- شمولیت
- نومبر 14، 2018
- پیغامات
- 318
- ری ایکشن اسکور
- 48
- پوائنٹ
- 79
سیرت احمد مصطفی ﷺ: تعارف اور خصوصیات
تالیف: حافظ محمد فیاض الیاس الاثری، رکن دارالمعارف،لاہور
Taaruf aur Khususiyaat :ﷺ Seerat-e-Ahmad Mustafa
Taleef: Hafiz Muhammad Fayyaz Ilyas Al-Athari Rukn Dar-ul-Maarif, Lahore
(6)اَصالت پر مبنی روایت پسندانہ منہجِ نگارش
سیرت نگاری کے میدان میں بنیادی طور پر دو نمایاں فکری و اصولی رجحانات پائے جاتے ہیں: اصالت پسندی اور تجدد پسندی ، اصالت پسندانہ منہج سے مراد ہے سیرتِ نبوی کے مطالعے، تحقیق اور بیان میں قرآن و سنت، مستند روایات اور اسلافِ امت کے مسلمہ اصولوں کو بنیادی حیثیت دینا، جبکہ تجدد پسندانہ رجحان میں بعض اوقات جدید فکری تصورات، مغربی عقلیت اور سائنسی نظریات کو معیار بنا کر اسلامی روایات و تعلیمات کی نئی تعبیر و تشریح کی جاتی ہے، ان دونوں رجحانات کے مابین بنیادی فرق مصادرِ علم، معیارِ قبول و رد اور دینی نصوص کی تفہیم کے اصولوں میں نمایاں ہوتا ہے
اسلامی علمی روایت میں سیرت نگاری کا غالب رجحان اصالت پسندی اور روایت پر اعتماد کا رہا ہے، اہلِ علم نے سیرتِ نبوی کے واقعات و روایات کو قرآن و حدیث اور معتبر تاریخی مصادر کی روشنی میں نقل کیا اور ان کی علمی حیثیت کے مطابق انہیں قبول و بیان کیا، بالخصوص معجزات، دلائلِ نبوت، خوارقِ عادات اور ماورائے محسوسات امور، ان کو محض اس بنا پر مسترد نہیں کیا گیا کہ وہ معمول کے طبیعی قوانین یا انسانی تجربے سے ماورا ہیں، بلکہ انہیں وحی اور مستند روایات کی روشنی میں سمجھا اور بیان کیا گیا، چنانچہ سیرت نگاری میں معجزات و خوارقِ عادات کا اثبات اسلامی عقیدے اور روایت پسندانہ منہج کا ایک اہم امتیازی پہلو رہا ہے
تاہم جدید مغربی فکر، استشراقی مطالعات اور استعماری دور کے فکری اثرات کے نتیجے میں سیرت نگاری کے بعض حلقوں میں ایک نئے تجدد پسندانہ رجحان کو فروغ ملا ، اس رجحان کے بعض نمائندوں نے جدید عقلیت، سائنسی تعبیرات اور مغربی فکری معیارات کو دینی روایات کے مطالعے میں غیر معمولی اہمیت دی ، نتیجتاً بعض اوقات ایسی روایات اور واقعات کی تاویل و تشریح کی جانے لگی جو جدید ذہن کے لیے قابلِ فہم یا قابلِ قبول نہ تھے، بعض مقامات پر معجزات و خوارقِ عادات کی غیر ضروری تاویل، بعض روایات کے انکار اور بعض ثابت شدہ واقعات کو عقلی یا سائنسی تصورات کے تابع کرنے کا رجحان بھی سامنے آیا ، اس طرح سیرت نگاری میں ایک مستقل تجدد پسندانہ فکری رجحان وجود میں آیا، جس نے روایتی اسلامی منہج سے مختلف طرزِ فکر کو فروغ دیا
