• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مترجم سنن نسائی دار العلم جلد ششم

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,696
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
نام کتاب
مترجم سنن نسائی دار العلم جلد ششم
مصنف
امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی

ناشر
دار العلم، ممبئی
Title Page --- Mutarjam-Sunan-Nasai-06.jpg
تبصرہ

احکام الٰہی کے متن کا نام قرآن مجید ہے، اور اس کی شرح و تفصیل کا نام حدیث رسول ہے۔آپ ﷺ کی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے ۔ رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچایا، پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے ان کو مدون کیا اور علماء امت نے ان کے تراجم و شروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ۔خدمت حدیث کے سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی و تصنیفی خدمات بھی قابل قدر ہیں۔ عہد قریب میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اور مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریسی خدمات سے ہندوستان میں حدیث نبویہ کو بڑا فروغ ملا، پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے برصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کارنامہ سر انجام دیا۔ زیر نظر کتاب ’’ مترجم سنن نسائی ‘‘دار السلام کا مطبوعہ نسخہ جسے ’’دار العلم ‘‘انڈیا نے سات جلدوں میں شائع کیا ہے اس میں تخریج و تحقیق کا کام مولانا حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ،جبکہ ترجمہ و فوائد شیخ الحدیث مولانا حافظ محمد امین حفظہ اللہ کی محنت و کاوش کا نتیجہ ہے۔اللہ تعالیٰ ان سب کی محنتوں کو قبول و منظور فرمائے۔آمین(م۔ا)
لنک کتاب​
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,696
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
عناوین صفحہ نمبر
کافروں سے لڑائی اور جنگ کا بیان 25
باب: ناحق خون بہانا حرام ہے 25
باب: مومن کا خون انتہائی قابل تعظیم ہے 38
باب: کبیرہ گناہوں کا ذکر 51
باب: سب سے بڑے گناہ کا ذکر اور واصل عن ابی وائل عن عبداللہ کی حدیث میں یحییٰ اور عبدالرحمن کے سفیان پر اختلاف کا بیان 55
باب: کن جرائم کی وجہ سے مسلمان کا خون بہانا جائز ہے؟ 57
باب: جو آدمی (مسلمانوں کی) جماعت سے الگ ہو جائے اسے قتل کرنا اور عرفجہ کی حدیث میں زیاد بن علاقہ پر (راویوں کے) اختلاف کا بیان 60
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: «انما جزاء الذين يحاربون الله ورسوله ...... من الارض» کی تفسیر، یعنی ”جو لوگ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں اور زمین میں فساد پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کی سزا یہ ہے کہ وہ بری طرح قتل کر دیے جائیں یا انہیں بری طرح سولی پر لٹکا دیا جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے بری طرح کاٹ دیے جائیں یا انہیں جلا وطن کر دیا جائے۔“ اور (اس کا بیان کہ) یہ آیت کن لوگوں کے بارے میں نازل ہوئی نیز حضرت انس رضی اللہ عنہ کی اس حدیث کے ناقلین کے اختلاف الفاظ کا ذکر 63
