• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

جماعت اہل حدیث کا اخبار حدیبیہ

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
ملکی حالات اور سیاست کی دینی نقطہ نظر سے تشریح اور موجودہ پر فتن دور میں نوجوانوں کی دینی تربیت کی غرض سے شروع کیا جانے والا جماعت اہل حدیث جماعتہ السنہ پاکستان کا پندرہ روزہ اخبار حدیبیہ کا تعارف اور ویب سائٹ کا لنک پیش خدمت ہے۔ یہ اخبار پندرہ دنوں میں مختلف ملکی و غیرملکی اخباروں میں شائع ہونے والی اہم ترین خبروں پر دینی اور مذہبی جائزے پیش کرتا ہے اور وہ مذہبی اور جماعتی خبریں جو دیگر اخبارات کا حصہ نہیں بنتیں یا پھر انہیں برائے نام اہمیت دی جاتی ہے حدیبیہ کا خاصہ ہیں۔ حدیبیہ کا مطالعہ اہم ترین خبروں کے حصول کے لئے اخباروں کے روزانہ مطالعے سے مستغنی کردیتا ہے۔ اخبار کا فکر انگیز اداریہ بھی قابل مطالعہ ہوتا ہے۔ دینی سوالوں کے جواب مولانا عبدالوکیل حفظہ اللہ مختصر مگر جامع تحریر فرماتے ہیں جو اس مصروف ترین دور میں کسی نعمت سے کم نہیں۔ گاہے بگاہے تحقیقی مضامین بھی حدیبیہ کی زینت بنتے رہتے ہیں۔جرار کے بعد جماعت اہل حدیث کا غالباً یہ دوسرا اخبار ہے اسکو پھیلانے اور قائم رکھنے میں تعاون کیجئے۔
Fortnightly Hudebiah : Read and Spread Tawheed
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
السلام علیکم
شاہد نزیر بھائی اس پر صراط الھدی فورم کے ممبر ابوبکر بھائی نے ایک اچھا تبصرہ پیش کیا ہے،اس کو بھی پڑھ لیں۔
اور پہلے ہی صفحہ پر یہ خبر بھی نظر سے گزری ۔۔۔
بمبئی کے فٹ پاتھ پر سونے والا انڈین فلم انڈسٹری کا کنگ بن گیا
شاہ رخ خان جب بمبئی آیا تو بالکل خالی تھا اس کے پاس رہنے کی جگہ بھی نہیں تھی
کیا اہلحدیثوں کے پاس صحابہ اور سلف صالحین کے کردار کی مثالوں کی کمی ہے جسے فلمی بدمعاشوں کی مثالیں دے کر پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
یہ خاک تربیت کریں گے
استغفراللہ
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,102
پوائنٹ
1,155
میرا تبصرہ
جی بھائی جان آپ نے بالکل صحیح کہا ہے۔
فلمی ایکٹروں کی خبروں کی جگہ حافط عبدالمالک مجاہد کی چھ کتابوں کی سنہری سیریز کو قسط وار شائع کرنا شروع کر دیا جائے،اس میں انبیاء کرام علیھم السلام،صحابہ کرام رضی اللہ عنھم اجمعین،سلف صالحین کے واقعات کثرت سے درج ہیں اور ہیں بھی سبق آموز،انہی واقعات میں محنت،کامیابی اور لگن کے موضوع پر کوئی واقعہ مل جائے گا،واقعی مجھے بھی یہ خبر پڑھ کر دکھ ہوا۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ!
ارسلان بھائی اگر آپ صراط الہٰدی کے مطلوبہ صفحے کا صرف لنک دے دیتے تو مجھے اپنا جواب یہاں پیش نہیں کرنا پڑتا بلکہ تمام احباب وہیں پر میرے آپکے اور دیگر لوگوں کے جوابات پڑھ لیتے۔ بہرحال میرا جواب بھی ملاحظہ فرمالیں:
اور پہلے ہی صفحہ پر یہ خبر بھی نظر سے گزری ۔۔۔
بمبئی کے فٹ پاتھ پر سونے والا انڈین فلم انڈسٹری کا کنگ بن گیا
شاہ رخ خان جب بمبئی آیا تو بالکل خالی تھا اس کے پاس رہنے کی جگہ بھی نہیں تھی
کیا اہلحدیثوں کے پاس صحابہ اور سلف صالحین کے کردار کی مثالوں کی کمی ہے جسے فلمی بدمعاشوں کی مثالیں دے کر پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے
یہ خاک تربیت کریں گے
استغفراللہ
محترم بھائی! یہ خبر اس لئے پیش نہیں کی گئی کہ لوگ شاہ رخ خان جیسے بدکردار شخص کا اتباع کریں بلکہ اس خبر کو بطور سبق اور عبرت کے پیش کیا گیا ہے اور یہ پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بدکردار،فاسق و فاجر ہو یا نیک، متقی پرہیزگار کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے یا کسی مقصد کو پانے کے لئے محنت کرنا لازمی امر ہے جس کے بغیر مقصد کا حصول ممکن نہیں۔ مکمل خبر پڑھ لیں میرے خیال سے اس میں اعتراض والی کوئی بات نہیں۔ واللہ اعلم

صراط الہٰدی کا لنک :جماعت اہل حدیث کا اخبار حدیبیہ
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!

بعض ناگزیر وجوہات کی بنا پر حدیبیہ اخبار کا ایڈریس تبدیل ہوچکا ہے۔ اب حدیبیہ اخبار آپ یہاں ملاحظہ فرماسکتے ہیں:
Fortnightly Hudebiah
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
2,024
ری ایکشن اسکور
6,267
پوائنٹ
437
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!
مجھے یہ خبر دیتے ہوئے بہت مسرت ہورہی ہے کہ اب جماعت اہل حدیث کا یہ اخبار مکمل یونیکوڈ ورژن میں دستیاب ہے۔الحمداللہ
Fortnightly Hudebiah |
محترم باذوق بھائی کا مشورہ اس کو یونیکوڈ میں پیش کرنے کا محرک اور سبب بنا ہے۔ اللہ باذوق بھائی کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین
جماعت اہل حدیث کا اخبار حدیبیہ
 
Top