بات سے بتنگڑ بنانا آپ کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ ایک طرف آپ ملا عمر اور اسامہ جیسوں کو غاروں سے نکال لیتے ہیں ، دوسری طرف داعش والے آبادی سے قابو نہیں آرہے ۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
آپ کا يہ سوال کہ تمام تر ٹيکنالوجی اور وسائل ميسر ہونے کے باوجود امريکہ آج تک داعش کے دہشت گردوں اور اس گروہ کی قيادت کو گرفتار کيوں نہيں کر سکا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ شايد سی – آئ – اے اور ايف – بی – آئ کے طريقہ کار، اختيارات اور اميج کے حوالے سے صرف اتنا ہی جانتے ہيں جو عمومی طور پر ميڈيا ميں دکھايا جاتا ہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ يہ ايجنسياں اپنی فيلڈ ميں بڑے پروفيشنل طريقے سے کام کرتی ہيں ليکن يہ کوئ ايسی جادوئ اور غير انسانی قوتوں کی مالک تنظيميں نہيں ہيں جو دنيا ميں پيش آنے والے تمام واقعات کو کنٹرول کريں۔ آپ کسی بھی دور ميں سی – آئ – اے اور ايف – بی –آئ کو مطلوب افراد کی فہرست ديکھ ليں، اس ميں زيادہ ترلوگ ايسے ہوں گے جو امريکہ کی سرحدوں کے اندر ہی رہائش پذير ہيں۔ ايسے کئ کيسيز کی مثال دی جا سکتی ہے (مثال کے طور پريونا بمبر) جس ميں ان ايجنسيوں کو مطلوب افراد کو امريکہ کے اندر رہائش کے باوجود کئ سالوں تک گرفتار نہيں کيا جا سکا۔ جہاں تک داعش کے سرکردہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے ضمن ميں امريکہ کی مبینہ ناکامی کا سوال ہے تو آپ يہ بھول رہے ہيں کہ يہ مجرم امريکہ کے اندر نہيں بلکہ دنيا کے مشکل ترين علاقوں ميں روپوش ہيں۔
اس ميں کوئ شک نہيں کہ سال 2001 ميں طالبان اور القائدہ کی قوتوں سے نبردآزما ہونے کے ليے مشترکہ عالمی کاوشوں کو متحرک کرنے کے ضمن ميں امريکہ نے مرکزی کردار ادا کيا تھا اور اس ضمن ميں اپنے فوجیوں سميت وسائل بھی فراہم کيے تھے۔
تاہم يہ نہيں بھولنا چاہيے کہ 911 کے واقعات کے بعد امريکہ ايک ايسی صورت حال سے دوچار تھا جہاں ہماری سرحدوں کے اندر حملے نے ہميں تنازعے کا براہراست فريق بنا ديا تھا اور دنيا بھر ميں القائدہ کے عفريت سے اپنے شہريوں کو محفوظ کرنے کے ليے ہميں ہر ممکن قدم اٹھانا تھا۔
آئ ايس آئ ايس کے معاملے ميں امريکی حکومت نے واضح کر ديا ہے کہ مسلۓ کا مستقل اور پائيدار حل صرف مقامی فريقين کے ہاتھوں ميں ہے جنھيں دہشت گردی کے اس عفريت کے روکنے کے ليے بند بھی باندھنا ہے اور رہنمائ بھی فراہم کرنا ہے جس نے نا صرف يہ کہ عراق اور شام کے شہريوں کی زندگی اجيرن کر رکھی ہے بلکہ خطے کے ديگر ممالک بھی اس سے محفوظ نہيں ہيں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
www.state.gov
https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu