• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی

فلسفہ و حکمت کے یہ مدعی کبھی یہ عقیدہ ظاہر کرتے ہیں کہ جبریل محض ایک خیال ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نفس میں شکل اختیار کر لیتا ہے اور خیال عقل کے تابع ہوتا ہے۔ پھر ان ملحد فلسفیوں کے بھائی وال ملحد صوفی آئے اور یہ دعویٰ کرنے لگے کہ ہم اولیاء اللہ ہیں اور اولیاء اللہ انبیا سے افضل ہیں اور وہ بلاواسطہ اللہ تعالیٰ سے علم حاصل کرتے ہیں جیسا کہ ابنِ عربی صاحب ِ ’’فتوحات‘‘ و ’’فصوص‘‘، اس کا کہنا ہے کہ وہ اسی کان سے دولت ِ علم حاصل کرتا ہے، جس سے وہ فرشتہ حاصل کرتا ہے ، جو رسول کی طرف وحی لاتا ہے اس کی رائے میں کان سے مراد عقل اور فرشتہ سے مراد خیال ہے اور خیال عقل کے تابع ہے اور وہ بزعمِ خود اس سے علم حاصل کرتا ہے، جو خیال کی بھی اصل ہے اور خود رسول خیال سے علم حاصل کرتا ہے۔ اس لیے وہ اپنے آپ میں نبی پر فائق بن جاتا ہے، اگر نبی کے خواص وہ ہوں جو کہ انہوں نے ذکر کیے ہیں تو وہ ولی سے افضل ہونا تو درکنار اس کا ہم جنس بھی نہیں ہوسکتاتو یہ کیسے ممکن ہے؟ جبکہ یہ خواص تو عام مسلمانوں کو بھی حاصل ہو سکتے ہیں۔
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں۔

''الفرقان بین اولیاء الرحمان و اولیاء الشیطان''
بھائی میرے بحث برائے بحث سے حاصل کچھ نہیں ہوتا،اسطرح نہ کوئی مانتا ہے اور نہ ہی منوایا جا سکتا ہے ،اگر کوئی ابن تیمیہ ؒ نے ملحد صوفی اور اسلامی صوفی یہ دو قسمیں بتائی ہیں ابھی ملحد صوفی تو پتہ چل گئے ابھی اسلامی صوفی کی ڈیفنیشن کر دے ،مہربانی ہوگی۔
ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی جس عبارت کا حوالہ آپ دے رہے ہیں وہ میں نے اوپر نقل کر دی ہے اس میں ملحد فلسفی صوفی کی ڈیفینشن تو نظر آ رہی ہے۔ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے کسی اسلامی صوفی کا ذکر ہی نہیں کیا جس کے متعلق آپ بار بار پوچھ تاچھ کر رہے ہیں۔ لہٰذا جس بات کا ذکر صاحب کتاب نے نہیں کیا اس کے متعلق مصنف کا نکتہ نظر جاننے کے لئے صاحب کتاب (مصنف) سے ملنا پڑے گا۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
اوپر ہیڈنگ دیکھے ملحد صوفی اور اسلامی صوفی
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں۔
یعنی ابن عربی صوفی اور اسطرح کے لوگ صوفی ہونے کے مدعی ہیں مگر اصلی نہیں بلکہ ملحد فلسفی صوفی ہیں ،اب وہ اسلامی صوفی کون ہیں ؟جن کا نام لیکر بقول ابن تیمیہ کے کہ وہ صوفی تو ہیں مگر ملحد ہیں،اب مدعی صوفی ( یعنی اصلی صوفی وہ کون ہیں یہ آپ بتا دے؟
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اوپر کی ہیڈنگ کیا ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے خود لکھی ہے یا کسی مترجم یا کاتب یا کمپوزر کی دی گئی ہوئی ہے؟ اصل کتاب جس پر ابن تیمیہ کی تحریر ہو اس کی فوٹو کاپی مہیا فرما دیں کیونکہ آپ تو ماشاء اللہ اصل کتابوں کے حوالے بہت اچھے طریقے سے نقل فرما دیا کرتے ہیں۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
یہ م

