• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

الاستغفار

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٢٥)قُل لَّا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّ‌مًا عَلَىٰ طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلَّا أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ‌ فَإِنَّهُ رِ‌جْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ‌ اللَّـهِ بِهِ ۚ فَمَنِ اضْطُرَّ‌ غَيْرَ‌ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ رَ‌بَّكَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١٤٥ الأنعام
(٢٥)آپ كہہ دیجئے كہ جو كچھ احكام بذریعہ وحی میرے پاس آئے ان میں تو میں كوئی حرام نہیں پاتا كسی كھانے والے كے لئے جو اس كو كھائے ،مگر یہ كہ وہ مردار ہو یا كہ بہتا ہوا خون یا خنزیر كا گوشت ہو، كیوں كہ وہ بالكل ناپاك ہے یا جو شرك كا ذریعہ ہو كہ غیر اللہ كے لئے نامزد كر دیا گیا ہو پھر جو شخص مجبور ہو جائے بشرطیكہ نہ تو طالب لذت ہو اور نہ تجاوز كرنے والا ہو تو واقعی آپ كا رب غفو رالرحیم ہے۔

(٢٦)وَهُوَ الَّذِي جَعَلَكُمْ خَلَائِفَ الْأَرْ‌ضِ وَرَ‌فَعَ بَعْضَكُمْ فَوْقَ بَعْضٍ دَرَ‌جَاتٍ لِّيَبْلُوَكُمْ فِي مَا آتَاكُمْ ۗ إِنَّ رَ‌بَّكَ سَرِ‌يعُ الْعِقَابِ وَإِنَّهُ لَغَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١٦٥الأنعام
(٢٦)اور وہ ایسا ہے جس نے تم كو زمین میں خلیفہ بنایا اور ایك كا دوسرے پر رتبہ بڑھایا تاكہ تم كو آزمائے ان چیزوں میں جو تم كو دی ہیں بالیقین آپ كا رب جلد سزا دینے والا ہے اوربالیقین وہ واقعی بڑی مغفرت كرنے والا مہربانی كرنے والا ہے(165)

(٢٧)فَخَلَفَ مِن بَعْدِهِمْ خَلْفٌ وَرِ‌ثُوا الْكِتَابَ يَأْخُذُونَ عَرَ‌ضَ هَـٰذَا الْأَدْنَىٰ وَيَقُولُونَ سَيُغْفَرُ‌ لَنَا وَإِن يَأْتِهِمْ عَرَ‌ضٌ مِّثْلُهُ يَأْخُذُوهُ ۚ أَلَمْ يُؤْخَذْ عَلَيْهِم مِّيثَاقُ الْكِتَابِ أَن لَّا يَقُولُوا عَلَى اللَّـهِ إِلَّا الْحَقَّ وَدَرَ‌سُوا مَا فِيهِ ۗ وَالدَّارُ‌ الْآخِرَ‌ةُ خَيْرٌ‌ لِّلَّذِينَ يَتَّقُونَ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿١٦٩الأعراف
(٢٧)اور وہ وقت یاد كرنا چاہئے كہ آپ كے رب نے یہ بات بتلادی كہ وہ ان یہود پر قیامت تك ایسے شخص كو ضرور مسلط كرتا رہے گا ان كو سزائے شدید كی تكلیف پہنچاتا رہے گا، بلاشبہ آپ كا رب جلدی ہی سزا دے دیتا ہے اور بلا شبہ وہ واقعی بڑی مغفرت اور بڑی رحمت والا ہے(167)اور ہم نے دنیا میں ان كی مختلف جماعتیں كر دیں بعض ان میں نیك تھے اور بعض ان میں اور طرح تھے اور ان كو خوش حالیوں اور بد حالیوں سے آزماتے رہے كہ شاید باز آجائیں(168)پھر ان كے بعد ایسے لوگ ان كے جانشین ہوئے كہ كتاب كو ان سے حاصل كیا وہ اس دنیائے فانی كا مال متاع لے لیتے ہیں اور كہتے ہیں كہ ہماری ضرور مغفرت ہو جائے گی حالانكہ اگر ان كے پاس ویسا ہی مال متاع آنے لگے تو اس كو بھی لےلیں گے، كیا ان سے اس كتاب كے اس مضمون كا عہدنہیں لیا گیا كہ اللہ كی طرف بجز حق بات كے اور كسی بات كی نسبت نہ كریں، اور انہوں نے اس كتاب میں جو كچھ تھا اس كو پڑھ لیا اور آخرت والا گھر ان لوگوں كے لئے بہتر ہے جو تقویٰ ركھتے ہیں ،پھر كیا تم نہیں سمجھتے (169)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٢٨)فَإِذَا انسَلَخَ الْأَشْهُرُ‌ الْحُرُ‌مُ فَاقْتُلُوا الْمُشْرِ‌كِينَ حَيْثُ وَجَدتُّمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُ‌وهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْ‌صَدٍ ۚ فَإِن تَابُوا وَأَقَامُوا الصَّلَاةَ وَآتَوُا الزَّكَاةَ فَخَلُّوا سَبِيلَهُمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٥﴾التوبة
(٢٨)پھر حرمت والے مہینوں كے گزرتے ہی مشركوں كو جہاں پاؤ قتل كرو انہیں گرفتار كرو ان كا محاصرہ كر لو اور ان كی تاك میں ہر گھاٹی میں جا بیٹھو ہاں اگر وہ توبہ كر لیں اور نماز كے پابند ہو جائیں اور زكوٰۃ ادا كرنے لگیں تو تم ان كی راہیں چھوڑ دو ،یقینا اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے(5)

