• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تلخ مگر مخلصانہ خود کلامی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,822
پوائنٹ
1,069
سمجھیں اس سے پہلے کہ وقت اور حالات کے تھپڑ ہمیں سمجھائیں۔۔۔


آنے والے دن خواتین کے ہیں!
ہمیں اچھا لگے یا برا معاشرہ بہر حال ماڈرنائز Modernise ہونے جا رہا ہے
عورت کو مغرب کا پروردہ میڈیا گھر کے قلعہ سے باہر لا چکا ہے
اسے سبز باغ دکھا کر بے باک بنا یا جا چکا ہے
وہ جو بیچتے تھے دوائے دل وہ دکان اپنی بڑھا چکے ہیں
نہایت خاموشی سے ایسے قوانین بن چکے ہیں جن کے بعد گھر سے بھاگنے والی لڑکی عدالت کے ذریعہ باپ کو جیل بھجوا کرآشنا کے ساتھ اس کے گھر جا سکتی ہے(آہ)
حیا حجاب وفا پاکیزگی شرافت اخلاق جیسی روایات واقدار منہ چھپاتی پھرتی ہیں انہیں کوئی جائے پناہ نہیں ملتی
این جی اوز اور امریکن سفارتخانہہاتھ دکھا چکا
آنے والے کل میں معاشرے عورتیں چلا رہی ہوں گی فیصلے ان کی مرضی سے ہو رہے ہوں گے اہم ادارے ان کے پاس ہوں گے
میرے لفظ اگر کچھ آنکھوں کو ناخوشگوار لگ رہے ہیں تو یقین کیجئیے لکھتے ہوئے میں بھی آنکھوں کی پتلیاں دھو رہا ہوں مگر آنے والے کل کا یہ منظر بدلنا ؟
کاش میرے بس میں ہوتا۔۔۔۔
اس سونامی طوفان سے کچھ بیٹیوں کو بچانے کی ایک ہی صورت ہے ۔
جزوی ،ضمنی ،ذیلی چیزوں کی اصلاح ان پر مسلط کرنےکے بجائے نرمی محبت اور دلیل کے ساتھ بیٹیوں کو معاشرتی روایات سے نہیں بس اسلام کی بنیادی ہدایات سے جوڑنے کی کوشش کریں

1)اس نسل کو "تحمل "سے سمجھنے کے بجائے "تحکم "سے سیدھا کرنا ممکن نہیں

2)قران ,رسول ,حدیث ,آخرت کو اس نسل کی نظر سے دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہو گا کہ ان کی نظر میں بد قسمتی سے یہ اپنا اثر کھو بیٹھے ہیں اور اس کا آغاز اس روز ہوا تھا جب شرفا نے اپنے گھر کیبل کا کنکشن لگوایاتھا اور اپنے بچوں کو مہنگے سیکولر اسکول میں داخل کروایا تھا یا پھر نیا فون لے کر تنہائی فراہم کی تھی اور پیار سے دعوی کیا تھا کہ"مجھے اپنی بیٹی پر پورا بھروسہ ہے"

3)طوفان دروازوں سے ٹکرا رہا ہے محبت اور لہجہ کی نرمی کے "کہف "بنائیں

4)شیطان کے گھر میں داخلے کے دروازے بند کریں ,

5)متبادل تیار کرنے پر ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے ادارے بنائیں

6)گھر کے ڈرائنگ رومز کو "فری کاونسلنگ سینٹرز "میں بدل لیں

7)چھوٹی چھوٹی چیزوں میں آزادی دیں سمجھ لیں کہ زمانہ بدل گیا

8)جنریشن گیپ کا اعتراف کریں بچیوں کو سمیٹیں ان کی صلاحیتوں کو دیکھیں اور راستہ دیں اس سے پہلے کہ وہ چھین کے لے لیں کیونکہ صرف بند باندھیں گے تو طوفان انہیں بہا لے جائیں گے۔

9)یہ نسل ایموشنل بلیک میلنگ کو سمجھنے لگی ہے آپ کے آنسو اس کی نظر میں اکثر بس پانی کے چند قطرے ہوتے ہیں ،آپ بھی اب سمجھ لیں اور انہیں یوں مٹی میں نہ رولیں

10)روایتی اسلام اور محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کے اصل اسلام کا فرق سمجھیں ۔۔۔۔

سمجھیں اس سے پہلے کہ وقت اور حالات کے تھپڑ ہمیں سمجھائیں۔۔۔

تلخ مگر مخلصانہ
خود کلامی۔۔۔ زبیر منصوری
 
Top