ابو داؤد
مشہور رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 956
- ری ایکشن اسکور
- 232
- پوائنٹ
- 111
ربیع مدخلی کی علمی حیثیت اور اس کے منہج کی حقیقت شیخ ابن جبرین اور شیخ فوزی الاثری کے بیان کی روشنی میں
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمد لله رب العالمین، والصلاة والسلام على رسوله محمد، وعلى آله وصحبه أجمعين۔ اما بعد!
اس امت کے نوجوانوں پر سب سے بڑی مصیبت وہ لوگ ہیں جو علم کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر حقیقت میں جاہل ہوتے ہیں، جن کی تربیت فاسد ہوتی ہے اور ان اس کے پاس نہ تو کبار علماء کی طویل صحبت ہوتی ہے، نہ ان کا تزکیہ، نہ ان کا فیضان۔ بس یونیورسٹی سے ڈاکٹروں کے سرٹیفکیٹ لے کر اور کچھ کتابیں پڑھ کر وہ خود ساختہ عالم بن کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
انہی میں سے ایک ربیع مدخلی ہے۔ مداخلہ اس شخص کو سلفیت کا علم بردار اور اس دور میں جرح و تعدیل کا امام بنائے پھرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کے پاس علم نافع میں نہ کوئی شیخ تھا، نہ تربیت، نہ بصیرت۔ اس کے بارے میں سلف کا وہی حکم صادق آتا ہے جو قیروان کے علماء نے احمد بن نصر الداودی کو دیا تھا: «اسْكُتْ لَا شَيْخَ لَكَ» چپ رہ! تیرے پاس علم نافع کا کوئی شیخ نہیں۔ [ترتیب المدارک، جلد 7، صفحہ: 103]
قاضی عیاض رحمہ اللہ نے «ترتیب المدارک» میں اس قصے کو نقل کیا اور اسے علم میں عیب و کمزوری قرار دیا۔ ابن فرحون نے بھی «الدیباج المذہب» میں لکھا کہ «أَحْمَدُ بْنُ نَصْرِ الدَّاوُدِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ: ... وَكَانَ دَرْسُهُ وَحْدَهُ، لَمْ يَتَفَقَّهُ فِي أَكْثَرِ عِلْمِهِ عَلَىٰ إِمَامٍ مَشْهُورٍ» احمد بن نصر الداؤدی، ابو جعفر کی تعلیم و تحصیل انفرادی طور پر ہوئی تھی۔ اس نے مشہور اماموں کے پاس تفقہ نہیں کیا تھا۔ [الدیباج المذہب، صفحہ: 35]
اب ربیع مدخلی کا حال دیکھو! یہ تو احمد بن نصر الداودی سے بھی بدتر ہے۔ شیخ فوزی بن عبداللہ الاثری فرماتے ہیں:
«وَرَبِيعُ الْمَدْخَلِيُّ: هَذَا دَرَسَ فِي الْجَامِعَةِ، عَلَى يَدِ الدَّكَائِرَةِ الْمِصْرِيِّينَ، وَالدَّكَائِرَةِ الْإِخْوَانِيِّينَ، وَالدَّكَاتِرَةِ الْمُرْجِنِيِّينَ؛ فَهَؤُلَاءِ يُدَرِّسُونَ الْعِلْمَ غَيْرَ نَافِعِ. قُلْتُ: وَانْحِرَافُ رَبِيعِ الْمَدْخَلِي مِنْهُمْ، وَهَذَا ظَاهِرٌ مِنْهُ فِي الدِّينِ.»