(٢٩)لَقَدْ نَصَرَ‌كُمُ اللَّـهُ فِي مَوَاطِنَ كَثِيرَ‌ةٍ ۙ وَيَوْمَ حُنَيْنٍ ۙ إِذْ أَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَ‌تُكُمْ فَلَمْ تُغْنِ عَنكُمْ شَيْئًا وَضَاقَتْ عَلَيْكُمُ الْأَرْ‌ضُ بِمَا رَ‌حُبَتْ ثُمَّ وَلَّيْتُم مُّدْبِرِ‌ينَ ﴿٢٥﴾ ثُمَّ أَنزَلَ اللَّـهُ سَكِينَتَهُ عَلَىٰ رَ‌سُولِهِ وَعَلَى الْمُؤْمِنِينَ وَأَنزَلَ جُنُودًا لَّمْ تَرَ‌وْهَا وَعَذَّبَ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا ۚ وَذَٰلِكَ جَزَاءُ الْكَافِرِ‌ينَ ﴿٢٦﴾ ثُمَّ يَتُوبُ اللَّـهُ مِن بَعْدِ ذَٰلِكَ عَلَىٰ مَن يَشَاءُ ۗ وَاللَّـهُ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٢٧التوبة
(٢٩)یقینا اللہ تعالیٰ نے بہت سے میدانوں میں تمہیں فتح دی ہے اور حنین كی لڑائی والے دن بھی جب كہ تمہیں اپنی كثرت پر ناز ہو گیا تھا، لیكن اس نے تمہیں كوئی فائدہ نہ دیا بلكہ زمین باوجود اپنی كشادگی كے تم پر تنگ ہوگئی پھر تم پیٹھ پھیر كر مڑگئے(25)پھر اللہ نے اپنی طرف كی تسكین اپنے نبی پر اور مومنوں پر اتاری اور اپنے وہ لشكر بھیجے جنہیں تم دیكھ نہیں رہے تھے اور كافروں كو پوری سزا دی ،ان كفار كا یہی بدلہ تھا(26)پھر اس كے بعد بھی جس پر چاہے اللہ تعالیٰ اپنی رحمت كی توجہ فرمائے گا ،اللہ ہی بخشش و مہربانی كرنے والا ہے(27)

(٣٠)وَجَاءَ الْمُعَذِّرُ‌ونَ مِنَ الْأَعْرَ‌ابِ لِيُؤْذَنَ لَهُمْ وَقَعَدَ الَّذِينَ كَذَبُوا اللَّـهَ وَرَ‌سُولَهُ ۚ سَيُصِيبُ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا مِنْهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿٩٠﴾ لَّيْسَ عَلَى الضُّعَفَاءِ وَلَا عَلَى الْمَرْ‌ضَىٰ وَلَا عَلَى الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ مَا يُنفِقُونَ حَرَ‌جٌ إِذَا نَصَحُوا لِلَّـهِ وَرَ‌سُولِهِ ۚ مَا عَلَى الْمُحْسِنِينَ مِن سَبِيلٍ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٩١التوبة
(٣٠)بادیہ نشینوں میں سے عذر والے لوگ حاضر ہوئے كہ انہیں رخصت دے دی جائے اور وہ بیٹھ رہے جنہوں نے اللہ سے اور اس كے رسول سے جھوٹی باتیں بنائی تھیں اب تو ان میں جتنے كفار ہیں انہیں دكھ دینے والی مار پہنچ كر رہے گی(90)ضعیفوں پر اور بیماروں پر اور ان پر جن كے پاس خرچ كرنے كو كچھ بھی نہیں كوئی حرج نہیں بشرطیكہ وہ اللہ اور اس كے رسول كی خیر خواہی كرتے رہیں ،ایسے نیك كاروں پر الزام كی كوئی راہ نہیں اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت و رحمت والا ہے(91)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٣١)وَمِنَ الْأَعْرَ‌ابِ مَن يُؤْمِنُ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ‌ وَيَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ قُرُ‌بَاتٍ عِندَ اللَّـهِ وَصَلَوَاتِ الرَّ‌سُولِ ۚ أَلَا إِنَّهَا قُرْ‌بَةٌ لَّهُمْ ۚ سَيُدْخِلُهُمُ اللَّـهُ فِي رَ‌حْمَتِهِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٩٩التوبة
(٣١)اور بعض اہل دیہات میں ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت كے دن پر ایمان ركھتے ہیں اور جو كچھ خرچ كرتے ہیں اس كو عنداللہ قرب حاصل ہونے كا ذریعہ اور رسول كی دعا كا ذریعہ بناتے ہیں ،یاد ركھو كہ ان كا یہ خرچ كرنا بے شك ان كے لئے موجب قربت ہے ان كو اللہ تعالیٰ ضرور اپنی رحمت میں داخل كرے گا اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والا ہے(99)

(٣٢)وَمِمَّنْ حَوْلَكُم مِّنَ الْأَعْرَ‌ابِ مُنَافِقُونَ ۖ وَمِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ ۖ مَرَ‌دُوا عَلَى النِّفَاقِ لَا تَعْلَمُهُمْ ۖ نَحْنُ نَعْلَمُهُمْ ۚ سَنُعَذِّبُهُم مَّرَّ‌تَيْنِ ثُمَّ يُرَ‌دُّونَ إِلَىٰ عَذَابٍ عَظِيمٍ ﴿١٠١﴾ وَآخَرُ‌ونَ اعْتَرَ‌فُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ‌ سَيِّئًا عَسَى اللَّـهُ أَن يَتُوبَ عَلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١٠٢التوبة
(٣٢)اور كچھ تمہارے گردو پیش والوں میں اور كچھ مدینے والوں میں ایسے منافق ہیں كہ نفاق پر اڑے ہوئے ہیں ،آپ ان كو نہیں جانتے، ان كو ہم جانتے ہیں ہم ان كو دہری سزا دیں گے ،پھر وہ بڑے بھاری عذاب كی طرف بھیجے جائیں گے(101)اور كچھ اور لوگ ہیں اپنی خطا كے اقراری ہیں جنہوں نے ملے جلے عمل كیےتھے كچھ بھلے اور كچھ برے اللہ سے امید ہے كہ ان كی توبہ قبول فرمائے ،بلاشبہ اللہ تعالیٰ بڑی مغفرت والا بڑی رحمت والاہے(102)