باب: حمید کی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث میں ناقلین کے اختلاف کا ذکر 69
باب: اس حدیث میں یحییٰ بن سعید پر طلحہ بن مصرف اور معاویہ بن صالح کے اختلاف کا ذکر 74
باب: مثلہ کرنے کی ممانعت کا بیان 82
باب: سولی پر لٹکانے کا بیان 83
باب: (مسلمانوں کا) غلام مشرکوں کے علاقے میں بھاگ جائے تو؟ نیز شعبی سے مروی جریر کی حدیث میں ناقلین حدیث کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر 84
باب: ابو اسحاق (کی روایت) پر (راویوں کے) اختلاف کا بیان 86
باب: مرتد کا حکم 88
باب: مرتد کی توبہ (قبول ہو سکتی ہے) 96
باب: جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے، اس کے لیے کیا حکم ہے؟ 99
باب: اس حدیث میں اعمش پر (اس کے شاگردوں کے) اختلاف کا بیان 102
باب: جادو کا بیان 107
باب: جادوگروں کے بارے میں کیا حکم ہے؟ 112
باب: اہل کتاب کے جادوگروں کا بیان 113
باب: جس شخص کا مال چھیننے کی کوشش کی جائے وہ کیا کرے؟ 115
باب: جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتا ہوا مارا جائے 118
باب: جو شخص اپنے گھر والوں کے دفاع میں مارا جائے؟ 122
باب: جو شخص اپنے دین کو بچانے کے لیے لڑائی کرے؟ 122
باب: جو آدمی اپنے حق کی خاطر لڑائی کرے؟ 123
باب: جو شخص تلوار ننگی کر کے لوگوں پر چلائے؟ 124
باب: مسلمان سے (مسلح) لڑائی لڑنا (کفر کی بات ہے) 132
باب: جو شخص کسی مبہم جھنڈے کے نیچے لڑے، اس کی بابت شدید وعید 137
باب: مسلمان کا قتل حرام ہے 139
مال فے اور مال غنیمت کی تقسیم کے مسائل 149
بیعت سے متعلق احکام و مسائل 171
باب: سمع و طاعت کی بیعت 174
باب: یہ بیعت کہ ہم حاکم سے حکومت نہیں چھینیں گے 175
باب: حق بات کہنے کی بیعت 176
باب: عدل و انصاف کی بات کہنے پر بیعت کرنا 177
باب: اطاعت کی بیعت کرنا اگرچہ دوسروں کو ترجیح دی جائے 177
باب: ہر مسلمان کے لیے خلوص و خیر خواہی کی بیعت 179
باب: میدان جنگ سے نہ بھاگنے کی بیعت 180
باب: موت پر بیعت (بھی درست ہے) 181
باب: جہادی بیعت 181
باب: ہجرت پر بیعت 184
باب: ہجرت کا معاملہ 185
باب: دیہاتی و بدوی کی ہجرت 186
باب: ہجرت کی ایک تشریح 187
باب: ہجرت کی ترغیب 188
باب: انقطاع ہجرت کی بابت اختلاف کا ذکر 188
باب: ہر پسند و ناپسند حکم کی اطاعت کی بیعت 192
باب: مشرکین سے علیحدگی کی بیعت 193
باب: عورتوں سے بیعت لینا 195
باب: آفت زدہ شخص کی بیعت 197
باب: بچے کی بیعت 198
باب: غلام کی بیعت 199
باب: بیعت کی واپسی کا مطالبہ کرنا 200
باب: جو شخص ہجرت کرنے کے بعد دوبارہ اعرابی بن جائے 201
باب: بیعت ان امور میں ہے جو انسان کی استطاعت میں ہوں 202
باب: جو شخص امام کی بیعت کرے، اس کے ہاتھ میں ہاتھ دے اور اسے خلوص کا یقین دلائے تو (اس پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے)؟ 204
