ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 799
- ری ایکشن اسکور
- 224
- پوائنٹ
- 111
قبروں کو پوجنے والوں سے ایک سوال
از قلم : مفتی اعظم حفظہ اللہ
قبروں کو پوجنے والوں کے سامنے بس ایک سوال رکھا کریں کہ اس دنیا میں جتنے اولیاء دفن ہیں کیا وہ اپنی قبر پر پیشاب کرنے والے ایک کتے کو منع کر سکتے ہیں ؟ اگر میں کوئی کتا ان کی قبر پر پیشاب کےلئے لے جاوں تو کیا اس بزرگ میں اتنی طاقت ہے کہ اس کو روک سکے اگر نہیں روک سکتا اور یقینا نہیں روک سکتا تو کیا یہ تمھاری مشکلات دور کر سکتا ہے ؟
کیا تم میں اتنی بھی عقل نہیں ہے ؟
ایک اور بات کہ اگر کوئی شخص لاہور جا کر علی ہجویری جن کو مشرکین گنج بخش یا داتا کہتے ہیں کی قبر پر بکرے چڑھائے نذر و نیاز مانے اس کے مجاورین کی خدمت کرے ان کو خوش کرے مزار پر جھاڑو دے اس کو عطیات دے اور چراغاں کرے اور اس طرح علی ہجویری کو خوش اور راضی کر دے اور کوئی منت یا مراد مانگے۔
پھر وہی شخص اگلے دن جاکر معین الدین چشتی کی قبر پر پیشاب کر دے اس کو گالیاں دے اس کی قبر کو پتھر مارے اور اس کو سخت غصہ دلائے۔
اب اس شخص کے ساتھ کیا ہوگا اس کا کام ہوگا جو اس نے علی ہجویری کی قبر پر مراد مانگی تھی یا اس کا کام معین الدین چشتی کے قہر و ناراضگی کی وجہ سے بگڑ جائے گا ؟
ایک طرف یہ علی ہجویری کا لاڈلا ہوگیا دوسری طرف معین الدین چشتی کا دشمن اب یہ دونوں کیا کشتی لڑیں گے ؟
اسی طرح ایک قوم نے ایک بابے کو خوش دوسرے کو ناراض کر دیا ایک بارش لانا چاہتا ہے دوسرا نہیں لانا چاہتا تو اوپر بادلوں پر کھینچا تانی ہوگی ؟
ایک کسی قوم کو بچانا چاہتا ہے دوسرا اس کو تباہ کرنا چاہتا ہے تو ایک حملہ اور دوسرا دفاع کرے گا ؟
سوچو ان مشرکین کی عقل پر شرک کی وجہ سے کیسی لعنت پڑ چکی ہے کہ سوچ سمجھ سے بلکل عاری ہوگئے ہیں
لَوْ كَانَ فِیْهِمَاۤ اٰلِهَةٌ اِلَّا اللّٰهُ لَفَسَدَتَاۚ-فَسُبْحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا یَصِفُوْنَ
اگر آسمان وزمین میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو یہ دونوں تباہ ہوجاتے تو پاک ہے اللہ عرش کا رب ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں۔