(٣٣)وَإِن يَمْسَسْكَ اللَّـهُ بِضُرٍّ‌ فَلَا كَاشِفَ لَهُ إِلَّا هُوَ ۖ وَإِن يُرِ‌دْكَ بِخَيْرٍ‌ فَلَا رَ‌ادَّ لِفَضْلِهِ ۚ يُصِيبُ بِهِ مَن يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۚ وَهُوَ الْغَفُورُ‌ الرَّ‌حِيمُ ﴿١٠٧يونس
(٣٣)اور اگر تم كو اللہ تعالیٰ كوئی تكلیف پہنچائے تو بجز اس كے اور كوئی اس كو دور كرنے والا نہیں ہے اور اگر وہ تم كو كوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس كے فضل كا كوئی ہٹانے والا نہیں وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے نچھاور كر دے اور وہ بڑی مغفرت بڑی رحمت والاہے (107)

(٣٤)حَتَّىٰ إِذَا جَاءَ أَمْرُ‌نَا وَفَارَ‌ التَّنُّورُ‌ قُلْنَا احْمِلْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ وَمَنْ آمَنَ ۚ وَمَا آمَنَ مَعَهُ إِلَّا قَلِيلٌ ﴿٤٠﴾ وَقَالَ ارْ‌كَبُوا فِيهَا بِسْمِ اللَّـهِ مَجْرَ‌اهَا وَمُرْ‌سَاهَا ۚ إِنَّ رَ‌بِّي لَغَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٤١ هود
(٣٤)یہاں تك كہ جب ہمارا حكم آپہنچا اور تنور ابلنے لگا ہم نے كہا كہ اس كشتی میں ہر قسم كے ( جانداروں میں سے) جوڑے ( یعنی) دو ( جانور،ایك نر اور ایك مادہ) سوار كرا لے اور اپنے گھر كے لوگوں كو بھی سوائے ان كے جن پر پہلے سے بات پڑ چكی ہے ،اور سب ایمان والوں كو بھی اس كے ساتھ ایمان لانے والے بہت ہی كم تھے(40)نوح علیہ السلام نے كہا اس كشتی میں بیٹھ جاؤ اللہ ہی كے نام سے اس كا چلنا اور ٹھہرنا ہے ،یقینا میرا رب بڑی بخشش اور بڑے رحم والا ہے(41)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٣٥)وَمَا أُبَرِّ‌ئُ نَفْسِي ۚ إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَ‌ةٌ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَ‌حِمَ رَ‌بِّي ۚ إِنَّ رَ‌بِّي غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٥٣ يوسف
(٣٥)میں اپنے نفس كی پاكیزگی بیان نہیں كرتا بے شك نفس تو برائی پر ابھارنے والا ہی ہے ،مگر یہ كہ میرا پروردگار ہی اپنا رحم كرے، یقینا میرا پالنے والا بڑی بخشش كرنے والا اور بہت مہربانی فرمانے والا ہے(53)

(٣٦) وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِمُ الْمَثُلَاتُ ۗ وَإِنَّ رَ‌بَّكَ لَذُو مَغْفِرَ‌ةٍ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ ۖ وَإِنَّ رَ‌بَّكَ لَشَدِيدُ الْعِقَابِ ﴿٦ الرعد
(٣٦)اور جو تجھ سے ( سزا كی طلبی مین) جلدی كر رہے ہیں راحت سے پہلے ہی ،یقینا ان سے پہلے سزائیں( بطور مثال ) گزر چكی ہیں اور بے شك تیرا رب البتہ بخشنے والا ہے لوگوں كے بے جا ظلم پر بھی اور یہ بھی یقینی بات ہے كہ تیرا رب بڑی سخت سزا دینے والا بھی ہے(6)

(٣٧)وَأَنَّ عَذَابِي هُوَ الْعَذَابُ الْأَلِيمُ ﴿٥٠﴾ وَنَبِّئْهُمْ عَن ضَيْفِ إِبْرَ‌اهِيمَ ﴿٥١الحجر
(٣٧)اور ساتھ ہی میرے عذاب بھی نہایت درد ناك ہیں (50)انہیں ابراہیم كے مہمانوں كا( بھی)حال سنا دو(51)

(٣٨)وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّـهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَغَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١٨النحل
(٣٨)اور اگر تم اللہ كی نعمتوں كا شمار كرنا چاہو تو تم اسے نہیں كر سكتے بے شك اللہ بڑا بخشنے والا مہربان ہے(18)