ربیع مدخلی جامعہ میں مصری ڈاکٹروں، اخوانی ڈاکٹروں اور مرجئہ نظریات رکھنے والے ڈاکٹروں سے پڑھا ہے۔ چنانچہ یہ لوگ ایسا علم پڑھاتے ہیں جو نافع نہیں ہے۔ میں کہتا ہوں کہ ربیع مدخلی کی پوری تربیت انہی لوگوں کے ہاتھوں ہوئی۔ اسی لیے دین میں اس کا انحراف ظاہر ہے۔
[النبل الموصول لإصابة صدر ربيع المدخلي المهبول، صفحہ: 7]
ربیع مدخلی نے مصری ڈاکٹروں، اخوانی ڈاکٹروں اور مرجئی ذہنیت والے ڈاکٹروں کے ہاتھوں علم نافع نہیں بلکہ دل کو مردہ کرنے والا، سنت سے دور کرنے والا اور بدعت و تعصب پیدا کرنے والا علم سیکھا ہے۔ ربیع مدخلی کی پوری تربیت انہی فاسد ذہنیت والوں نے کی۔ اسی لیے اس کا انحراف ظاہر ہے۔
شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین رحمہ اللہ نے صاف صاف فرمایا: «ربيع المدخلي ليس هو مقبول الكلام في الجرح والتعديل؛ فإن له أخطاء في كتبه تدل على جهله أو تجاهله بما يقول!!!» یعنی ربیع مدخلی کی بات جرح و تعدیل میں قابل قبول نہیں۔ اس کی کتابوں میں ایسی غلطیاں ہیں جو اس کی جہالت یا اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ وہ جان بوجھ کر حقیقت کو نظر انداز کرتا ہے۔ [فتاوى ابن جبرين]
اب بتائو کہ جس شخص کو شیخ الجبرین رحمہ اللہ جیسے کبار علماء غیر معتبر اور جاہل قرار دیں، اسے امام جرح و تعدیل و سلفیت کا علم بردار سمجھا جا سکتا ہے؟ ربیع مدخلی نہ صرف جاہل تھا بلکہ اس کی تربیت بھی اخوانی اور مرجئی ذہنیت والے ڈاکٹروں نے کی، اسی لیے اس کے اندر وہی ذہنیت سرایت کر گئی۔
اور آج کل برصغیر کے کچھ لوگ مدینہ یونیورسٹی جاتے ہیں، وہاں رحیلی و سحیمی جیسے زنادقہ کے پاس بیٹھ کر مدخلیت کی زندیقیت سیکھتے ہیں۔ پھر ڈگریاں لے کر واپس آتے ہیں، اپنے نام کے آگے «ڈاکٹر» اور «مدنی» کا تمغہ لگا لیتے ہیں، اور یہاں اہل حدیث عوام میں وہی مدخلی زندیقیت، مرجئی و جہمی نظریات، اور حکمران پرستی و خلیجی سیاست دانوں کی اندھ بھکتی پھیلاتے اور لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔
ان کی ساری تربیت مرجئی اور مدخلی ذہنیت والوں کے ہاتھوں ہوئی ہوتی ہے، اسی لیے وہ یہاں آ کر بھی وہی فساد پھیلاتے ہیں جو انہوں نے وہاں سیکھا۔ یہ لوگ سنت کے نام پر بدعت پھیلاتے ہیں، منہج کے نام پر حکمران پرستی سکھاتے ہیں، اور سلفیت کے نام پر زندیقیت اور اپنے مخالفین کو خارجی و تکفیری قرار دینے کا مرض پھیلاتے ہیں۔ جو شخص فاسد تربیت یافتہ ہو، اس کا علم بھی فاسد ہوتا ہے۔
خلاصہ یہ ہے کہ ربیع مدخلی نرا جاہل ہے۔ اس کا علم نفع بخش نہیں۔ اس کی جرح و تعدیل قابل قبول نہیں۔ اور جو لوگ اس کی روش پر چل کر برصغیر میں مدخلیت پھیلاتے ہیں، وہ بھی اسی فتنے کا حصہ ہیں۔ ان سب سے بچو، ان سے دور رہو، اور صحیح سلفی علماء سے علم حاصل کرو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مدخلیوں اور اخوانیوں کے شر سے محفوظ رکھے اور ہمیں خالص کتاب و سنت پر ثابت قدم رکھے۔ آمین
وآخر دعوانا أن الحمد لله رب العالمين، وصلى الله وسلم على نبينا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين۔