حج ہر اس شخص پر فرض ہے جو اس کی استطاعت رکھتا ہوں۔ اگر آپ استطاعت رکھتے ہیں تو آپ پر فرض ہے اور اگر آپ کی دادا اور دادی استطاعت رکھتے ہوں تو ان پر فرض ہے۔ اور جس پر فرض ہے، اسے اپنا فرض پہلے ادا کرنا چاہیے۔ اور جس کے پاس استطاعت نہیں ہے تو اس پر یہ فرض نہیں ہے کہ وہ صاحب استطاعت بنے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
وَلِلَّـهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا ۚ وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ اللَّـهَ غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ ﴿٩٧﴾
اور لوگوں پر خدا کا حق (یعنی فرض) ہے کہ جو اس گھر تک جانے کا مقدور رکھے وہ اس کا حج کرے اور جو اس حکم کی تعمیل نہ کرے گا تو خدا بھی اہلِ عالم سے بے نیاز ہے ۔