(٣٩)ثُمَّ إِنَّ رَ‌بَّكَ لِلَّذِينَ هَاجَرُ‌وا مِن بَعْدِ مَا فُتِنُوا ثُمَّ جَاهَدُوا وَصَبَرُ‌وا إِنَّ رَ‌بَّكَ مِن بَعْدِهَا لَغَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١١٠النحل
(٣٩)جن لوگوں نے فتنوں میں ڈالے جانے كے بعد ہجرت كی پھر جہاد كیا اور صبر كا ثبوت دیا بے شك تیرا پروردگار ان باتوں كے بعد انہیں بخشنے والا اور مہربانیاں كرنے والا ہے(110)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٤٠)إِنَّمَا حَرَّ‌مَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنزِيرِ‌ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ‌ اللَّـهِ بِهِ ۖ فَمَنِ اضْطُرَّ‌ غَيْرَ‌ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَإِنَّ اللَّـهَ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿١١٥ النحل
(٤٠)تم پر صرف مردار اور خون اور سور كا گوشت اور جس چیز پر اللہ كے سوا دوسرے كا نام پكارا جائے حرام ہیں،پھر اگر كوئی شخص بے بس كر دیا جائے نہ وہ خواہشمند ہو اور نہ حد سے گزرنے والا ہوتو یقینا اللہ بخشنے والا رحم كرنے والا ہے(115)

(٤١)وَلَقَدْ صَرَّ‌فْنَا فِي هَـٰذَا الْقُرْ‌آنِ لِيَذَّكَّرُ‌وا وَمَا يَزِيدُهُمْ إِلَّا نُفُورً‌ا ﴿٤١﴾ قُل لَّوْ كَانَ مَعَهُ آلِهَةٌ كَمَا يَقُولُونَ إِذًا لَّابْتَغَوْا إِلَىٰ ذِي الْعَرْ‌شِ سَبِيلًا ﴿٤٢الإسراء
(٤١)ہم نے تو اس قرآن میں ہر ہر طرح بیان فرما دیا كہ لوگ سمجھ جائیں لیكن اس سے انہیں تو نفرت ہی بڑھتی ہے(41)كہہ دیجئے كہ اگر اللہ كے ساتھ اور معبود بھی ہوتے جیسے كہ یہ لوگ كہتے ہیں تو ضرور وہ اب تك مالك عرش كی جانب راہ ڈھونڈ نكالتے (42)

(٤٢)وَرَ‌بُّكَ الْغَفُورُ‌ ذُو الرَّ‌حْمَةِ ۖ لَوْ يُؤَاخِذُهُم بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ ۚ بَل لَّهُم مَّوْعِدٌ لَّن يَجِدُوا مِن دُونِهِ مَوْئِلًا ﴿٥٨ الكهف
(٤٢)تیرا پروردگار بہت ہی بخشش والا اور مہربانی والا ہے وہ اگر ان كے اعمال كی سزا میں پكڑے تو بے شك انہیں جلد ہی عذاب كر دے، بلكہ ان كے لئے ایك وعدہ كی گھڑی مقرر ہے جس سے وہ سركنے كی ہر گز جگہ نہیں پائیں گے(58)

(٤٣)وَالَّذِينَ هَاجَرُ‌وا فِي سَبِيلِ اللَّـهِ ثُمَّ قُتِلُوا أَوْ مَاتُوا لَيَرْ‌زُقَنَّهُمُ اللَّـهُ رِ‌زْقًا حَسَنًا ۚ وَإِنَّ اللَّـهَ لَهُوَ خَيْرُ‌ الرَّ‌ازِقِينَ ﴿٥٨﴾ لَيُدْخِلَنَّهُم مُّدْخَلًا يَرْ‌ضَوْنَهُ ۗ وَإِنَّ اللَّـهَ لَعَلِيمٌ حَلِيمٌ ﴿٥٩﴾ ذَٰلِكَ وَمَنْ عَاقَبَ بِمِثْلِ مَا عُوقِبَ بِهِ ثُمَّ بُغِيَ عَلَيْهِ لَيَنصُرَ‌نَّهُ اللَّـهُ ۗ إِنَّ اللَّـهَ لَعَفُوٌّ غَفُورٌ‌ ﴿٦٠ الحج
(٤٣)اور جن لوگوں نے اللہ كی راہ میں ترك وطن كیا پھر وہ شہید كر دیئے گئے یا اپنی موت مر گئے، اللہ تعالیٰ انہیں بہترین رزق عطا فرمائے گا اور بے شك اللہ تعالیٰ روزی دینے والوں میں سب سے بہتر ہے(58)انہیں اللہ تعالیٰ ایسی جگہ پہنچائے گا كہ وہ اس سے راضی ہو جائیں گے، بے شك اللہ تعالیٰ علم اور بردباری والا ہے(59)بات یہی ہے اور جس نے بدلہ لیا كہ اسی كے برابر جو اس كے ساتھ كیا گیا تھا پھر اگر اس سے زیادتی كی جائے تو یقینا اللہ تعالیٰ خود اس كی مدد فرمائے گا بے شك اللہ در گزر كرنے والا بخشنے والا ہے(60)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٤٤)وَأَنكِحُوا الْأَيَامَىٰ مِنكُمْ وَالصَّالِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَائِكُمْ ۚ إِن يَكُونُوا فُقَرَ‌اءَ يُغْنِهِمُ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَاللَّـهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ ﴿٣٢﴾ وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ اللَّـهُ مِن فَضْلِهِ ۗ وَالَّذِينَ يَبْتَغُونَ الْكِتَابَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرً‌ا ۖ وَآتُوهُم مِّن مَّالِ اللَّـهِ الَّذِي آتَاكُمْ ۚ وَلَا تُكْرِ‌هُوا فَتَيَاتِكُمْ عَلَى الْبِغَاءِ إِنْ أَرَ‌دْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوا عَرَ‌ضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ۚ وَمَن يُكْرِ‌ههُّنَّ فَإِنَّ اللَّـهَ مِن بَعْدِ إِكْرَ‌اهِهِنَّ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ ﴿٣٣ النور
(٤٤)تم میں سے جو مرد عورت بے نكاح كے ہوں ان كا نكاح كر دو اور اپنے نیك بخت غلام اور لونڈیوں كا بھی اگر وہ مفلس بھی ہو گے تو اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے غنی بنادے گا،اللہ تعالیٰ كشادگی والا اور علم والا ہے(32)اور ان لوگوں كو پاك دامن رہنا چاہئے جو اپنا نكاح كرنے كا مقدور نہیں ركھتے یہاں تك كہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضل سے مالدار بنادے ، تمہارے غلاموں میں سے جو كوئی كچھ تمہیں د ے كر آزادی كی تحریر كراناچاہے تو تم ایسی تحریر انہیں كر دیا كرو اگر تم كو ان میں كوئی بھلائی نظر آتی ہو، اور اللہ نے جو مال تمہیں دے ركھا ہے اس میں سے انہیں بھی دو، تمہاری جو لونڈیاں پاك دامن رہنا چاہتی ہیں انہیں دنیا كی زندگی كے فائدے كی غرض سے بدكاری پر مجبور نہ كرو اور جو انہیں مجبور كر دے تو اللہ تعالیٰ ان پر جبر كے بعد بخشش دینے والا اور مہربانی كرنے والا ہے(33)