اس پس منظر میں زیرِ نظر کتاب ’’سیرت احمد مصطفیﷺ ‘‘ اصالت پسندانہ اور روایت پر مبنی محدثانہ منہجِ نگارش کی ایک عمدہ مثال ہے، عصرِ حاضر کے فکری دباؤ، مغربی تہذیبی اثرات اور الحادی اعتراضات کے باوجود اس میں سیرتِ نبوی کے مطالعے اور بیان کے لیے قرآن و سنت، مستند روایات اور منہجِ اہلِ سنت کو بنیادی معیار بنایا گیا ہے ، کتاب میں روایت پسندی، اصالتِ اسلامی اور اسلافِ امت کے علمی منہج کی ترجمانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ، جدید فکری رجحانات سے مرعوب ہو کر دینی نصوص اور مستند روایات کو قبول و رد کرنے کے بجائے ان کی تفہیم میں اسلامی اصولوں اور معتبر علمی روایت کو مقدم رکھا گیا ہے
اصالت پسندانہ منہجِ سیرت کی ایک نمایاں علامت معجزات، دلائلِ نبوت اور خوارقِ عادات سے متعلق روایات و واقعات کا بیان ہے ، یہ وہ موضوعات ہیں جنہیں بعض تجدد پسندانہ رجحانات کے زیرِ اثر غیر معمولی تاویل یا انکار کا سامنا کرنا پڑا ہے ، زیرِ نظر کتاب میں اس حوالے سے خصوصی اعتدال اور روایت پسندی کا مظاہرہ کیا گیا ہے، سیرتِ نبوی کے کسی ثابت شدہ معجزہ یا خرقِ عادت واقعے کو محض جدید عقلیت، سائنسی تصورات یا الحادی اعتراضات سے مرعوب ہو کر ترک نہیں کیا گیا، نہ ہی مستند روایات کو غیر ضروری عقلی تاویلات کے ذریعے ان کے اصل مفہوم سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے ، بلکہ جہاں ایسے واقعات کا ذکر آیا ہے، وہاں ان کی وضاحت اسلامی عقائد، مستند روایات اور اہلِ سنت کے مسلمہ اصولوں کی روشنی میں کی گئی ہے
اس منہج کی عملی مثالیں کتاب کے متعدد مقامات پر دیکھی جا سکتی ہیں،بطورِ خاص یہ ابواب قابلِ ملاحظہ ہیں: باب: 29 ، واقعۂ معراج ،باب: 60، صحابہ کی استقامت اور معجزات کا ظہور، باب:46 ، نزولِ ملائکہ اورابلیس کا فرار ، ان مباحث میں معجزات و خوارقِ عادات، غیبی حقائق اور دلائلِ نبوت کے بیان سے کتاب کے اصالت پسندانہ اور روایت پر مبنی منہج کی وضاحت ہوتی ہے
اس اعتبار سے ’’سیرت احمد مصطفیﷺ ‘‘ کی ایک اہم علمی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جدید فکری رجحانات اور الحادی اعتراضات کے زیرِ اثر سیرتِ نبوی کے مستند واقعات و روایات سے صرفِ نظر کرنے کے بجائے ان کی اصل اسلامی حیثیت کو برقرار رکھا گیا ہے ، کتاب کا یہ اسلوب اس اصول کی ترجمانی کرتا ہے کہ جدید علمی و سائنسی تحقیقات سے استفادہ اپنی جگہ اہم ہے، لیکن وحی اور مستند دینی روایات کو محض جدید نظریات کے تابع نہیں کیا جا سکتا ، یہی اصالت پسندانہ روایت، منہجِ اہلِ سنت اور اسلافِ امت کے علمی ورثے سے وابستگی اس کتاب کے نمایاں فکری و منہجی امتیازات میں سے ہے، سیرتِ نبوی کی تفہیم میں عقل و تحقیق اور جدید سائنس سے استفادہ ضرور کیا جائے، لیکن عقل کو وحی کا حاکم اور جدید نظریات کو مستند دینی روایات کے قبول و رد کا معیار نہ بنایا جائے ، اسی اسلوب ومنہج کواس کتاب ملحوظ رکھا گیا ہے