• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Dilation and Curettage کا اسلام میں حکم

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,581
پوائنٹ
384
اسلام علیکم،
Dilation and Curettage ایک سرجری کا نام ہے۔ اس کے بارے میں مجھے اردو میں تو کچھ تفصیل نا مل سکی لیکن عربی میں تھوڑی سی معلومات ملی ہیں۔ آپ اس کے بارے میں یہاں سے پڑھ سکتے ہیں
توسيع وكحت - ويكيبيديا، الموسوعة الحرة

میرا سوال ہے کہ کیا یہ اسلام میں جائز ہے یا نہیں؟؟
جزاک اللہ خیرا
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
وعلیکم السلام
آپ کے ذکر کردہ عربی اور انگریزی لنکس کا میں نے مطالعہ کیا ہے۔ یہ تو کسی قدر واضح ہو گیا کہ اس سرجری کے اسباب کیا ہیں؟ لیکن یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے کہ اس سرجری کے اثرات کیا ہیں؟ یعنی کیا اس سرجری کی صورت میں رحم بانجھ ہو جائے گا یا نہیں ؟ یا اس کے علاوہ دیگر اثرات ؟ یہ کوئی ڈاکٹر ہی بہتر بتلا سکتا ہے۔
آپ سے گزارش ہے کہ آپ اس سرجری کی مکمل تفصیل، اس کے اسباب اور اس کے اثراات یہاں سوال میں نقل کریں۔ اس پر کوئی رہنمائی دی جا سکتی ہے۔
جزاکم اللہ خیرا۔
 

ابوالحسن علوی

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 08، 2011
پیغامات
2,521
ری ایکشن اسکور
11,555
پوائنٹ
641
جو لنک آپ نے نقل کیا ہے، اس میں بیان کردہ معلومات پر جواب کی بنا رکھتے ہوئے یہ سرجری جائز ہے۔ کیونکہ جہاں تک میں سمجھا ہو یہ سرجری اسقاط حمل کی صورت میں جبکہ حمل کسی قدر بڑا بھی ہو، مادر رحم کی صفائی کا نام ہے۔ اور یہ جائز ہے۔ واللہ اعلم بالصواب
جزاکم اللہ خیرا۔
 
Top