کراچی میں کچھ ادارے قائم کیے گئے ہیں جو کچھ ایسے دیندار نوجوانوں نے قائم کیے ہیں جو باقاعدہ کسی مدرسے سے فارغ تو نہیں ہیں لیکن منھج سلیم اور دیندار ی اور دین کی نشر و اشاعت اس حلقے تک پہنچانا جو مسجد اور مدرسے تک نہیں آتے ان اداروں میں لائیو دین جو کہ نعمان ادریس شیخ صاحب نے قائم کیا ہے ، اذان کاشف نسیم دلکشا صاحب نے قائم کیا اور المدرار عاطف صاحب نے قائم کیا ہے اس کے علاوہ یوتھ کلب اسحاق صاحب نے
یہ لوگ ڈاکٹر بلال فلپس کی طرز پر مخصوص موضوعات پر ایک روزہ یا سہ روزہ کانفرنسز کرواتے ہیں جو کہ مختلف فائیو سٹار ہوٹلز میں منعقد کروائی جاتی ہیں اور شرکت کرنے پر چارجز بھی ہوتے ہیں اور اس میں زیادہ تر انگلش میڈیم کا سہارا لیا جاتا ہے اور باہر سے مستند سکالرز بلوائے جاتے ہیں جو تربیتی نشستیں منعقد کرواتے ہیں اور الحمدللہ اس کا میں نے ذاتی طور پر بہت فائدہ ہوتے ہوئے دیکھا ہے ایک نشست جس میں ڈاکٹر حماد لکھوی اور ڈاکٹر احمد دریویش صدر جامعہ اسلامیہ اسلام آباد نے بھی شرکت کی میں بھی بطور مہمان اس میں شریک ہوا تھا
عاطف صاحب کو اللہ تعالی نے بولنے کی صلاحیت سے نوازا ہے اور منھج بھی ہے اور باقاعدہ ایک ٹیم تیار کی ہوئی ہے جو اس طرح کے پروگرام منعقد کرواتی ہے خود بھی لیکچرز دیتے ہیں اور باہر سے بھی سکالرز بلواتے ہیں بس کچھ معاملات میں شدت پسندی ہے اور خود نمائی کا پہلو بہت زیادہ پایا جاتا ہے لیکن مجموعی طور پر خیر کا پہلو غالب ہے اور الحمدللہ کام کر رہے ہیں
ان کا نمبر درکار ہو گا تو وہ بھی دے دوں گا میرے ریفرینس سے رابطہ کر لیجیے گا بھرپور تعاون کریں گے