• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

بت پرستی کے خلاف تورات کی توحیدی تعلیمات اور مسلمانوں سے عداوت میں یہودیوں کی چاپلوسی کرنے والے اسرائیل نواز ہندو پنڈوں کا فکری تضاد

ابو داؤد

مشہور رکن
شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
945
ری ایکشن اسکور
232
پوائنٹ
111
بت پرستی کے خلاف تورات کی توحیدی تعلیمات اور مسلمانوں سے عداوت میں یہودیوں کی چاپلوسی کرنے والے اسرائیل نواز ہندو پنڈوں کا فکری تضاد
​

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الحمد للہ رب العالمین، والصلاة والسلام على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين، أما بعد!

آج کل ہندو پنڈوں کا ایک عجیب و غریب رویہ دیکھنے میں آ رہا ہے کہ وہ اسرائیل کی خوشامد اور یہودیوں کی چاپلوسی میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔ ان کی زبانوں پر یہودیوں کے لیے محبت اور تعریف کے الفاظ رچے بستے رہتے ہیں۔ وجہ کیا ہے؟ وجہ یہ ہے کہ اسرائیل فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی کر رہا ہے، ان کے گھروں کو مسمار کر رہا ہے، بچوں اور عورتوں کو قتل کر رہا ہے اور اس ظلم و ستم کو ہندو پنڈے دل سے سراہتے ہیں۔ ہندو پنڈوں کی نفرت مسلمانوں سے اتنی گہری ہے کہ وہ ہر اس طاقت کی چاپلوسی کرنے کو تیار ہیں جو مسلمانوں کے خلاف ہو۔

لیکن یہ نفرت کہاں سے پیدا ہوئی؟ یہ نفرت اس لیے ہے کہ مسلمان بت پرستی کے سخت مخالف ہیں۔ وہ صرف ایک اللہ کی عبادت کرتے ہیں، کسی مجسمے، مورتی یا تصویر کے آگے سر نہیں جھکاتے۔ ہندوؤں کی پوری مذہبی بنیاد بت پرستی پر کھڑی ہے یہ کفار گنیش، شیو، وشنو، درگا اور ان گنت ننگے پتنگے جانوروں کے مثل عجیب و غریب دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں بنا کر ان کی پوجا کرتے ہیں حتی کہ لنگ اور یونی (شرمگاہوں) کی بھی۔

اس کے برخلاف اسلام کا بنیادی پیغام ہے کہ عبادت کا مستحق صرف ایک اللہ ہے؛ نہ کسی بت کو معبود بنایا جائے، نہ کسی مخلوق کی عبادت و بندگی کی جائے۔ قرآن مجید نے اسی حقیقت کو ان الفاظ میں بیان کیا ہے: ﴿وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولًا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ﴾ اور یقینا ہم نے ہر امت میں ایک رسول بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو اور طاغوت سے اجتناب کرو۔ [سورہ النحل: 36] ایک دوسری آیت میں فرمایا: ﴿فَاجۡتَنِبُوا الرِّجۡسَ مِنَ الۡاَوۡثَانِ﴾ بت پرستی کی گندگی سے دور رہو۔ [سورہ الحج: 30] لہٰذا مسلمان اس شرک کو رد کرتے ہیں اس لیے ہندو پنڈوں کے دلوں میں مسلمانوں کے لیے بغض بھرا ہوا ہے۔

اب ذرا ہندو پنڈوں کی اس حماقت پر غور کیجی ! جن یہودیوں کی یہ ہندو پنڈے اتنی چاپلوسی کرتے نہیں تھکتے، وہ خود بت پرستی کے سخت ترین مخالف ہیں، ان کی مقدس کتاب تورات میں بھی بت پرستی، بتوں کی عبادت اور اللہ کے سوا دوسرے معبودوں کو اختیار کرنے کی سخت ممانعت موجود ہے بلکہ تورات کی واضح تعلیمات بت پرستی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا حکم دیتی ہیں۔

چنانچہ تورات کی کتاب Exodus ، باب 20، آیات 2 تا 5 میں لکھا ہے:

«אָנֹכִי יְהוָה אֱלֹהֶיךָ אֲשֶׁר הוֹצֵאתִיךָ מֵאֶרֶץ מִצְרַיִם מִבֵּית עֲבָדִים׃ לֹא יִהְיֶה־לְךָ אֱלֹהִים אֲחֵרִים עַל־פָּנָי׃ לֹא־תַעֲשֶׂה לְךָ פֶסֶל וְכָל־תְּמוּנָה אֲשֶׁר בַּשָּׁמַיִם מִמַּעַל וַאֲשֶׁר בָּאָרֶץ מִתָּחַת וַאֲשֶׁר בַּמַּיִם מִתַּחַת לָאָרֶץ׃ לֹא־תִשְׁתַּחֲוֶה לָהֶם וְלֹא תָעָבְדֵם»

میں خداوند تیرا معبود ہوں، جو تجھے ملک مصر، یعنی غلامی کے گھر سے نکال لایا۔ میرے سوا تیرے لیے کوئی دوسرا معبود نہ ہو۔ تو اپنے لیے کوئی تراشی ہوئی مورت نہ بنانا، نہ کسی چیز کی شبیہ جو اوپر آسمان میں، نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہو۔ تو نہ ان کے آگے سجدہ کرنا اور نہ ان کی عبادت کرنا۔

