• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

دُکھ و درد، سوچ و فکر ، ڈر ، لالچ

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604






دُکھ و درد، سوچ و فکر ، ڈر ، لالچ






السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ:۔



یہ دُکھ درد بھی کیا ہیں؟ کیا ہم نے کبھی اس کے بارے میںسوچا ہے؟ کہ یہ ہماری زندگی میں کب، کیوں اور کیسے آجاتا ہے؟ کیوں یہ بِن بُلائے مہمان کی طرح ہر انسان کی زندگی میں چلا آتا ہے؟یہ کب، کہاں ،کیسے اور کس شکل میں آئے گا یہ کوئی نہیں جان پاتا۔دیکھا جائے تو انسان کی زندگی کسی نہ کسی درد کے ساتھ جُڑی ہوئی ہے۔


والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فِکر،سچے مسلمان کو اپنی آخرت کی فِکر،کسی کو کسی سے بچھڑنے کا دُکھ،کسی کو نوکری نہ ملنے دُکھ،کسی کو نوکری نہ ملنے دُکھ،کسی کو پسند کی شادی نہ کرنے کا درد،کسی کو موت کی فِکر،امیر کو لُٹ جانے کا ڈر،غریب کو امیر بننے کا لالچ،اگر دیکھا جائے تو انسان کی زندگی کسی نہ کسی ٹینشن کے ساتھ جُڑی ہی ہوئی ہے۔کوئی نہ کوئی ایسی بات ہے جو انسان کو اندر ہی اندر اُسے پریشان کرتی رہتی ہے۔


باتیں‌چھوٹی چھوٹی مگر غم بڑے بڑے۔کبھی کبھی انسان خوشی کی تلاش میں بھٹکتا ہوا درد کے آنچل میں‌میں‌گِرتا ہے اور کبھی کبھی درد کو برداشت کرتے کرتے خوشیوں کا دامن پکڑ لیتا ہے۔


بنیادی طور پر انسان نا شُکرا ہے جب خوش ہوتا ہے تو کہتا ہے کہ یا اللہ تو ہی دینے والا ہے،تو ہی ہمارا رازق ہے،تو ہی ہمارا مالک ہے تیری ذات ہی سب کچھ ہے اور جب وہی اللہ ہمیں‌دُکھ دیتا ہے تو ہم اپنی قسمت کو رونے لگتے ہیں اور کہنے لگتے ہیں‌یا اللہ یہ ہمارے ساتھ ہی کیوں‌ہوا؟پھر اُسی ذات سے شکایت کرنے لگتے ہیں۔
(یہ کیا ہے ساجد؟

تحریر : ساجد تاج

 
Top