باب: امام (امیر) کی اطاعت کا شوق دلانا اور اس پر ابھارنا 206
باب: اطاعت امام کی ترغیب دینا 207
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: «واولي الامر منكم» کی وضاحت 208
باب: امام (شرعی حکمران) کی نافرمانی پر سخت وعید 209
باب: امام کے حقوق و فرائض کیا ہیں؟ 210
باب: امام کے ساتھ خلوص کا برتاؤ کیا جائے 211
باب: امام کے مشیر اور راز دان (اچھے ہونے چاہئیں) 214
باب: امام کا وزیر (بھی نیک اور مخلص ہونا چاہیے) 215
باب: اگر کسی کو گناہ کا حکم دیا جائے اور وہ اطاعت کرے تو .....؟ 217
باب: ظلم پر امیر کی مدد کرنے والے شخص کے لیے وعید 218
باب: جو شخص ظلم کے معاملے میں امیر کا ساتھ نہ دے؟ 219
باب: جو شخص ظالم امیر (حکمران) کے سامنے کلمہ حق کہے اس کی فضیلت 220
باب: جو شخص اپنی بیعت کا وفادار رہے اس کا ثواب 221
باب: امارت (اور عہدے) کی حرص و خواہش ناپسندیدہ ہے 222
عقیقے سے متعلق احکام و مسائل 223
باب: لڑکے کی طرف سے دو بکریاں (ذبح کرنے کا بیان) 223
باب: لڑکے کا عقیقہ 225
باب: لڑکی کا عقیقہ 226
باب: لڑکی کی طرف سے کتنے جانور ذبح کیے جائیں؟ 226
باب: عقیقہ کب کیا جائے؟ 228
فرع اور عتیرہ سے متعلق احکام و مسائل 231
باب: (اس کا بیان کہ) فرع اور عتیرہ درست نہیں 231
باب: عتیرہ کی تفسیر 235
باب: فرع کی تفسیر 238
باب: مردار کا چمڑا 239
باب: مردار کے چمڑے کو کس چیز سے دباغت دی جائے؟ 245
باب: جب مردار جانور کے چمڑے کو رنگ دیا جائے تو اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے 247
باب: درندوں کے چمڑے سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت 248
باب: مردار کی چربی سے فائدہ اٹھانے کی ممانعت 249
باب: اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیز سے (کسی بھی طرح) فائدہ اٹھانے کی ممانعت 250
باب: چوہا گھی میں گر جائے تو .....؟ 251
باب: مکھی برتن میں گر جائے (تو کیا کیا جائے)؟ 253
شکار اور ذبیحے سے متعلق احکام و مسائل 255
باب: شکار کرتے وقت بسم اللہ پڑھنے کا حکم 255
باب: وہ جانور کھانا حرام ہے جس پر بسم اللہ نہ پڑھی گئی ہو 257
باب: سدھائے ہوئے کتے کا شکار 257
باب: اس کتے کا شکار جو سدھایا نہ گیا ہو 258
باب: اگر کتا شکار کو قتل کر دے تو؟ 259
باب: اگر اپنے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا پائے جس کو چھوڑتے وقت بسم اللہ نہیں پڑھی گئی تو؟ 260
باب: جب کوئی شخص اپنے کتے کے ساتھ کوئی اور کتا پائے تو؟ 260
باب: کتا شکار سے کھانا شروع کر دے تو؟ 263
باب: کتے قتل کرنے کا حکم 264
باب: کس قسم کے کتے مارنے کا حکم دیا گیا تھا؟ 266
باب: فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں (ناجائز) کتا ہو 268
باب: جانوروں (کی حفاظت) کے لیے کتا رکھنے کی رخصت 270
باب: شکار کے لیے کتا رکھنے کی رخصت 271
باب: کھیتی کی حفاظت کے لیے کتا رکھنے کی رخصت 272
