• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نماز میں فاتحہ کا مقام اور قراءۃ خلف الامام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
نام کتاب
نماز میں فاتحہ کا مقام اور قراءۃ خلف الامام
نام مصنف
محمد فاروق رفیع
Title Page --- Namaz-Me-Fatiha-Ka-Maqam-Aur-Qirat-Khalaf-ul-Imam.jpg
تبصرہ

نماز کے مختلف فیہ مسائل میں سے ایک مسئلہ فاتحہ خلف الامام کا ہے کہ امام کے پیچھے مقتدی سورۃ الفاتحہ پڑھے گا یا نہیں پڑھے گا۔ سورۃ الفاتحہ نماز کے ارکان میں سے ایک رکن ہے اور اس کے بغیر نماز نامکمل رہتی ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا: اس شخص کی کوئی نماز نہیں جس نے اس میں فاتحۃ الکتاب نہیں پڑھی۔ دوسری جگہ فرمایا: ’جس نے أم القرآن(یعنی سورۃ الفاتحہ)پڑھے بغیر نماز ادا کی تو وہ نماز ناقص ہے، ناقص ہے، ناقص ہے، نا مکمل ہے۔یہ احادیث اور اس معنیٰ پر دلالت کرنے والی دیگر متعدد احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نمازی خواہ منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی ہو سورۃ الفاتحہ پڑھنا واجب اور ضروری ہے۔ اس موضوع پر مختلف اہل علم نے چھوٹی بڑی متعدد کتب تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ نماز میں فاتحہ کا مقام اور قراءۃ خلف الامام‘‘مولانا فاروق رفیع حفظ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی اپنے موضوع میں ایک علمی و تحقیقی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نے حتی الوسع پوری ایمان داری اور غیر جانب داری سے ہر مسلک کے دلائل کو کھل کر بیان کر دیا ہے۔ (م۔ا)
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,539
ری ایکشن اسکور
9,997
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
مقدمۃ الکتاب 19
نماز میں سورہ فاتحہ پڑھنا 25
نماز میں سورۃفاتحہ رکن فرض مستحب ہے یا کچھ بھی نہیں 26
تعامل نبوی اور آثار صحابہ و تابعین سے ثبوت 68
احناف کا موقف 91
سورہ فاتحہ کی تلاوت ہر رکعت میں یا بعض رکعات میں 124
دو رکعت میں قراءت کے حنفی موقف کے دلائل 141
فارسی یا مترجم قرآن کی تلاوت 164
فاتحہ خلف الامام 203
فاتحہ خلف الامام صحابہ و تابعین کے آثار سے ثبوت 245
قراءت خلف امام اور حنفی موقف 273
آیت کی شان نزول میں مفسرین کا اختلاف 313
انصات اور استماع کے معنی ومراد میں بے اعتدال 332
قراءت خلف الامام کی ممانعت پر سنن و آثار سے استدلال 368
امام ابوحنیفہ سے مروی روایات اور امام اعظم محدثین کی عدالت میں 425
من کان لہ امام روایات پر محدثین کا فیصلہ 476
مقتدی کےقراءت نہ کرنے پر اجماع صحابہ سے ثبوت 484
آثار صحابہ سے ترک قراءت کا استدلال 499
سورہ فاتحہ کب پڑھی جائے امام کے ساتھ یا سکتات میں 530
مدرک رکوع کی رکعت کا حکم 554
 
Top