• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

8 روز تک فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد اسرائیل جنگ بندی پر رضامند !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
10538024_10152358299100528_2106910210333735656_n.jpg


لنک
مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی کابینہ نے گزشتہ 8 روز تک فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے بعد مصری حکومت کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز کو منظور کرلیا ہے تاہم حماس نے جنگ بندی کو غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے سے مشروط کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مصر نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کی پیش کش کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ منگل کی صبح سے جنگ بندی کی جائے جس کے بعد قاہرہ میں دونوں فریقین کے وفود مذاکرات کریں۔ اسرائیلی کابینہ نے مصری حکومت کی اس تجویز کو منظور کرلیا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی قاہرہ پہنچیں گے تاہم اب تک حکومتی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بھی جنگ بندی کی کوششوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جنگ کے دوران پہلے جنگ بندی اور پھر مذاکرات شروع نہیں ہوتے۔ ان کی تنظیم کسی بھی معاہدے تک پہنچے بغیر جنگ بندی مسترد کرتی ہے۔ حماس کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ نے اپنے ایک وڈیو خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں فاقہ کشی، بمباری اور محاصرہ کھلی حقیقت ہے، غزہ میں بسنے والے فلسطینی وقار کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں اس لئے اسرائیل کی جانب سے غزہ کا محاصرہ اب ختم ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حماس اس لڑائی اور کئی سال سے جاری اسرائیلی محاصرے کا خاتمہ چاہتی ہے جس نے غزہ میں زندگی مفلوج کررکھی ہے۔

دوسری جانب صیہونی فوج نے آج صبح بھی غزہ کے مختلف علاقوں میں بربریت سلسلہ جاری رکھا اور فضائی حملوں میں مزید 5 نہتے فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد گزشتہ 8 روز کے دوران صیہونی بمباری کی بھینٹ فلسطینیوں کی تعداد 189 ہوگئی جن میں ایک چوتھائی بچے شامل ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں ایک ہزار 200 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,823
پوائنٹ
1,069
1558422_720532058013996_3700406959332504874_n.jpg


لنک
15 جولائی 2014 (12:02)


مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں آٹھویں روز بھی اسرائیلی بربریت جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید دوفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جس کے بعد شہداءکی تعداد189ہوگئی ہے جبکہ حماس نے اسرائیل سے جنگ تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی جنگ بندی کا مطلب اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں مزید دوفلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ فلسطینی وزارت صحت کا کہناتھاکہ اب تک حملوں میں 189شہری شہید اور1400سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک شہید ہونیوالوں میں ایک چوتھائی تعداد بچوں کی ہے۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی سے متعلق حماس سے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ، میڈیا اطلاعات ہیں تاہم جنگ بندی کا مطلب اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ حماس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے حملوں کا جواب راکٹ حملوں سے دیا جاتا رہے گا۔
 
Top