• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

احکام طلاق (سنابلی)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
احکام طلاق (سنابلی)
نام مصنف
ابو الفوزان کفایت اللہ سنابلی
Title Page --- Ahkam-e-Talaq-Sanabli-min.jpg
تبصرہ

نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون و اطمینان کے ساتھ بسر نہیں ہو سکتی اور ایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بےسکونی و بےاطمینانی اور نفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق اور عورت کو خلع کا حق دے کر ایک دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے کی اجازت دیتا ہے ۔ لیکن اس کے لیے بھی اسلام کی حدود و قیود اور واضح تعلیمات موجود ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ پوری طرح غور و فکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے ۔ زیر نظر کتاب ’’ احکام ِطلاق‘‘انڈیا کے معروف مستند اسلامی اسکالر مولانا کفایت اللہ سنابلی حفظ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی کاوش ہے ۔ اس کتاب کا اکثر حصہ خالص علمی اور تحقیقی ہے جس سے عوام کا مستفید ہونا مشکل ہے ،اس لیے کتاب کے ابتدائی ابواب میں عام فہم زبان میں اسلامی نکاح کی خصوصیات،میاں بیوی کے حقوق، طلاق کے اسباب، نافرمان بیوی کی اصلاح کے مراحل اور اسلام میں طریقہ طلاق وغیرہ پر مفید معلومات و ہدایات درج کر دی گئی ہیں ،تاکہ اس کتاب سے اہل علم و طلبہ کے ساتھ ساتھ عوام الناس بھی استفادہ کر سکیں اور اس کتاب میں صرف برصغیر کے حنفی دلائل پر گفتگو نہیں ہے ، بلکہ تقلیدی مذاہب کے وجود سے لے کر اب تک ان کے چاروں حلقوں نے طلاق کے مسئلے میں جو کچھ بھی رقم فرمایا ہے حتیٰ الامکان ان سب کو سامنے رکھتے ہوئے ہر ایک اعتراض اور ہر ایک شبہے کو رفع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ نیز کتاب ہذا میں دس ایسے مسائل پیش کئے گئے ہیں جن میں ائمہ اربعہ یا مذاہب اربعہ کا اتفاق ہے، مگر دیگر اہل علم کا فتوی اس کے خلاف ہے اور ان دس مسائل ہی میں ائمہ اربعہ یا مذاہب اربعہ سے اختلاف کرنے والے اہل علم کا موقف ہی راجح ہے۔ الغرض یہ کتاب طلاق کے شرعی احکام اور فقہی و حدیثی مباحث کا انسائیکلوپیڈیا ہے۔(م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
 

کفایت اللہ

عام رکن
شمولیت
مارچ 14، 2011
پیغامات
5,006
ری ایکشن اسکور
9,809
پوائنٹ
773
اس کتاب کا مطبوعہ نسخہ ہی بیچا اور خریدا جا سکتا ہے اس کی پی ڈی ایف نشر کرنے کی اجازت نہیں ہے امید ہے کہ ہماری اجازت کے بغیر اس کی پی ڈی ایف نشر نہیں کی جائے گی ۔
ہماری ویب سائٹ پر مطلوبہ قیمت کی ادائیگی کے بعد صرف مطالعہ کے لئے اس کے پی ڈی ایف نسخے تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
 
Top