(٤٥)وَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُ‌وا إِنْ هَـٰذَا إِلَّا إِفْكٌ افْتَرَ‌اهُ وَأَعَانَهُ عَلَيْهِ قَوْمٌ آخَرُ‌ونَ ۖ فَقَدْ جَاءُوا ظُلْمًا وَزُورً‌ا ﴿٤﴾ وَقَالُوا أَسَاطِيرُ‌ الْأَوَّلِينَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَ‌ةً وَأَصِيلًا ﴿٥﴾ قُلْ أَنزَلَهُ الَّذِي يَعْلَمُ السِّرَّ‌ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْ‌ضِ ۚ إِنَّهُ كَانَ غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا ﴿٦الفرقان
(٤٥)اور كافروں نے كہا یہ تو بس خود اسی كا گھڑا گھڑایا جھوٹ ہے جس پر اور لوگوں نے بھی اس كی مدد كی ہے، دراصل یہ كافر بڑے ہی ظلم اور سرتا سر جھوٹ كے مرتكب ہوئے ہیں(4)اور یہ بھی كہا كہ یہ تو اگلوں كے افسانے ہیں جو اس نے لكھا ركھے ہیں بس وہی صبح و شام اس كے سامنے پڑھے جاتے ہیں (5)كہہ دیجئے كہ اسے تو اس اللہ نے اتارا ہے جو آسمان و زمین كی تمام پوشیدہ باتوں كو جانتا ہے بے شك وہ بڑا ہی بخشنے والا مہربان ہے(6)


(٤٦)وَالَّذِينَ يَبِيتُونَ لِرَ‌بِّهِمْ سُجَّدًا وَقِيَامًا ﴿٦٤﴾ وَالَّذِينَ يَقُولُونَ رَ‌بَّنَا اصْرِ‌فْ عَنَّا عَذَابَ جَهَنَّمَ ۖ إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَ‌امًا ﴿٦٥﴾ إِنَّهَا سَاءَتْ مُسْتَقَرًّ‌ا وَمُقَامًا ﴿٦٦﴾ وَالَّذِينَ إِذَا أَنفَقُوا لَمْ يُسْرِ‌فُوا وَلَمْ يَقْتُرُ‌وا وَكَانَ بَيْنَ ذَٰلِكَ قَوَامًا ﴿٦٧﴾ وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللَّـهِ إِلَـٰهًا آخَرَ‌ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّ‌مَ اللَّـهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ ۚ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ يَلْقَ أَثَامًا ﴿٦٨﴾ يُضَاعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَيَخْلُدْ فِيهِ مُهَانًا ﴿٦٩﴾ إِلَّا مَن تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَأُولَـٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّـهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۗ وَكَانَ اللَّـهُ غَفُورً‌ا رَّ‌حِيمًا ﴿٧٠ الفرقان
(٤٦)رحمن كے ( سچے) بندے وہ ہیں جو زمین پر فروتنی كے ساتھ چلتے ہیں اور جب بے علم لوگ ان سے باتیں كرنے لگے ہیں تو وہ كہہ دیتے ہیں كہ سلام ہے(63)اور جو اپنے رب كے سامنے سجدے اور قیام كرتے ہوئے راتیں گزار دیتے ہیں (64)اور جو یہ دعا كرتے ہیں كہ اے ہمارے پروردگار ہم سے دوزخ كا عذاب پرے ہی پرے ركھ، كیونكہ اس كا عذاب چمٹ جانے والا ہے(65)بے شك وہ ٹھہرنے اور رہنے كے لحاظ سے بد ترین جگہ ہے(66)اور جو خرچ كرتے وقت بھی نہ تو اسراف كرتے ہیں نہ بخیلی، بلكہ ان دونوں كے درمیان معتدل طریقے پر خرچ كرتے ہیں (67)اور اللہ كے ساتھ كسی دوسرے معبود كو نہیں پكارتے اور كسی ایسے شخص كو جسے قتل كرنا اللہ تعالیٰ نے منع كردیا ہو وہ بجز حق كے قتل نہیں كرتے نہ وہ زنا كے مرتكب ہوتے ہیں اور جو كوئی یہ كام كرے وہ اپنے اوپر سخت وبال لائے گا(68)اسے قیامت كے دن دوہرا عذاب كیا جائے گا اور وہ ذلت و خواری كے ساتھ ہمیشہ اسی میں رہے گا(69)سوائے ان لوگوں كے جو توبہ كریں اور ایمان لائیں اور نیك كام كریں، ایسے لوگوں كے گناہوں كو اللہ تعالیٰ نیكیوں سے بدل دیتا ہے اللہ بخشنے والا مہربانی كرنے والا ہے (70)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
بغیر عربی ٹیکسٹ کے
(٤٧)الأحزاب
(٤٧)اے نبیﷺہم نے تیرے لئے تیری وہ بیویاں حلال كردی ہیں جنہیں تو ان كے مہر دے چكا ہے ،اور وہ لونڈیاں بھی جو اللہ تعالیٰ نے غنیمت میں تجھے دی ہیں اور تیرے چچا كی لڑكیاں اور پھوپھیوں كی بیٹیاں اور تیرے ماموں كے بیٹیاں اور تیری خالاؤں كی بیٹیاں بھی جنہوں نے تیرے ساتھ ہجرت كی ہے ،اور وہ باایمان عورت جو اپنا نفس نبی كو ہبہ كردے یہ اس صورت میں كہ خود نبی بھی اس سے نكاح كرنا چاہے یہ خاص طور پر صرف تیرے لئے ہی ہے اور مومنوں كے لئے نہیں ہم اسے بخوبی جانتے ہیں جو ہم نے ان پر ان كی بیویوں اور لونڈیوں كے بارے میں ( احكام) مقرر كر ركھے ہیں، یہ اس لئے كہ تجھ پر حرج واقع نہ ہو ،اللہ تعالیٰ بہت بخشنے اور رحم والا ہے