یہ بھی کوشش کرتے ہیں کہ اصل کتاب مل جائے ،مگر مترجم بھی تو اصل کے قریب ترین ترجمعہ کرتا ہے۔اور دوسرا جومیں نے اقتباس دیا ہے اس میں تو یہ کہاں جا رہا ہے کہ وہ صوفی تو ہیں دیکھےنا!
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں
یعنی ابن عربی مدعی تو صوفی ہونے کے ہیں ،مگر حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں اب صلی صوفی کون ہیں ابن عربی تو ملحد ہو گئے ،ابھی اصلی صوفی جلدی سے بتا دے، ابھی آپکو سمجھنے میں کیا اشکال ہے ،اب آپ بتا دے کہ اسلامی صوفی کون ہیں؟
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے صرف ملحد فلسفی صوفی کی تعریف (ڈیفینشن) بیان فرمائی ہے۔ جسے آپ نے بھی مانا ہے۔ اس عبارت سے تو ہمیں بھی اتنا ہی پتہ چلا ہے۔ اس عبارت سے باربار اسلامی صوفی کشید کرنا آپ ہی کا کام ہے۔
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے صرف ملحد فلسفی صوفی کی تعریف (ڈیفینشن) بیان فرمائی ہے۔ جسے آپ نے بھی مانا ہے۔ اس عبارت سے تو ہمیں بھی اتنا ہی پتہ چلا ہے۔ اس عبارت سے باربار اسلامی صوفی کشید کرنا آپ ہی کا کام ہے۔
بھائی کمال کرتے ہو بقول آپکے مترجم نے آئڈینگ دیا کہ ہے کہ فلسفی صوفی اور اسلامی صوفی
اور (امرِ واقعہ یہ ہے کہ) نبوت اس سے برتر حقیقت ہے۔ اس لئے ابنِ عربی اور اس کی طرح کے لوگ اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں
ابھی غور کیجئے
اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں( یعنی ابن عربی مدعی تو صوفی ( اسلامی صوفی )ہونے کے ہیں) ،لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں( یعنی اور حقیقت یہ ہے کہ وہ اسلامی صوفی نہیں بلکہ ملحد صوفی ہیں)
اب مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس سے سمجھنے میں کیا دشواری ہے۔،اگر آپ کی سوجھ بوجھ کا یہ عالم ہے تو پلیز آئندہ کم از کم میری پوسٹ کو سوچ سمجھ کر لینا۔میں بڑے دن سے دیکھ رہا تھا کہ آپ بار بار مداخلت کر رہئے ہیں ،جواب دینے سے اس لئے گریزاں تھا کہ آپ فن تصوف سے بالکل ان واقف ہیں ۔اس لئے آپ سے جرح فضول ہے۔
آپ ابن تیمیہ کو اتنی سا بھی نہیں سمجھ سکے کہ ابن تیمیہ ؒ مطلق تصوف کے مخالف نہ تھے ،بلکہ ملحد متصوفین کے مخالف تھے۔کوئی بھی جید عالم مطلق تصوف کا مخالف نہیں ،مطلق تصوف کے مخالف معتزلہ ہیں یہ آج کے نام نہاد اہلحدیث منکرین تصوف انکی ایک جدید شکل ہے ورنہ خواہ اہلحدیث ہوں یا حناف مطلق تصوف کا کوئی مخالف نہیں۔جو مطلق تصوف کا مخالف ہے وہ جا ئل ہے۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
اگرچہ مدعی تو اس امر کے ہیں کہ وہ صوفی ہیں( یعنی ابن عربی مدعی تو صوفی ( اسلامی صوفی )ہونے کے ہیں) ،لیکن حقیقت میں وہ ملحد فلسفی صوفی ہیں( یعنی اور حقیقت یہ ہے کہ وہ اسلامی صوفی نہیں بلکہ ملحد صوفی ہیں)
۔
مطلب یہ کہ اب آپ کو سمجھ آگئی کہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے انہیں ملحد صوفی ہی کہا ہے بقول آپ کے اسلامی صوفی نہیں لکھا۔ جسے آپ کشید کرنا چاہ رہے ہیں۔ چلیں دیر آئے درست آئے
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
مطلب یہ کہ اب آپ کو سمجھ آگئی کہ شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے انہیں ملحد صوفی ہی کہا ہے بقول آپ کے اسلامی صوفی نہیں لکھا۔ جسے آپ کشید کرنا چاہ رہے ہیں۔ چلیں دیر آئے درست آئے
محترم دیر سویر کا فیصلہ بعد میں کریں گے ،آپ مجھے بتا دے اسلامی تصوف کیا ہے؟ ابن عربی ؒ تو ملحد ٹھہرے مگر اسلامی صوفی کون ہیں؟ نیز یہ بھی بتا دے کہ صوفیا اہلحدیث اسلامی صوفی ہیں یا ملحد؟
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
تصوف کے ماخذ کیا کیا ہیں اس کا تو آپ نے آج تک جواب نہیں دیا۔ اب تصوف کو اسلامی بھی بنا دیا۔ سبحان اللہ۔ کیا کہنے جناب کے
 
aqeel

مشہور رکن
شمولیت
فروری 06، 2013
پیغامات
300
ری ایکشن اسکور
315
پوائنٹ
119
تصوف کے ماخذ کیا کیا ہیں اس کا تو آپ نے آج تک جواب نہیں دیا۔ اب تصوف کو اسلامی بھی بنا دیا۔ سبحان اللہ۔ کیا کہنے جناب کے
میں نے نہیں کہہ رہا ہوں ابن تیمیہ کہہ رہے ہیں اور ایک اہلحدیث مترجم ہینڈنگ دے کر کہہ رہا ہے کہ اسلامی صوفی
آپ مجھے بتا دے اسلامی تصوف کیا ہے؟ ابن عربی ؒ تو ملحد ٹھہرے مگر اسلامی صوفی کون ہیں؟ نیز یہ بھی بتا دے کہ صوفیا اہلحدیث اسلامی صوفی ہیں یا ملحد؟
میں آپکو ماخذ بھی بتاوںگا پہلے جو بات ہو رہی اسکو کلیر کریں۔
 
Top