• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

شوہر کی وفات کے وقت نفاس میں ہونے والی عورت کی عدت کا آغاز

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
945
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
شوہر کی وفات کے وقت نفاس میں ہونے والی عورت کی عدت کا آغاز

فتاوى عبر الأثير (( 35 ))​

السؤال: امرأة ولدت قبل يومين من وفاة زوجها، متى تبدأ بحساب العدة؟ أثناء النفاس أم بعده؟

سوال:
ایک عورت نے اپنے شوہر کی وفات سے دو دن پہلے بچے کو جنم دیا۔ اس کی عدت کا حساب کب سے شروع ہوگا؟ کیا نفاس کی حالت ہی میں عدت شروع ہو جائے گی یا نفاس ختم ہونے کے بعد؟

الجواب: تبدأ العدة من يوم وفاة الزوج، ولا عبرة، أو لا تأثير إذا كانت في النفاس، أو في الطهر.

جواب:
عورت کی عدت شوہر کی وفات کے دن ہی سے شروع ہو جائے گی۔ اس بات کا کوئی اعتبار نہیں کہ وہ نفاس کی حالت میں ہے یا پاکی کی حالت میں؛ اس سے عدت کے آغاز پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

يعني تبدأ أثناء النفاس، ومدة العدة للمتوفى زوجها أربعة أشهر وعشرة أيام، لقوله تبارك وتعالى: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾.

یعنی عورت کی عدت نفاس کی حالت ہی میں شروع ہو جائے گی۔ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے، اس کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے۔ اللہ تبارک و تعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿وَالَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنكُمْ وَيَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا﴾ ’’اور تم میں سے جو لوگ وفات پا جائیں اور اپنے پیچھے بیویاں چھوڑ جائیں، تو وہ عورتیں اپنے آپ کو چار ماہ اور دس دن تک روکے رکھیں۔‘‘ [سورۃ البقرۃ: 234]

واللہ تعالیٰ أعلم بالصواب۔
 
Top