• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(5) (سیرت احمد مصطفی ﷺ،تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری) (تعارف اور خصوصیات :مبہمات و مشکلاتِ سیرت کی توضیح)

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
316
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
سیرت احمد مصطفی ﷺ: تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف،لاہور

Taaruf aur Khususiyaat :ﷺ Seerat-e-Ahmad Mustafa
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore


(4) مبہمات و مشکلاتِ سیرت کی توضیح

سیرتِ نبوی کے مطالعے میں اعلام و اسماء، مقامات و اماکن، قبائل و خاندانوں، جغرافیائی معلومات، جداول، شجروں اور نقشہ جات کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے، سیرت کے متعدد واقعات، روایات اور تاریخی مباحث ایسے ہیں جن کی صحیح تفہیم کے لیے شخصیات، مقامات، قبائل اور جغرافیائی حالات سے واقفیت ناگزیر ہے، بالخصوص نامانوس اسماء، غیر معروف مقامات، قدیم قبائل اور تاریخی علاقوں کی تعیین میں معمولی سی غلطی بھی واقعات کے فہم اور ان کے تاریخی تسلسل کو متاثر کر سکتی ہے، اس لیے سیرت نگاری میں ان مبہمات و مشکلات کی وضاحت اور متعلقہ معلومات کی مستند فراہمی ایک اہم علمی و تحقیقی ضرورت ہے

جغرافیائی معلومات کی اہمیت اس اعتبار سے بھی مسلم ہے کہ ان کے ذریعے سیرتِ نبوی کے مختلف واقعات کے محلِ وقوع، باہمی مسافت، راستوں، قدرتی رکاوٹوں اور علاقائی حالات کو بہتر طور پر سمجھا جا سکتا ہے، اسی طرح قبائل کی رہائش گاہوں، ان کے باہمی تعلقات، دعوتی سرگرمیوں، غزوات و سرایا کے مقامات اور تحریکِ دعوت کے مختلف مراحل کی تفہیم میں بھی جغرافیائی معلومات بنیادی کردار ادا کرتی ہیں، ان معلومات کی مدد سے سیرت کے واقعات کا زمانی و مکانی تسلسل زیادہ واضح ہوتا ہے اور قاری کے سامنے عہدِ نبوی کا تاریخی و جغرافیائی منظرنامہ نمایاں ہو جاتا ہے

اس علمی ضرورت کے پیشِ نظر سیرتِ نبوی میں مذکور شخصیات، قبائل، مقامات اور جغرافیائی خطوں کی تحقیق و توضیح پر مستقل تصانیف بھی مرتب کی گئی ہیں، اس سلسلے میں ڈاکٹر شوقی ابو خلیل کی معروف تصنیف ’’أطلس السيرة النبوية‘‘ اور محمد حسن شرّاب کی ’’المعالم الأثيرة في السنة والسيرة‘‘ خصوصی اہمیت رکھتی ہیں، ان تصانیف میں سیرت و حدیث میں مذکور مقامات، تاریخی علاقوں اور جغرافیائی نشانیوں کی توضیح کے ذریعے سیرت کے مطالعے کو ایک مفید تحقیقی جہت فراہم کی گئی ہے

زیرِ نظر کتاب ’’سیرت احمد مصطفیﷺ ‘‘ میں بھی اس علمی و تحقیقی ضرورت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مبہمات و مشکلاتِ سیرت کی توضیح کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، نامانوس اور مشکل اعلام و اسماء پر حسبِ ضرورت اعراب لگائے گئے ہیں، تاکہ ان کے درست تلفظ اور قراءت میں سہولت رہے اور شخصیات و قبائل کے ناموں میں اشتباہ پیدا نہ ہو، اسی طرح مختلف مقامات و اماکن کے تعارف، ان کے جغرافیائی محلِ وقوع اور تاریخی اہمیت سے متعلق ضروری معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں، تاکہ واقعاتِ سیرت کے پس منظر اور ان کے مکانی تعلق کو سمجھنے میں آسانی ہو

مزید برآں، کتاب میں معروف غزوات، اہم تاریخی حوادث اور جزیرۂ عرب کے جغرافیائی خدوخال سے متعلق مختلف نقشہ جات بھی شامل کیے گئے ہیں، ان نقشہ جات کے ذریعے غزوات و سرایا کے مقامات، اہم راستوں، مختلف علاقوں اور تاریخی واقعات کے جغرافیائی پس منظر کو بصری انداز میں سمجھنے میں مدد ملتی ہے، اس طرح کتاب میں تحریری معلومات کے ساتھ نقشہ جاتی مواد سے بھی استفادہ کیا گیا ہے، جو مطالعۂ سیرت کو زیادہ واضح، مؤثر اور سہل الفہم بنانے میں معاون ہے

اس اعتبار سے ’’سیرت احمد مصطفیﷺ‘‘ کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں سیرت کے مبہم ناموں، مشکل مقامات اور جغرافیائی معلومات کو نظر انداز کرنے کے بجائے ان کی توضیح و تشریح کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ طرزِ نگارش نہ صرف سیرت کے مطالعے میں پیش آنے والی علمی مشکلات کو کم کرتا ہے، بلکہ قارئین کو شخصیات، قبائل، علاقوں اور تاریخی واقعات کے باہمی روابط سمجھنے میں بھی مدد دیتا ہے، یوں کتاب میں سیرتِ نبوی کے روایتی و تاریخی مواد کے ساتھ اس کے جغرافیائی اور معلوماتی پہلوؤں کو بھی مناسب جگہ دی گئی ہے
 
Top