پھر Exodus باب 23، آیت 13 میں حکم ہے:

«וּבְכֹל אֲשֶׁר־אָמַרְתִּי אֲלֵיכֶם תִּשָּׁמֵרוּ וְשֵׁם אֱלֹהִים אֲחֵרִים לֹא תַזְכִּירוּ לֹא יִשָּׁמַע עַל־פִּיךָ׃»

اور ان تمام باتوں میں جو میں نے تم سے کہی ہیں، احتیاط کرنا؛ اور دوسرے معبودوں کے نام ہرگز زبان پر نہ لانا، بلکہ ان کا ذکر تمہارے منہ سے بھی نہ سنا جائے۔

اور اس سے بھی سخت حکم کتاب Deuteronomy باب 7 آیات 25 اور 26 میں موجود ہے:

«פְּסִילֵי אֱלֹהֵיהֶם תִּשְׂרְפוּן בָּאֵשׁ לֹא־תַחְמֹד כֶּסֶף וְזָהָב עֲלֵיהֶם וְלָקַחְתָּ לָךְ פֶּן תִּוָּקֵשׁ בּוֹ כִּי תוֹעֲבַת יְהוָה אֱלֹהֶיךָ הוּא׃ וְלֹא־תָבִיא תוֹעֵבָה אֶל־בֵּיתֶךָ וְהָיִיתָ חֵרֶם כָּמֹהוּ שַׁקֵּץ תְּשַׁקְּצֶנּוּ וְתַעֵב תְּתַעֲבֶנּוּ כִּי־חֵרֶם הוּא׃»

تم ان کے معبودوں کی تراشی ہوئی مورتوں کو آگ میں جلا دینا۔ ان پر موجود سونے یا چاندی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اسے اپنے لیے لینا، ایسا نہ ہو کہ تم اس کے سبب پھندے میں پھنس جاؤ، کیونکہ یہ باطل معبودات تمہارے الٰہ کے نزدیک نہایت مکروہ ہیں اور کوئی مکروہ چیز اپنے گھر میں بھی نہ لانا، ورنہ تم بھی اس کی طرح ہلاکت کے مستحق ہو جاؤ گے۔ اس سے سخت نفرت کرنا اور اسے بالکل ناپسند کرنا، کیونکہ وہ ہلاکت کے لیے مخصوص ہے۔

14005.jpg

14007.jpg

یہ آیات تورات کی بنیادی تعلیمات ہیں۔ یہودی مذہب بت پرستی کو اللہ کے غضب کا باعث سمجھتا ہے۔ مورتیوں کو جلانے، ان سے نفرت کرنے اور ان کا نام زبان پر بھی نہ لانے کا حکم دیا گیا ہے۔ پھر بھی ہندو پنڈے انہی یہودیوں کے آگے سر جھکائے کھڑے ہیں اور مسلمانوں سے اس لیے نفرت کرتے ہیں کہ مسلمان بت پرستی کے خلاف ہیں۔

یہ کیسی عقل ہے ان پنڈوں کی؟ جو لوگ خود بت پرستی کرتے ہیں، وہ ان لوگوں کی تعریف میں رطب اللسان ہیں جن کی مقدس کتاب بت پرستی کو لعنت قرار دیتی ہے۔ اور جن مسلمانوں کا عقیدہ تورات کے ان احکام سے قریب تر ہے، ان سے دشمنی رکھتے ہیں۔ ہندو پنڈے مسلمانوں سے اس لیے نفرت کرتے ہیں کہ وہ توحید پر قائم ہیں، حالانکہ یہودیوں کی تورات بھی توحید پر اور بت پرستی کی مخالفت پر زور دیتی ہے۔

مسلم دشمنی کے جنون میں ہندو پنڈے اسرائیل کے مداح بنے ہوئے ہیں۔ وہ اسلام دشمنی میں اتنے اندھے ہو چکے ہیں کہ ان لوگوں کو بھی اپنا باپ اور آقا بنا بیٹھے ہیں جو بت پرستی کو ہلاکت کا موجب قرار دیتے ہیں، مورتیوں کو آگ میں جلانے اور ان سے نفرت کرنے کا حکم دیتے ہیں اور جن کی کتاب ان ہندو پنڈوں کے دھرم اور بت پرستی کی جڑ کاٹتی ہے، ہندو پنڈوں کا یہ دوغلا پن صرف اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے دل میں مسلمانوں سے بغض اتنا گہرا ہے کہ وہ بت پرستی کی مخالف تورات کو اپنی مقدس کتاب ماننے والے یہودیوں کے قصیدہ خواں بن اور اسرائیل کی خوشامد کر اپنے ہی دھرم کے بنیادی اصولوں کا مضحکہ خیز تماشا دکھا رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ہندوستان اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت فرمائے، ان کے دکھ درد کو دور کرے، اسرائیل کے ظالم یہودیوں اور ان کی خوشامد کرنے والے ہندوستان کے ظالم ہندوؤں کے خلاف قتال کی توفیق دے، ان کافروں کی حکومتوں کو نیست و نابود کرنے کی توفیق دے اور مسلمانوں کو ان کافروں پر غلبہ عطا فرمائے۔ آمین۔

وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔
 
Top