(٤٨)سبأ
(٤٨)تمام تعریفیں اس اللہ كے لئے سزاوار ہیں جس كی ملكیت میں وہ سب كچھ ہے جو آسمانوں اور زمین میں ہے،آخرت میں بھی تعریف اسی كے لئے ہے، وہ ( بڑی) حكمتوں والا اور( پورا) خبردار ہے(1)جو زمین میں جائے اور جو اس سے نكلے جو آسمان سے اترے اور جو چڑھ كر اس میں جائے وہ سب سے باخبر ہے اور وہ مہربان نہایت بخشش والا ہے(2)كفار كہتے ہیں كہ ہم پر قیامت نہیں آئیگی آپ كہہ دیجئے كہ مجھے میرے رب كی قسم جو عالم الغیب ہے كہ وہ یقینا تم پر آئے گی ،اللہ تعالیٰ سے ایك ذرے كے برابر كی چیز بھی پوشیدہ نہیں ،نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں بلكہ اس سے بھی چھوٹی اور بڑی ہر چیز كھلی كتاب میں موجود ہے(3)تاكہ وہ ایمان والوں اور نیكو كاروں كو بھلا بدلہ عطا فرمائے یہی لوگ ہیں جن كے لئے مغفرت اور عزت كی روزی ہے(4)

(٤٩)ص
(٤٩)كہہ دیجئے كہ میں تو صرف خبردار كرنے والا ہوں اور بجز اللہ واحد غالب كے اور كوئی لائق عبادت نہیں(65)جو پروردگار ہے آسمانوں كا اور زمین كا اور جو كچھ ان كے درمیان ہے ،وہ زبردست اور بڑا بخشنے والا ہے(66)

(٥٠)الزمر
(٥٠)نہایت اچھی تدبیر سے اس نے آسمانوں اور زمین كو بنایا وہ رات كو دن پر اوردن كو رات پر لپیٹ دیتا ہے،اوراس نے سورج چاندكو كام پر لگا ركھا ہے ہر ایك مقررہ مدت تك چل رہا ہے یقین مانو كہ وہی ربردست اور گناہوں كا بخشنے والا ہے(5)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٥١)الزمر
(٥١)كیا انہیں یہ معلوم نہیں كہ اللہ تعالیٰ جس كے لئے چاہے روزی كشادہ كر دیتا ہے اور تنگ ( بھی)،ایمان لانے والوں كیلئے اس میں (بڑی بڑی) نشانیاں ہیں(52)( میری جانب سے) كہہ دو كہ اے میرے بندوں جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی كی ہے تم اللہ كی رحمت سے ناامید نہ ہو جاؤ بالیقین اللہ تعالیٰ سارے گناہوں كو بخش دیتا ہے واقعی وہ بڑی بخشش بڑی رحمت والا ہے(53)

(٥٢)غافر
حم (1)اس كتاب كا نازل فرمانا اس اللہ كی طرف سے ہے جو غالب اور دانا ہے(2)گناہ كا بخشنے والا اور توبہ كا قبول فرمانے والا سخت عذاب والا انعام و قدرت والا، جس كے سوا كوئی معبود نہیں اسی كی طرف واپس لوٹنا ہے(3)

(٥٣)غافر
(٥٣)اور اس مومن شخص نے كہا كہ اے میری قوم ( كے لوگ) تم ( سب) میری پیروی كرو میں نیك راہ كی طرف تمہاری رہبری كروں گا(38)اے میری قوم یہ حیات دنیا متاع فانی ہے، ( یقین مانو كہ قرار) اور ہمیشگی كا گھر تو آخرت ہی كا(39)جس نے گناہ كیا ہے اسے تو برابرا كا بدلہ ہی ہے اور جس نے نیكی كی ہے خواہ وہ مرد ہویا عورت اور وہ ایمان والا ہو تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے اور وہاں بے شمار روزی پائیں گے(40)اے میری قوم یہ كیا بات ہے كہ میں تمہیں نجات كی طرف بلارہا ہوں اور تم مجھے دوزخ كی طرف بلا رہے ہو(41)تم مجھے یہ دعوت دے رہے ہو كہ میں اللہ كے ساتھ كفر كروں اور اس كے ساتھ شرك كروں جس كا كوئی علم مجھے نہیں اور میں تمہیں غالب بخشنے والے(معبود) كی طرف دعوت دے رہا ہوں(42)

