عبد الرشید
رکن ادارہ محدث
- شمولیت
- مارچ 02، 2011
- پیغامات
- 5,565
- ری ایکشن اسکور
- 9,997
- پوائنٹ
- 667
تبصرہ
شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ(1895ء-1968ء) کی ذات ِمتنوع صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عالمِ اسلام کے علمی حلقے ان کے قلم کی روانی سے بخوبی آگاہ ہیں۔مولانا مرحوم بيک وقت ايک جيد عالمِ دين مجتہد ، مفسر ،محدث ، مؤرخ ، محقق ، خطيب ، معلّم ،متکلّم ، نقّاد ، دانشور ، مبصر اور ايک کامياب مصنف تھے ۔ تمام علوم اسلاميہ پر ان کو يکساں دسترس حاصل تھی ۔ تفسیر قرآن ، حديث ، اسماء الرجال ، تاريخ و سير اور فقہ پر ان کو عبور حاصل تھا ۔ حديث اور تعليقات حديث پر ان کا مطالعہ بہت وسيع تھا ۔ حديث کے معاملہ ميں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہيں کرتے تھے۔ ان کی اکثر تصانيف حديث کی تائيد و حمايت اور نصرت و مدافعت ميں ہيں آپ نے دفاع سنت کا بیڑا اٹھایا اور اس کا حق ادا کیا ۔منکرین حدیث کو آڑے ہاتھوں لیا تمنا عمادی اور غلام احمد پرویز کے تشکیکی پروپیگنڈا کے ڈھول کا پول کھولا۔ حدیث کے مقام و مرتبہ کو براہین قاطعہ سے واضح کیا۔ زیر نظر کتاب ’’ نگارشات‘‘ شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ کی تمام مطبوع و غیر مطبوع منتشر تحریروں کا مجموعہ ہے جو کہ دس جلدوں پر مشتمل مولانا حافظ شاہد رفیق حفظہ اللہ (فاضل مدینہ یونیورسٹی مصنف و مرتب کتب کثیرہ) کی منفرد کاوش ہے محترم حافظ صاحب نے مدینہ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد 2007ء میں مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ اور شیخ محمد عزیر شمس رحمہ اللہ کی مشاورت سے ان نگارشات کی جمع و ترتیب اور تحقیق و تدوین کا آغاز کیا اور تقریبا سولہ سال کے طویل عرصہ میں اسے پایۂ تکمیل تک پہنچایا ۔ فاضل مرتب نے تمام نگارشات کو موضوعات کی ترتیب سے مدون کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کو جزائے خیر سے نوازے کہ انہوں نے مولانا سلفی رحمہ اللہ کا تمام تحریری سرمایہ اور علمی ورثہ کو اس مجموعے کی صورت میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا ۔آمین (م۔ا)
لنک جلد اول
لنک جلد دوم
لنک جلد سوم
لنک جلد چہارم
لنک جلد پنجم
لنک جلد ششم
لنک جلد ہفتم
لنک جلد ہشتم
لنک جلد اول
لنک جلد دوم
لنک جلد سوم
لنک جلد چہارم
لنک جلد پنجم
لنک جلد ششم
لنک جلد ہفتم
لنک جلد ہشتم