باب: کتے کی قیمت (لینے دینے) کی ممانعت 274
باب: شکاری کتے کی قیمت (لینے دینے) کی رخصت 275
باب: گھریلو جانور وحشی بن جائے (جنگلی جانور کی طرح بھاگ جائے) تو؟ 278
باب: کوئی شخص شکار پر تیر چلائے اور وہ پانی میں گر جائے تو؟ 279
باب: جو شخص جانور کو تیر مارے پھر وہ اس سے غائب ہو جائے تو؟ 281
باب: شکار بدبودار ہو جائے تو؟ 282
باب: معراض تیر کا شکار 283
باب: جس جانور کو معراض تیر عرض کے بل لگے؟ 284
باب: جس جانور کو معراض کی نوک لگے؟ 284
باب: شکار کے پیچھے چلتے جانا 285
باب: خرگوش (کی حلت) کا بیان 286
باب: سانڈے کا بیان 289
باب: لگڑ بگڑ کا بیان 296
باب: درندوں کو کھانا حرام ہے 297
باب: گھوڑے کا گوشت کھانا حلال ہے 299
باب: گھوڑے کا گوشت کھانا حرام ہے؟ 300
باب: گھریلو گدھوں کا گوشت کھانا حرام ہے 302
باب: جنگلی گدھوں کا گوشت کھانا جائز ہے 306
باب: مرغ کا گوشت کھانا بھی جائز ہے 308
باب: چڑیا کا گوشت کھانا بھی حلال ہے 310
باب: سمندری مردہ جانوروں کا حکم 311
باب: مینڈک کا حکم 317
باب: ٹڈی کا بیان 318
باب: چیونٹی کو قتل کرنے کا بیان 319
قربانی سے متعلق احکام و مسائل 323
باب: جو شخص قربانی کرنا چاہتا ہو وہ اپنے بال نہ کاٹے 331
باب: جو شخص قربانی کی طاقت نہ رکھتا ہو 333
باب: امام اپنی قربانی عیدگاہ میں ذبح کرے 334
باب: دوسرے لوگ بھی قربانی عیدگاہ میں ذبح کر سکتے ہیں 335
باب: جن جانوروں کی قربانی منع ہے، ان کا بیان: کانے جانور کی (قربانی منع ہے) 336
باب: لنگڑے جانور کا بیان 337
باب: انتہائی کمزور جانور کی قربانی (بھی درست نہیں) 338
باب: جس جانور کے کان کا اگلا کنارہ کٹا ہو (اس کی قربانی جائز نہیں) 339
باب: جس جانور کے کان کا پچھلا کنارہ کٹا ہو 340
باب: جس جانور کے کان میں سوراخ ہو 340
باب: جس جانور کا کان چرا ہوا ہو 340
باب: ٹوٹے ہوئے سینگ والے جانور (کی قربانی) کا بیان 341
باب: مسنہ اور جذعہ جانور (کی قربانی) کا بیان 342
باب: مینڈھے کی قربانی کا بیان 346
باب: قربانی میں اونٹ کتنے افراد کی طرف سے کفایت کر سکتا ہے؟ 348
باب: قربانی میں گائے کتنے افراد کی طرف سے کفایت کر سکتی ہے؟ 350
باب: امام سے پہلے قربانی ذبح کرنا 351
باب: تیز دھار پتھر کے ساتھ ذبح کرنا بھی جائز ہے 355
باب: (تیز دھار) لکڑی سے بھی ذبح کیا جا سکتا ہے 356
باب: ناخن کے ساتھ ذبح کرنے کی ممانعت کا بیان 357
باب: دانت کے ساتھ ذبح کرنا (منع ہے) 358
باب: (ذبح کے لیے) چھری تیز کرنے کا حکم 359
باب: ذبح والے جانور کو نحر اور نحر والے کو ذبح کرنے کی رخصت کا بیان 360
باب: جس جانور میں درندے نے دانت گاڑ دیے ہوں اسے ذبح کرنا 361
باب: جانور کنویں میں گر جائے اور اس کے حلق تک نہ پہنچا جا سکے تو کیسے ذبح کیا جائے؟ 362
باب: کوئی جانور چھوٹ جائے اور قابو میں نہ آ سکے تو؟ 362
باب: ذبح اچھی طرح کرنا چاہیے 364
باب: قربانی کے جانور کے ایک پہلو پر پاؤں رکھنا 366
باب: قربانی ذبح کرتے وقت اللہ تعالیٰ کا نام لینا 367
