• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امتحانات میں نقل کرنا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,068
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
111
امتحانات میں نقل کرنا یا کسی دوسرے کو نقل کرانا شرعاً ناجائز ہے اور حرام ہے، یہ کئی گناہوں کا مجموعہ ہے:

- اس میں دھوکا دیناپایا جاتا ہے۔

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنِّي)) (صحيح مسلم، الإيمان: 102)

’’جس نے دھوکا کیا، وہ مجھ سے نہیں۔‘‘

- نقل کرناوعدہ خلافی بھی ہے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے وعدے کی پاسداری کرنے کا حکم دیا ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا (الإسراء: 34)

’’اور عہد کو پورا کرو، بے شک عہد کا سوال ہو گا۔‘‘

- یہ قانون شکنی بھی ہے؛ کیوں کہ حکومتی قوانین کے مطابق نقل کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، اس لیے نقل کرنا یا کسی کو نقل کروانا ناجائزاور حرام ہے۔

- اگر انسان نے نقل کرنے کے لیے رشوت دی ہے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیان کردہ درج ذیل وعید کی زد میں بھی آجائے گا۔


سيدنا ابوہریره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں :

لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّاشِيَ وَالْمُرْتَشِيَ فِي الْحُكْمِ (سنن ترمذي، أبواب الأحكام عن رسول الله صلى الله عليه وسلم: 1336) (صحيح)

’’رسول اللہ ﷺنے فیصلے میں رشوت دینے والے اور رشوت لینے والے دونوں پر لعنت بھیجی ہے۔‘‘


امتحانات میں نقل کرنے سےمستقبل میں کئی ایک خرابیاں بھی پیدا ہوتی ہیں:


  • انسان حکومتی ادارے سے سرٹیفکیٹ لے لیتا ہے حالانکہ وہ اس کا حق دار نہیں ہے۔​
  • اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر وہ نوکری کرے گا تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی محل نظر ہے۔​
  • نااہل لوگوں اداروں میں آجاتے ہیں جس سے نظام تباہ ہو جاتا ہے۔​
والله أعلم بالصواب.
 
شمولیت
فروری 04، 2025
پیغامات
132
ری ایکشن اسکور
7
پوائنٹ
33
جزاکم اللہ خیرا


نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے

یہ جملہ بھی بچپن سے سماعتوں سے ٹکرا رہا ہے
 
Top