلانی، امام ابن کثیر اور علامہ زرقانی رحمہم اللہ کی علمی کاوشیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں، ان اہلِ علم نے مختلف روایات و اقوال کو جمع کرنے، ان کے مابین ظاہری تعارض کو دور کرنے اور دلائل و قرائن کی بنیاد پر راجح موقف متعین کرنے میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں

عصرِ حاضر میں ڈاکٹر محمد صادق عرجون سیرت کے اس میدان میں نمایاں مقام رکھتے ہیں، ان کی کتاب میں متعارض روایات کے تجزیے، مختلف علمی آراء کے تقابلی مطالعے اور اصولی بنیادوں پر ترجیح و تطبیق کا نہایت عمدہ اسلوب ملتا ہے

زیرِ نظر کتاب ’’سیرت احند مصطفیﷺ ‘‘ بھی اس اعتبار سے خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں متعارض روایات و اقوال کے مابین تطبیق و توفیق، ان کے علمی تجزیے اور مختلف آراء کے تقابلی مطالعے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے،محض اختلافی اقوال نقل کرنے پر اکتفا نہیں کیا گیا، بلکہ حتی المقدور ان کے پس منظر، دلائل، وجوہِ اختلاف اور باہمی مطابقت کے امکانات کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جہاں مختلف روایات میں تطبیق ممکن ہے، وہاں اس کی وضاحت کی گئی ہے اور جہاں تطبیق کے بجائے کسی ایک موقف کو ترجیح دینا زیادہ قرینِ تحقیق ہے، وہاں اس کی علمی بنیادوں کی نشان دہی کی گئی ہے


اس کتاب کے تقریباً ہر باب میں متعارض روایات یا مختلف علمی آراء سے متعلق کسی نہ کسی تحقیقی بحث کو جگہ دی گئی ہے، بلکہ متعدد ابواب میں ایک سے زائد مقامات پر اس نوعیت کے مباحث ملتے ہیں، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مؤلف نے سیرت کے واقعات کو محض روایتی انداز میں بیان کرنے کے بجائے ان کے تحقیقی پہلوؤں، علمی اختلافات اور اصولی مباحث کو بھی پیشِ نظر رکھا ہے

بطورِ مثال درج ذیل ابواب ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں،باب:1 ، رسول اللہ ﷺ کی تاریخِ ولادت ، باب:12 ، بعثت سے قبل آنحضرت ﷺ کا مذہب، باب:38 ، آغازاذان کی تاریخ ، باب:83 ، رسول اللہ ﷺ کی نمازِ جنازہ، ان ابواب میں مختلف روایات اور اقوال کے مابین پائے جانے والے اختلافات کا جائزہ، ان کی علمی توجیہ اور ممکنہ تطبیق و ترجیح کی بحث اس تحقیقی منہج کی نمائندگی کرتی ہے

اس اعتبار سے ’’سیرت احند مصطفیﷺ‘‘ کی ایک اہم علمی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سیرتِ نبوی کے اختلافی مباحث کو نظر انداز کرنے یا محض اقوال کے نقل پر اکتفا کرنے کے بجائے ان کا اصولی و تحقیقی جائزہ لینے کی کوشش کی گئی ہے، یہ طرزِ نگارش قارئین کو نہ صرف مختلف روایات و آراء سے آگاہ کرتا ہے بلکہ اختلافِ روایات کو سمجھنے، دلائل کا تقابل کرنے اور علمی بنیادوں پر راجح موقف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتا ہے
 
Top