باب: قربانی ذبح کرتے وقت تکبیر پڑھنا 367
باب: قربانی کا جانور اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا 368
باب: کوئی شخص کسی دوسرے کی قربانی بھی ذبح کر سکتا ہے 368
باب: ذبح والا جانور نحر کرنا 369
باب: جو شخص غیر اللہ کی خاطر ذبح کرے؟ 370
باب: تین دن سے زائد قربانیوں کا گوشت کھانے یا رکھنے کی ممانعت 371
باب: اس کی اجازت کا بیان 373
باب: قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کا بیان 376
باب: یہودیوں کا ذبح شدہ جانور 379
باب: غیر معروف شخص کا ذبح شدہ جانور؟ 380
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان ”جس ذبیحے پر اللہ تعالیٰ کا نام نہ لیا گیا ہو، اسے مت کھاؤ“ کی تفسیر 381
باب: مجثمہ کی ممانعت کا بیان 382
باب: جو شخص چڑیا (یا کسی اور حلال جانور) کو ناحق مارے 384
باب: گندگی کھانے والے جانور کا گوشت کھانے کی ممانعت کا بیان 386
باب: جلالہ کا دودھ پینے کی ممانعت کا بیان 387
خرید و فروخت سے متعلق احکام و مسائل 389
باب: کمانے (محنت کرنے) کی ترغیب 391
باب: کمائی کے دوران مشتبہ چیزوں سے بچنا 393
باب: تجارت کا بیان 396
باب: تاجروں کو خرید و فروخت میں کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے؟ 397
باب: جو شخص اپنے سامان کو جھوٹی قسم کھا کر بیچے؟ 399
باب: سودے میں دھوکا دینے کے لیے قسم کھانا 401
باب: اس شخص کو صدقہ کرنے کا حکم جو خرید و فروخت کے وقت قصداً قسم نہیں کھاتا (اتفاقاً قسم نکل جاتی ہے) 403
باب: خرید و فروخت کرنے والوں کو جدا ہونے سے پہلے بیع کی واپسی کا اختیار ہے 403
باب: نافع کی حدیث کے الفاظ میں (راویوں کے) اختلاف کا بیان 404
باب: اس حدیث کے الفاظ میں عبداللہ بن دینار پر (راویوں کا) اختلاف 409
باب: سودا کرنے والے دو شخص جب تک جسمانی طور پر ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوتے ان کو واپسی کا اختیار باقی رہتا ہے 412
باب: سودے میں دھوکا لگتا ہو تو؟ 413
باب: وہ جانور جس کا دودھ دوہنا (دھوکا دینے کے لیے) روک دیا جائے 414
باب: تصریہ منع ہے، وہ یہ ہے کہ اونٹنی یا بکری کے تھن باندھ دیے جائیں اور دو تین دن دودھ دوہنا چھوڑ دیا جائے تاکہ دودھ جمع ہو جائے اور خریدنے والا دودھ زیادہ سمجھ کر جانور کی زیادہ قیمت لگائے 415
باب: نفع اسی کو ملے گا جو چیز کا ضامن ہو 418
باب: شہری آدمی کا اعرابی کی چیز بیچنا 419
باب: شہری کے لیے دیہاتی کا مال بیچنا جائز نہیں 420
باب: تجارتی قافلے کو منڈی سے باہر جا کر ملنا 422
باب: اپنے مسلمان بھائی کے بھاؤ پر بھاؤ کرنا 424
باب: اپنے (مسلمان) بھائی کے سودے پر سودا کرنا 425
باب: نجش یعنی بھاؤ بڑھانے کا حیلہ کرنا منع ہے 426
باب: نیلامی والی بیع 427
باب: بیع ملامسہ کا بیان 428
باب: اس (ملامسہ) کی تفسیر 429
باب: بیع منابذہ کا بیان 430
باب: اس (منابذہ) کی تفسیر 431
باب: کنکریوں والی بیع کا بیان 433
باب: پھل پکنے سے پہلے اس کی بیع کا بیان 435
