• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قبر پر کھڑے ہو کر اذان دینا

محدث میڈیا

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,056
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
111
رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میت کو دفنانے کے بعد دعا کرنے کا حکم دیا ہے، اس لیے اس موقع پر خلوص نیت کے ساتھ میت کی ثابت قدمی کی دعا کرنی چاہیے۔

سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب میت کو دفن کر کے فارغ ہو جاتے تو قبر پر رکتے اور فرماتے:
اسْتَغْفِرُوا لِأَخِيكُمْ وَسَلُوا لَهُ بِالتَّثْبِيتِ فَإِنَّهُ الْآنَ يُسْأَلُ (سنن أبي داود، الجنائز: 3221)
” اپنے بھائی کے لیے استغفار کرو اور ثابت قدمی کی دعا کرو بیشک اب اس سے سوال کیا جائے گا ۔ “

  • قبر پر کھڑے ہو کر میت کے لیے ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا جائز ہے، اذان دينا جائز نہیں ہے ، بلکہ بدعت ہےکیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم سے ثابت نہیں ہے۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْهِ أَمْرُنَا فَهُوَ رَدّ (صحيح مسلم، الأقضية:1718).
’’جس شخص نے کوئی ایسا عمل کیا جس کے بارے میں ہمارا حکم نہیں ہے وہ مردود (باطل) ہے۔‘‘

والله أعلم بالصواب.
 
Top