31 رجب پر سعودیہ کے قیام کے دوران کا ایک واقعہ یاد آگیا
ایک نو مسلم لڑکا دین سیکھ رہا تھا اور مسائل پر بھی اکثر گفتگو کرنا شروع کردیتا تھا رمضان کے ایام تھے اور کچھ غیر مسلم باتوں باتوں میں روزوں اور عید کے متعلق پوچھنے لگے
میں نے بتایا کہ ہمارا ان معاملات میں چاند کے ساتھ تعلق ہے
پوچھا کیسے ؟
میں نے بتایا کہ 29 روزے کی افطاری بعد چاند دیکھا جاتا ہے اور اگر مطلع صاف نہ ہو تو 30 پورے کیے جاتے ہیں
پوچھا اگر 29 کو مطلع صاف ہو اور چاند نظر نہ آئے تو ؟
اس سے قبل کہ میں جواب دیتا نو مسلم لڑکا بولا پھر 30 روزے کی افطاری بعد چاند دیکھا جاتا ہے ،ابتسامہ
میں کہا بھائی ھجری مہینوں میں 31 کا مہینہ نہیں ہوتا اور برائے مہربانی جس بات کا علم نہیں رکھتے اس پر آپ بات کرنے سے احتیاط برتیں
لیکن آج 31 رجب دیکھ کر اسکی بات سچ ہوگئی ،ابتسامہ