باب: صلاحیت ظاہر ہونے سے پہلے اس شرط پر پھل خریدنا کہ خریدار انہیں (درختوں سے) کاٹ اور توڑ لے گا، پکنے تک (درختوں پر) باقی نہیں رکھ چھوڑے گا 438
باب: ناگہانی آفات سے پہنچنے والے نقصان کی تلافی 439
باب: کئی سال کے لیے پھل بیچنا 442
باب: کھجور کے (درخت پر نہ لگے ہوئے) تازہ پھل کا خشک کھجوروں سے سودا کرنا 442
باب: تازہ انگور منقی کے بدلے بیچنا 444
باب: عرایا (عطیے کے درختوں) کا پھل اندازاً ان کے برابر خشک کھجوروں کے عوض بیچنا 445
باب: عطیے کے درختوں کا پھل تازہ کھجوروں کے عوض بھی فروخت کرنا 446
باب: خشک کھجوروں کو تازہ کھجوروں کے عوض خریدنا 448
باب: کھجوروں کے ایک ڈھیر کا سودا، جس کا ماپ معلوم نہیں، مقررہ ماپ کی کھجوروں کے ساتھ کرنا 450
باب: غلے کے ڈھیر کا سودا غلے کے ڈھیر سے کرنا 451
باب: کھیتی کی خشک غلے (اناج) کے عوض بیع 451
باب: سفید ہونے سے پہلے سٹے اور بالی کی بیع (کی ممانعت کا بیان) 452
باب: کھجور کی بیع کھجور کے بدلے میں کمی بیشی کے ساتھ (جائز نہیں) 453
باب: کھجوروں کی کھجوروں کے ساتھ بیع (کیسے ہونی چاہیے؟) 457
باب: گندم کی گندم کے ساتھ بیع (کیسے ہونی چاہیے؟) 458
باب: جو کی جو سے بیع (کم و بیش نہیں ہونی چاہیے) 462
باب: دینار کو دینار کے بدلے فروخت کرنا 467
باب: درہم کا سودا درہم سے کرنا 468
باب: سونے کی بیع سونے کے ساتھ کرنا 468
باب: ایسے ہار کو سونے کے عوض خریدنا جس میں سونے کے علاوہ موتی اور منکے بھی ہوں 470
باب: چاندی کو سونے کے عوض ادھار فروخت کرنا 471
باب: چاندی کی سونے کے عوض اور سونے کی چاندی کے ساتھ بیع کرنا 473
باب: سونے کی جگہ چاندی لینا اور چاندی کی جگہ سونا لینا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت کے ناقلین کے الفاظ کے اختلاف کا ذکر 477
باب: سونے کی جگہ چاندی لینا 479
باب: تولتے وقت زیادہ دینا (چاہیے) 480
باب: تولتے وقت جھکا کر دینا 481
باب: غلہ قبضے میں لینے سے پہلے بیچنا (منع ہے) 483
باب: ماپ کر خریدا ہوا غلہ قبضے میں لینے سے پہلے بیچنے کی ممانعت کا بیان 487
باب: اندازاً خریدا ہوا غلہ پہلی جگہ سے منتقل کیے بغیر بیچنے کی ممانعت کا بیان 488
باب: کوئی شخص ایک مدت تک غلہ ادھار خریدے اور بیچنے والا اس کی قیمت کی جگہ کوئی اور چیز گروی رکھ لے (تو جائز ہے) 490
باب: گھر (حالت اقامت) میں ہوتے ہوئے (کوئی چیز) گروی رکھنا 491
باب: جو چیز بیچنے والے کے پاس نہ ہو اس کی بیع 492
باب: غلے میں بیع سلم کرنا 494
باب: منقی میں بیع سلم کرنا 495
باب: پھلوں میں بیع سلم کرنا 496
باب: کسی سے حیوان قرض لینا 497
باب: حیوان کی حیوان کے بدلے ادھار بیع (ناجائز ہے) 500
باب: حیوان کے بدلے حیوان کی نقد کم و بیش بیع کرنا 501
باب: حمل کے حمل کی بیع (ناجائز ہے) 502
باب: اس بیع کی تفسیر 503
باب: (پھل وغیرہ کی) کئی سال کے لیے بیع کرنا 504
باب: معین مدت تک ادھار سودا (جائز ہے) 505
باب: قرض اور بیع، اس سے مراد یہ ہے کہ قرض کی شرط پر سامان بیچے 506