(٥٤)فصلت
(٥٤)( واقعی) جن لوگوں نے كہا كہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر اسی پر قائم رہے ان كے پاس فرشتے( یہ كہتے ہوئے) آتے ہیں كہ تم كچھ بھی اندیشہ اور غم نہ كرو ( بلكہ( اس جنت كی بشارت سن لو جس كا تم وعدہ دیئے گئے ہو(30)تمہاری دنیوی زندگی میں بھی ہم تمہارے رفیق تھے اور آخرت میں بھی رہیں گے، جس چیز كو تمہارا جی چاہے اور جو كچھ تم مانگو سب تمہارے لئے( جنت میں موجود) ہے(31)غفور و رحیم( معبود) كی طرف سے یہ سب كچھ بطور مہمانی كے ہے(32)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
(٥٥)فصلت
(٥٥)آپ سے وہی كہا جاتاہے جو آپ سے پہلے كے رسولوں سے بھی كہا گیا ہےیقینا آپ كا رب معافی والا اور دردناك عذاب والا ہے​

(٥٦)الشورى
(٥٦)آپ دیكھیں گے كہ یہ ظالم اپنے اعمال سے ڈر رہے ہوں گے جن كے وبال ان پر واقع ہونے والے ہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیك اعمال كیے وہ بہشتوں كے باغات میں ہوں گے وہ جو خواہش كریں اپنے رب كے پاس موجود پائیں گے یہی ہے بڑا فضل(22)یہی وہ ہے جس كی بشارت اللہ تعالیٰ اپنے ان بندوں كو دے رہا ہے جو ایمان لائے اور( سنت كے مطابق)نیك عمل كیے تو كہہ دیجئے كہ میں اس پر تم سے كوئی بدلہ نہیں چاہتا مگر محبت رشتہ داری كی جو شخص كوئی نیكی كرے ہم اس كے لئے اس كی نیكی میں اور نیكی بڑھا دیں گے بے شك اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا ( اور) بہت قدردان ہے(23)

(٥٧)الأحقاف
(٥٧)اور انہیں جب ہماری واضح آیتیں پڑھ كر سنائی جاتی ہیں تو منكر لوگ سچی بات كو جب كہ ان كے پاس آچكی كہہ دیتے ہیں كہ یہ تو صریح جادو ہے(7)كیا وہ كہتے ہیں كہ اسے تو اس نے خود گھڑ لیا ہے آپ كہہ دیجئے كہ اگر میں ہی اسے بنا لایا ہوں تو تم میرے لئے اللہ كی طرف سے كسی چیز كا اختیار نہیں ركھتے ،تم اس ( قرآن ) كے بارے میں جو كچھ كہہ سن رہے ہو اسے اللہ خوب جانتا ہے، میرے اور تمہارے درمیان گواہی كے لئے وہی كافی ہے، اور وہ بخشنے والا مہربان ہے(8)

(٥٨)الحجرات
(٥٨)اگر یہ لوگ یہاں تك صبر كرتے كہ آپ خود سے نكل كر ان كے پاس آجاتے تو یہی ان كے لئے بہتر ہوتا، اور اللہ غفور ورحیم ہے​

(٥٩)النجم
(٥٩)اور اللہ ہی كا ہے جو كچھ آسمانوں میں ہے اور جو كچھ زمین میں ہے تاكہ اللہ تعالیٰ برے عمل كرنے والوں كو ان كے اعمال كا بدلہ دے اور نیك كام كرنے والوں كو اچھا بدلہ عنایت فرمائے(31)ان لوگوں كو جو بڑے گناہوں سے بچتے ہیں اور بے حیائی سے بھی سوائے كسی چھوٹے سے گناہ كے بے شك تیرا رب بہت كشادہ مغفرت والا ہے ،وہ تمہیں بخوبی جانتا ہے جبكہ اس نے تمہیں زمین سے پیدا كیا اور جبكہ تم اپنی ماؤں كے پیٹ میں بچے تھے پس تم اپنی پاكیزگی آپ بیان نہ كرو،وہی پرہیز گاروں كو خوب جانتا ہے(32)

(٦٠)المجادلة
(٦٠)یقینا اللہ تعالیٰ نے اس عورت كی بات سنی جو تجھ سے اپنے شوہر كے بارے میں تكرار كر رہی تھی اور اللہ كے آگے شكایت كر رہی تھی، اللہ تعالیٰ تم دونوں كے سوال و جواب سن رہا تھا بے شك اللہ تعالیٰ سننے دیكھنے والا ہے(1)تم میں سے جو لوگ اپنی بیویوں سے ظہار كرتے ہیں (یعنی انہیں ماں كہہ بیٹھتے ہیں)وہ دراصل ان كی مائیں نہیں بن جاتیں ان كی مائیں تو وہی ہیں جن كے بطن سے وہ پیدا ہوئے یقینا یہ لوگ ایك نا معقول اور جھوٹی بات كہتے ہیں ،بے شك اللہ تعالیٰ معاف كرنے والا اور بخشنے والا ہے(2)

(٦١)المجادلة
(٦١)اے مسلمانو جب تم رسول ( ) سے سر گوشی كرنا چاہو تو اپنی سر گوشی سے پہلے كچھ صدقہ دے دیا كرو یہ تمہارے حق میں بہتر اور پاكیزہ تر ہے ،ہاں اگر نہ پاؤ تو بے شك اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے(12)

(٦٢)الملك
(٦٢)بہت با بركت ہے وہ( اللہ ) جس كے ہاتھ میں بادشاہی ہے اور جو ہر چیز پر قدرت ركھنے والا ہے(1)جس نے موت اور حیات كو اس لئے پیدا كیا كہ تمہیں آزمائے كہ تم میں سے اچھے كام كون كرتاہے اور وہ غالب ( اور) بخشنے والا ہے(2)

