• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز دعوت طعام

ابوطلحہ بابر

مشہور رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 03، 2013
پیغامات
674
ری ایکشن اسکور
843
پوائنٹ
195
محترم @مقبول احمد سلفی محترم @آصف حسین محترم @ابوطلحہ بابر طلحہ میں سے کوئی بھائی لاہور کے قریب کا ہو تو شرکت کا بتا دے جزاکم اللہ خیرا
جزاک اللہ خیرا
نہیں بھائی میں راولپنڈی سے ہوں۔
طعام کو اگر زبر سے لکھ دیں تو صحیح لکھا جائے گا، اس طرح سے طَعام چیک کیجئے۔
 

Ibne Habibullah

بین یوزر
شمولیت
جنوری 12، 2016
پیغامات
106
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
22

عبدہ

سینئر رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 01، 2013
پیغامات
2,038
ری ایکشن اسکور
1,225
پوائنٹ
425
محترم عبدالودود بھائی تو مگرب کی نماز کے وقت سے پہنچ چکے ہیں باقیوں کا انتظار ہے
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
محترم
عبدہ
بھائی اور
محترم عبدالودود بھائی آپ دونوں کابہت شکریہ اللہ آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے
دعوت بہت اچھی رہی جزاک اللہ خیرا
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمدللہ!
سب سے پہلے تو میں محترم @شاکر بھائی اور محترم @انس بھائی کا شگر گزار ہوں کہ ان بھائیوں کی کاوشوں کی بدولت ہمیں ایک بہترین پلیٹ فارم ملا کہ جو علمی و دعوتی ہونے کے علاوہ مسلمین کو آپس میں ملاقات کرنے کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان بھائیوں اور معاونین کو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ان کی حسنات کو قبول فرمائے۔ آمین!
اس کے بعد محترم @عبدالودود بھائی کا شکریہ ادا کیا جاتا ہے۔
اللھم بارک لھم فیما رزقتھم واغفرلھم ورحمہم
اور پھرمحترم @عبدہ بھائی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے بہترین انتظامات کیے۔
محترم شیخ @محمد فیض الابرار بھائی کی محبتوں کا شکریہ کہ اتنی دور سے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔
اور جن محترم اراکین نے اس دعوت میں شمولیت کی اُن کا بھی شکریہ کہ اپنے قیمتی وقت کو مزید قیمتی بنایا۔
اور جو محترم اراکین شمولیت نہ کرسکے، اُ ن سے استدعا ہے کہ آئندہ ہونے والی دعوت میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء۔​
 
Last edited by a moderator:

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
الحمدللہ رب العالمین
ہمارا جماعتی تقسیمات میں منقسم ہو جانا ایک زمینی حقیقت ہے میں کوئی فقہیہ نہیں اور نہ ہی مفتی کہ جماعت بندی پر کوئی حکم لگاوں
لیکن دل کے کسی گوشے میں ایک خواہش تھی
کاش
کاش
کاش
کہیں کوئی ایسا مقام ہو جہاں ہمارا ملنا ذاتی مفادات سے بالاتر، جماعتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر،
صرف کلمہ اخلاص کی بنیاد پر اکھٹے ہو جائیں
جہاں ہم یہ بات ڈسکس کریں کہ دین کو کس طرح پھیلایا جائے
کسی شخصیت کی تشہیر ، یا جماعت کی پبلسٹی نہ ہو
تو ایسا ہی ایک موقع مجھے اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ملا اور
وہ موقع ہمیں فضیلۃ الاخ ڈاکٹر انس نضر حفظہ اللہ اور ان کی انتظامی ٹیم محترم شاکر بھائی و غیرھم نے فراہم کر دیا
محدث فورم کے وہ تمام ساتھی جو اس سردی کے موسم میں اکٹھے ہوئے تھے جنہوں نے مجھے یہ موقع دیا کہ میں ان سے چہرہ بہ چہرہ ملاقات کر سکتا
الحمدللہ میں تمام ساتھیوں کا تہہ دل سے شکر گذار ہوں بالخصوص عبدہ بھائی، نعیم یونس بھائی ، بلال نیازی بھائی، عبدالودود بھائی و غیرہم کلھم حفظہم اللہ و سلمھم و زاد اللہ فی علمھم و عملھم و فی حیاتھم اآمین اللھم آمین
مجھے یہ مجلس اتنی اچھی لگی کہ وہاں سے اٹھتے ہوئے دل میں یہ دعا تھی کہ یا اللہ ایسی اور مجالس کا طلب گار ہوں تو اگلے دن الحمدللہ میر محمد میں پاکستان کے کبار علماء اھل الحدیث کا اجلاس بھی اسی طر جماعتی تقسیمات سے بالاتر تھا الحمدللہ
یا اللہ ہماری یہ محبتیں اسی طرح قائم و دائم رکھ جو اس دنیا میں بھی اور دوسری دنیا میں بھی ہمارے ساتھ ہوں
 

سجاد

رکن
شمولیت
جولائی 04، 2014
پیغامات
160
ری ایکشن اسکور
71
پوائنٹ
76
بہت بابرکت اور پُرخلوص مجلس رہی، ساتھیوں کا اخلاص اور حُب فی اللہ ایک منفرد نظارہ تھا،
مسکراہٹیں بکھیرتے داعیان دین کے پُر نور چہرے محفل کی رونق کو جلا بخش رھے تھے،
ٹولیوں کا مدھم انداز میں گفتگو کرنا اور اجتماعی مجلس میں انتہائی با سلیقہ تجاویز و مشاورت کرنا اخلاق کی بلندیوں کا عکاس تھا
 

ام حماد

رکن
شمولیت
ستمبر 09، 2014
پیغامات
96
ری ایکشن اسکور
66
پوائنٹ
42
فاول پلے ہوا ہے
جب تک خواتین ساتھ نہیں دیں گی دعوت کا کام مکمل نہیں ہو سکتا
 
Top