باب: ایک بیع میں دو شرطیں لگانا اور اس سے مراد یہ ہے کہ بیچنے والا کہے کہ ایک ماہ کے ادھار پر یہ بھاؤ ہوگا اور دو ماہ کے ادھار پر بھاؤ دوسرا ہوگا 507
باب: ایک سودے میں دو سودے کرنا اور اس سے مراد یہ ہے کہ بیچنے والا کہے کہ میں تجھے یہ سامان نقد سو درہم میں اور ادھار دو سو درہم میں بیچتا ہوں 508
باب: بیع میں استثنا کرنا منع ہے الا یہ کہ وہ معلوم ہو 509
باب: کھجور کے درخت بیچے جائیں اور خریدنے والا ان کا پھل مستثنیٰ کرے تو؟ 510
باب: غلام بیچا جائے اور خریدار اس کے مال کی شرط لگائے (تو مال خریدار کا ہوگا) 511
باب: بیع میں کوئی شرط لگا لی جائے تو بیع اور شرط دونوں درست ہوں گے 511
باب: اگر بیع میں کوئی فاسد شرط لگائی جائے تو بیع صحیح ہوگی البتہ وہ شرط غیر معتبر ہوگی 518
باب: مال غنیمت کو تقسیم سے پہلے بیچنا 523
باب: مشترکہ چیز کی بیع کا بیان 524
باب: بیع کے وقت گواہ نہ بنائے جائیں تو اس کی گنجائش ہے 525
باب: بیچنے اور خریدنے والے میں قیمت کا اختلاف ہو جائے تو؟ 527
باب: اہل کتاب سے لین دین اور سودے کرنا 528
باب: مدبر غلام کی بیع 529
باب: مکاتب غلام کو فروخت کرنا 531
باب: مکاتب نے اپنی کتابت سے کچھ بھی ادا نہ کیا ہو تو اسے بیچا جا سکتا ہے 532
باب: ولاء کی بیع (منع ہے) 533
باب: پانی کی بیع 534
باب: زائد اور فالتو پانی بیچنا 536
باب: شراب بیچنا 537
باب: کتے کی بیع 539
باب: کیا کوئی کتا مستثنیٰ ہے؟ 540
باب: خنزیر کی بیع 540
باب: اونٹ کی جفتی کی بیع 541
باب: ایک آدمی کوئی چیز خریدتا ہے پھر مفلس ہو جاتا ہے اور وہ چیز بعینہ اس کے پاس پائی جاتی ہے تو؟ 544
باب: ایک شخص کوئی سامان بیچتا ہے، بعد میں اس سامان کا مالک کوئی اور نکل آتا ہے تو؟ 546
باب: قرض لینے کا بیان 549
باب: قرض کی بابت شدید وعید 550
باب: قرض لینے کی گنجائش بھی ہے 552
باب: مالدار شخص کا ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا 553
باب: حوالہ (مقروض کا قرض خواہ کو کسی مالدار شخص کے حوالے کرنا جائز ہے) 554
باب: قرض کی کفالت (کوئی شخص مقروض کی طرف سے ادائیگی کا ذمہ دار بن سکتا ہے) 555
باب: ادائیگی اچھے طریقے سے کرنی چاہیے 556
باب: لین دین اور قرض کی واپسی کا مطالبہ اچھے طریقے اور نرمی سے کرنا چاہیے 556
باب: مال کے بغیر شرکت کا بیان 558
باب: غلام میں شرکت 559
باب: کھجور کے درختوں میں شرکت کا بیان 560
باب: احاطے میں شرکت کا بیان 560
باب: شفعہ اور اس کے احکام 561
 

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,696
ری ایکشن اسکور
9,999
پوائنٹ
667
قسامت، قصاص اور دیت سے متعلق احکام و مسائل 565
باب: زمانہ جاہلیت یعنی قبل از اسلام کی قسامت کا بیان 567
باب: قسامت کا بیان 571
باب: قسامت میں پہلے مقتول کے ورثاء سے قسمیں لینے کا بیان 573
باب: سہل کی اس حدیث کی روایت میں راویوں کے اختلاف کا ذکر 576
باب: قصاص کا بیان 585
باب: علقمہ بن وائل کی روایت میں راویوں کے اختلاف کا بیان 588