(٦٣)البروج​
(٦٣)یقینا تیرے رب كی پكڑ بڑی سخت ہے(12) وہی پہلی مرتبہ پیدا كرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا كرے گا(13)وہ بڑا بخشش كرنے والا اور بہت محبت كرنے والا ہے(14)عرش كا مالك عظمت والا ہے(15)جو چاہے اسے كر گزرنے والا ہے(16)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
ثانياً:ا مر الله بالاستغفار

(٦٤)البقرة
(٦٤)پھر تم اس جگہ سے لوٹو جس جگہ سے سب لوگ لوٹتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے طلب بخشش كرتے رہو یقینا اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے۔​

(٦٥)آل عمران
(٦٥)اور اپنے رب كی بخشش كی طرف اور اس جنت كی طرف دوڑو جس كا عرض آسمانوں اور زمین كے برابر ہے ،جو پرہیز گاروں كے لئے تیار كی گئی ہے(133)جو لوگ آسانی میں اور سختی كے موقع پر بھی اللہ كے راستے میں خرچ كرتے ہیں، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر كرنے والے ہیں اللہ تعالیٰ نیكو كاروں سے محبت كرتا ہے(134)

(٦٦)النساء
(٦٦)یقینا ہم نے تمہاری طرف حق كے ساتھ اپنی كتاب نازل فرمائی ہے تاكہ تم لوگوں میں اس چیز كے مطابق فیصلہ كرو جس سے اللہ نے تم كو شنا سا كیا ہے ،اور خیانت كرنے والوں كے حمایتی نہ بنو(105)اور اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو بے شك اللہ تعالیٰ بخشش كرنے والا مہربانی كرنے والا ہے(106)

(٦٧)المائدة
(٦٧)وہ لوگ بھی قطعا كافر ہوگئے جنہوں نے كہا اللہ تین میں كا تیسرا ہے ،دراصل سوا اللہ تعالیٰ كے كوئی معبود نہیں ،اگر یہ لوگ اپنے اس قول سے باز نہ رہے تو ان میں سے جو كفر پر رہیں گے انہیں المناك عذاب ضرور پہنچے گا(73)یہ لوگ كیوں اللہ تعالیٰ كی طرف نہیں جھكتے اور كیوں استغفار نہیں كرتے ؟ اللہ تعالیٰ تو بہتر ہی بخشنے والا اور بڑا ہی مہربان ہے(74)

(٦٨)غافر
(٦٨)ہم نے موسیٰ( علیہ السلام) كو ہدایت نامہ عطا فرمایا اور بنو اسرائیل كو اس كتاب كا وارث بنایا (53)كہ وہ ہدایت و نصیحت تھی عقل مندوں كے لئے (54)تو اے نبی تو صبر كر اللہ كا وعدہ بلا شك (و شبہ) سچا ہی ہے تو اپنے گناہ كی معافی مانگتا رہ اور صبح شام اپنے پروردگار كی تسبیح اور حمد بیان كرتا رہ(55)

(٦٩)فصلت
(٦٩)آپ كہہ دیجئے كہ میں تو تم ہی جیسا انسان ہوں مجھ پر وحی نازل كی جاتی ہے كہ تم سب كا معبود ایك اللہ ہی ہے سو تم اس كی طرف متوجہ ہو جاؤ اور اس سے گناہوں كی معافی چا ہو اور ان مشركوں كے لئے ( بڑی ہی) خرابی ہے(6)

(٧٠)محمد
(٧٠)سو ( اے نبی ) آپ یقین كر لیں كہ اللہ كے سوا كوئی معبود نہیں اور اپنے گناہوں كی بخشش مانگا كریں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں كے حق میں بھی اللہ تم لوگوں كی آمدورفت كی اور رہنے سہنے كی جگہ كو خوب جانتا ہے(19)

(٧١)المزمل
(٧١)آپ كا رب بخوبی جانتا ہے كہ آپ اور آپ كے ساتھ كے لوگوں كی ایك جماعت قریب دو تہائی رات كے اور آدھی رات كے اور ایك تہائی رات كے تہجد پڑھتی ہے اور رات دن كا پورا اندازہ اللہ تعالیٰ كو ہی ہے، وہ( خوب) جانتا ہے كہ تم اسے ہر گز نہ نبھا سكو گے پس اس نے تم پر مہربانی كی لہٰذا جتنا قرآن پڑھنا تمہارے لئے آسان ہو اتنا ہی پڑھو وہ جانتا ہے كہ تم میں بعض بیمار بھی ہوں گے بعض دوسرے زمین میں چل پھر كر اللہ تعالیٰ كا فضل( یعنی روزی بھی) تلاش كریں گے اور كچھ لوگ اللہ تعالیٰ كی راہ میں جہاد بھی كریں گے، سو تم بہ آسانی جتنا قرآن پڑھ سكو پڑھو اور نماز كی پابندی ركھو اور زكوٰۃ دیتے رہا كرو اور اللہ تعالیٰ كو اچھا قرض دو اور جو نیكی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے اسے اللہ تعالیٰ كے ہاں بہتر سے بہتر اور ثواب میں بہت زیادہ پاؤ گے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگتے رہو یقینا اللہ تعالیٰ بخشنے والا مہربان ہے(20)

(٧٢)النصر
(٧٢)جب اللہ كی مدد اور فتح آجائے(1)اور تو لوگوں كو اللہ كے دین میں جوق در جوق آتا دیكھ لے(2)تو اپنے رب كی تسبیح كرنے لگ حمد كے ساتھ اور اس سے مغفرت كی دعا مانگ بے شك وہ بڑا ہی تو بہ قبول كرنے والا ہے(3)
 
Top