• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تزکیہ قلب مومن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,600
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
تزکیہ قلب مومن
مصنف
نواب صدیق حسن خاں
ناشر
دار ابی الطیب، گوجرانوالہ
Title Page --- Tazkiya-e-Qalb-e-Momin-Urdu-Tarjuma-Al-Raud-ul-Khadeeb-Min-Tazkiyat-il-Qalb-il-...jpg
تبصرہ

تزکیہ نفس ،تہذیب اخلاق اور اطمینان نفس کا سرچشمہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس ہے ۔ شریعت اسلامیہ میں تزکیہ سے مراد یہ ہے کہ انسان اپنے نفس کو ان ممنوع معیوب اور مکروہ امور سے پاک صاف رکھے جنہیں قرآن و سنت میں ممنوع معیوب اور مکروہ کہا گیا ہے۔ گویا نفس کو گناہ اور عیب دار کاموں کی آلودگی سے پاک صاف کر لینا اور اسے قرآن و سنت کی روشنی میں محمود و محبوب اور خوب صورت خیالات و امور سے آراستہ رکھنا نفس کا تزکیہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء کرام کو جن اہم امور کے لیے مبعوث فرمایا ان میں سے ایک تزکیہ نفس بھی ہے۔ رسول اکرم ﷺ پر نوع انسانی کی اصلاح کے حوالے جو اہم ذمہ داری ڈالی گئی اس کے چار پہلو ہیں ۔ تلاوت آیات،تعلیم کتاب،تعلیم حکمت،تزکیہ انسانی۔ قرآن مجید میں یہی مضمون چار مختلف مقامات پر آیا ہے جن میں ترتیب مختلف ہے لیکن ذمہ داریاں یہی دہرائی گئی ہیں۔ زیرنظر کتاب ’’تزکیۂ قلبِ مومن‘‘ علامہ نواب صدیق حسن خان قنوجی رحمہ اللہ کی فارسی تصنیف الروض الخضیب من تزکیۃ القلب المنیب کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب کا بنیادی موضوع دل کی پاکیزگی، امراضِ قلب (جیسے حسد، کینہ، ریاکاری) کا علاج اور حبِ الٰہی کا حصول ہے۔ علامہ نواب صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے اس کتاب میں قرآن و سنت کے دلائل کی روشنی میں باطنی گناہوں سے بچنے اور اعمالِ صالحہ کے ذریعے دل کو سنوارنے کے طریقے بیان کیے ہیں۔ یہ کتاب چونکہ فارسی زبان میں تھی تو مولانا ضیاء الحسن محمد سلفی حفظہ اللہ نے اس کتاب کا اردو ترجمہ کرنے کے ساتھ تخریج و تعلیق کا کام بھی کیا ہے جس سے اس کی افادیت دوچند ہو گئی ہے۔(م۔ا)
 
Top