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: «وان حكمت فاحكم بينهم بالقسط» کی تفسیر 596
باب: اس روایت میں عکرمہ پر اختلاف کا بیان 596
باب: آزاد اور غلام کے درمیان قصاص کا بیان؟ 598
باب: مالک سے غلام کا قصاص لینے کا بیان 601
باب: عورت کو عورت کے بدلے قتل کیا جائے گا 602
باب: عورت کے بدلے مرد کو قصاصاً قتل کرنے کا بیان 603
باب: مسلمان سے کافر کا قصاص نہ لینے کا بیان 604
باب: ذمی کو قتل کرنا بہت بڑا گناہ ہے 607
باب: غلاموں میں جان کے کم میں قصاص ہونے کا بیان 609
باب: دانت ٹوٹ جانے کی صورت میں قصاص 610
باب: ثنیہ (دانت) میں قصاص 612
باب: دانت کاٹنے کے قصاص اور عمران بن حصین کی روایت میں ناقلین حدیث کے اختلاف الفاظ کا بیان 614
باب: آدمی اپنا دفاع کرے (اور اس سے فریق ثانی کا نقصان ہو جائے تو کوئی قصاص اور تاوان نہیں) 617
باب: اس روایت میں (راویوں کا) عطاء پر اختلاف 618
باب: چھری چبھونے میں قصاص 622
باب: تھپڑ میں قصاص 623
باب: کھینچنے (اور گھسیٹنے) میں قصاص 624
باب: بادشاہوں سے قصاص لینے کا بیان 626
باب: حاکم وقت کے ہاتھوں کسی پر زیادتی ہو جائے تو؟ 626
باب: تیز دھار آلے کی بجائے کسی اور چیز سے قصاص لینا 627
باب: اللہ تعالیٰ کے فرمان: «فمن عفي له من اخيه شيء فاتباع بالمعروف واداء اليه باحسان» کی تفسیر 629
باب: قصاص معاف کرنے کا مشورہ دینے کا بیان 631
باب: جب مقتول کا وارث قصاص معاف کر دے تو کیا قاتل عمد سے دیت لی جائے گی؟ 632
باب: کیا عورت قصاص معاف کر سکتی ہے؟ 633
باب: جو شخص پتھر یا کوڑے سے قتل کر دیا جائے تو؟ 634
باب: قتل شبہ عمد کی دیت کا بیان اور قاسم بن ربیعہ کی حدیث میں ایوب پر راویوں کا اختلاف 636
باب: خالد الحذاء پر راویوں کا اختلاف 637
باب: قتل خطا کی دیت کے اونٹوں کی عمروں کی تفصیل 643
باب: چاندی سے دیت کا بیان 643
باب: عورت کی دیت 645
باب: کافر کی دیت کتنی ہے؟ 645
باب: مکاتب غلام کی دیت 646
باب: عورت کے پیٹ کے بچے کی دیت 648
باب: قتل شبہ عمد کا بیان اور اس کا کہ پیٹ کے بچے اور قتل شبہ عمد کی دیت کس کے ذمے ہوگی؟ نیز ابراہیم عن عبید بن نضلہ کی حضرت مغیرہ سے مروی روایت پر راویوں کے اختلاف الفاظ کا ذکر 655
باب: کیا کسی شخص کو دوسرے کے جرم میں پکڑا جا سکتا ہے؟ 661
باب: اپنی جگہ قائم کانی آنکھ اگر پھوڑ دی جائے تو؟ 665
باب: دانتوں کی دیت 666
باب: انگلیوں کی دیت 668
باب: ہڈی کو ننگا کر دینے والے زخموں کی دیت 671
باب: دیت کے مسائل کے بارے میں حضرت عمرو بن حزم کی حدیث اور راویوں کا اختلاف 671
باب: شخص حاکم تک مقدمہ لے جائے بغیر خود ہی بدلہ لے لے یا اپنا حق لے لے 678
باب: قصاص سے متعلق وہ روایات جو صرف مجتبیٰ نسائی میں ہیں سنن کبریٰ میں نہیں نیز اللہ تعالیٰ کے فرمان: ”جو شخص کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے، اس کی سزا جہنم ہے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہے گا“ کا بیان 680
 
Top