• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

امام نافع مدنی رحمہ اللہ (پروجیکٹ ربیع القلوب 01)

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,654
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
امام نافع مدنی رحمہ اللہ (پروجیکٹ ربیع القلوب 01)
مصنف

قاری صہیب احمد میر محمدی
ناشر
کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیہ قصور
Title Page --- Imam-Nafi-Madani-Rahimahullah-01.jpg
تبصرہ

قرآن مجید آسمانی کتب میں سے آخری کتاب ہے جسے رسول اللہ ﷺ پر نازل کیا گیا ۔ آپﷺ نے اپنی زندگی میں صحابہ کرام کے سامنے اس کی مکمل تشریح و تفسیر اپنی عملی زندگی ، اقوال و افعال اور اعمال کے ذریعے پیش فرمائی ۔ صحابہ کرام کو مختلف قراءات میں اسے پڑھنا بھی سکھایا ۔ صحابہ کرام اور ان کے بعد آئمہ فن اور قراء نے ان قراءات کو آگے منتقل کیا ۔ کتبِ احادیث میں اسناد احادیث کی طرح مختلف قراءات کی اسناد بھی موجود ہیں۔ بے شمار اہل علم اور قراء نے علومِ قراءات کے موضوع پر سینکڑوں کتب تصنیف فرمائی ہیں ۔اور ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔دس متواتر اور مستند قراءتیں مشہور و معروف ہیں جو کہ قراءت عشرہ کے دس ائمہ(امام نافع مدنی،امام ابن کثیر مکی،امام ابو عمرو بصری،امام ابن عامر شامی،امام عاصم کوفی،امام حمزہ کوفی،امام کسائی کوفی،امام ابو جعفر مدنی،امام یعقوب حضرمی،امام خلف العاشر کوفی رحمہم اللہ۔) سے منقول ہیں ان قراءتوں میں قرآن کے الفاظ کی ادائیگی، حرکات، مد، قصر، امالہ وغیرہ کے بعض طریقوں میں اختلاف پایا جاتا ہے، لیکن یہ سب وحیِ قرآنی کے دائرے میں معتبر قراءتیں ہیں۔ زیر نظر کتابی پروجیکٹ بعنوان ’’ربیع القلوب‘‘محترم قاری صہیب احمد میر محمدی حفظہ اللہ(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ و مدینہ یونیورسٹی ،مدیر کلیۃ القرآن الکریم و التربیۃ الاسلامیۃ،پھولنگر) کی کاوش ہے۔جس میں انہوں نے قرّاء عشرہ اور ان کے راویوں کے حالات زندگی کے ساتھ ساتھ ان کی متواتر قراءات کو ضبط و نقل میں گراں قدر خدمات اور ان کی قراءات کے اصول و فروش کو نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا ہے۔ حضرت قاری صاحب کے اس منصوبے کا مقصد 10 مشہور قراءتوں کی مشہور روایات کو مشرق و مغرب میں ان قراءات کو پھیلانے ان کو سیکھنے میں آسانی و مہارت پیدا کرنا اور ان کی اجازہ حاصل کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ فاضل مصنف اس کتاب کے علاوہ بھی کئی دینی ،تبلیغی اور اصلاحی و علمی کتب کے مصنف ہیں اور ایک معیاری درسگاہ کے انتظام و انصرام کو سنبھالنے کے علاوہ اچھے مدرس ،واعظ و مبلغ اور حافظ یحیٰ عزیز میر محمدی رحمہ اللہ کے صحیح جانشین اور ان کی تبلیغی و اصلاحی جماعت کے روح رواں ہیں ۔ (م۔ا)
لنک کتاب​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,654
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 6
تقریظ شیخ عمرو عبد اللہ حلوانی 8
عرض مولف 14
امام نافع مدنی کے حالات زندگی 19
امام قالون کے حالات زندگی 31
اصول روایت امام قالون  39
فروش روایت امام قالون 55
امام ورش کے حالات زندگی 137
اصول روایت امام ورش 145
فروش روایت امام ورش 179
 
Top