• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

[emoji432]اسماء رجال کی کتب خاصہ کا بیان۔[emoji432]

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
[emoji432]اسماء رجال کی کتب خاصہ کا بیان۔[emoji432]

سلسلۂ جرح و تعدیل ۴
قسط-۱

[emoji419]کتب خاصہ سے مراد وہ کتابیں ہیں، جو کسی خاص وصف سے متصف رواۃ کو یکجا کرنے کے لیے مختص ہوں۔

[emoji419]ایسی خاص صفت پر لکھی گئی کتابوں کے ذریعے ہم کسی بھی راوی کے ترجمے تک بآسانی پہونچ سکتے ہیں۔

[emoji419]ہم یہاں کتب خاصہ کی کل دس اقسام ذکر کرتے ہیں(اگرچہ مزید تقسیمات ممکن ہیں)۔ ساتھ ہی ہر قسم پر کچھ کتابوں کی مثالیں بھی درج کر دیں گے۔ ان میں سے کچھ کتابوں کی اہمیت اور منہج کی جانکاری کے پیش نظر مختصر تذکرے اگلی قسطوں میں بقدر ضرورت کئے جائیں گے۔ ان شاء اللہ تعالی۔

*۱۔کتب برائے ضعفاء : -*
(وہ کتابیں جن میں ضعیف راویان کا بیان مقصود ہو)

*ميزان الاعتدال للذهبي(نوٹ: اس میں کچھ ثقہ راویوں کا ذکر بھی ملتا ہے)
*لسان الميزان لابن حجر
*الكامل في ضعفاء الرجال لابن عدي
*المجروحين لابن حبان
*الضعغاء للعقيلي

*۲۔کتب برائے ثقات: -*
(وہ کتابیں جن میں فقط عادل و ضابط راوی کا تذکرہ ہو)

*تاريخ اسماء الثقات لابن شاہین
*‌معرفة الثقات للعجلی
*الثقات لابن حبان

*۳۔کتب برائے رجال کتب ستہ:-*
(وہ کتب جن میں فقط صحیحین، سنن اربعہ اور ان کے ملحقات{یعنی ان کے مؤلفین کی دیگر تالیفات} میں موجود رجال کے تراجم پیش کرنا مقصود ہو)

*تہذیب الکمال
*تہذیب التہذیب
*تقریب التہذیب

*۴۔کتب برائے مقامی تاریخی:-*
(وہ کتابیں کہ جن میں کسی خاص شہر یا مقام کے واقعات اور حالات کو درج کرنے کے ساتھ ان جگہوں سے تعلق رکھنے والے رجال کے تراجم کا بھی ذکر ہو)

*تاريخ نيسابور للحاكم
*تاريخ دمشق لابن عساكر
*تاريخ بغداد للخطيب

[emoji421]محمد عبد الرحمن اڑیشوی

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top