باذوق بھائی نے جس طرف اشارہ کیا وہ بھی اپنی جگہ حقیقت رکھتا ہے
لیکن جب پورا لکھ سکتے ہیں تو آدھا کیوں لکھیں
دیکھئے بھائی ، اس میں شک نہیں کہ "جزاک اللہ" کو مکمل لکھنے کے اس تھریڈ والے پیغام کا مقصد اصلاح اور نیک نیتی ہی ہے۔ لیکن میں نے جو چیز پوائینٹ آؤٹ کی ، اس کے مفہوم کی ترسیل ۔۔۔ بہت ممکن ہے کہ درست ادا نہ ہوئی ہو۔
چیٹنگ یا فاسٹ ایمیل کے دوران jzk لکھ کر ۔۔۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ ہم یہ بھی سمجھیں کہ :
مختصر انگلش کے تین حروف jzk لکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اپنے مخاطب کو دعا دے دی ہے۔
کیونکہ بہت ممکن ہے کہ کوئی دل سے اور زبان سے بھی دعا دیتا ہو گو کہ چیٹ میں تین حروف ڈسپلے ہو جاتے ہیں۔
جیسا کہ بطور مثال ۔۔۔ ہم کی۔بورڈ پر صرف ایک کی [key] دباتے ہیں اور "صلی اللہ علیہ وسلم" کا لگیچر ڈسپلے ہو جاتا ہے۔ اسی طرح کچھ اردو فونٹس ایسے بھی ہیں جس میں مختلف کیز [keys] کے ساتھ "بسم اللہ" کا لگیچر محفوظ ہے ، السلام علیکم کا بھی اور ماشاءاللہ ، سبحان اللہ کا بھی۔
یہ وہ سہولیات ہیں جو فونٹس کے تکنیکی ماہرین نے فراہم کی ہیں ۔۔۔ اسکرین پر ڈسپلے ہونا بڑا مقصد نہیں بلکہ مقصد یہ ہے کہ دعا دل اور زبان سے بھی دی جائے۔ ورنہ یہ تو شاکر بھائی کے لیے یا میرے لیے کوئی دو تین منٹ کا کام ہے کہ فورم میں ایسی تکنیکی سہولت فراہم کر دیں کہ jzk ٹائپ کر کے پوسٹ کی جائے تو ڈسپلے پوسٹ میں "جزاک اللہ" لکھا نظر آئے۔ :)
مجھے تو یہ خطرہ ہونے لگا ہے کہ کچھ دن بعد قرآن پاک کا بھی شاٹ کٹ نہ نکل آئے ۔کہ اب تیس سپاروں کی کون تلاوت کرے۔دو چار انگریزی کے حروف بنا لو اور پھرمزے کرو۔
"شارٹ کٹ" فراہم کرنا بہترین اور لوگوں کو سہولت اور آسانی دینے والی چیز ہے۔ اس کے بہت فائدے ہیں۔
ہاں یہ بات البتہ غلط اور قابل ملامت و مذمت ہے کہ ہم کہیں اور ہم سوچیں کہ فلاں فلاں چار پانچ حروف یا اعداد کا ورد کر لینے سے فلاں فلاں سورہ کی تلاوت ہو جاتی ہے یا اس کا ثواب حاصل ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ چند بدعتی طبقات ایسا سوچتے اور عمل کرتے ہیں۔
مجھے یاد ہے کہ ۔۔۔۔ کچھ سال قبل میں نے ایک ایسا چھوٹا سا پروگرام بنایا تھا کہ اگر آپ سورہ نمبر اور آیت نمبر ایک ٹکسٹ بکس میں ٹائپ کریں یا ڈراپ ڈاؤن مینو سے سلیکٹ کریں تو کلپ بورڈ [Clipboard] پر متعلقہ آیت کا عربی متن (مع اعراب) کاپی ہو جاتا تھا جسے آپ کہیں بھی پیسٹ کر سکتے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ اس چیز سے ان لوگوں کو کتنی بڑی سہولت مل جاتی ہے جو آیت کو مکمل ٹائپ کرنے کی زحمت سے اسلیے بچنا چاہتے ہیں کہ کہیں کوئی اسپیلنگ مسٹیک نہ ہو جائے۔
کوئی نئی چیز یا عمل بذات خود خراب نہیں ہوتا ہاں اس کا غلط استعمال اور اس کے پس پشت جو غلط نیت ہوتی ہے وہ ضرور خراب ہو سکتی ہے۔
لہذا اگر کوئی jzk لکھتا ہے تو ہم اسے یہ صلاح تو ضرور دے سکتے ہیں کہ : بھائی ، مکمل دعا لکھا کرو! لیکن اس کی نیت پر شک کرتے ہوئے ایسا کہنا یا سوچنا کوئی درست بات نہیں کہ :
شارٹ کٹ کے ذریعے کیا آپ خود کو دعا کے عمل سے فارغ سمجھ رہے ہیں؟ ہم یہ حسن ظن رکھ سکتے ہیں کہ بہت ممکن ہے کہ jzk لکھنے والا دل یا زبان سے بھی دعا دے رہا ہو۔