• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث بک

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
فوج کی حمایت
جشن آزادی میں شرکت
جمہوریت کے فضائل کا بیان
یہ علامت سمجھ لی گئی ہیں، ایک مخلص وطن پرست ہونے کی۔
ہم وطن کے مخالف نہیں، لیکن ہماری ولاء و براء کسی وطن کے لیے نہ اس کے کسی حاکم کے لیے۔
سب سے پہلے اسلام۔
ہمیں دین دشمن پاکستانی سے نفرت ہے، اور اسلام پسند بھارتی سے دل و جان سے پیار ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
آپ کا قرآن کریم: سننے ، پڑھنے، سمجھنے کو جی چاہتا ہے ؟
یہ سوال کسی سے کریں، تو شاید آگے سے کہے: تو آپ مجھے مسلمان نہیں سمجھتے؟!
لیکن حقیقت یہی ہے کہ یہ سوال ہمیں خود سے ضرور اور بار بار کرنا چاہیے۔
آخری مرتبہ قرآن کریم کتنے منٹ ، گھنٹے، دن ، ہفتے، مہینے یا پھر سال پہلے کھولا تھا؟​
أفلا یتدبرون القرآن أم علی قلوب أقفالھا
کیا دلوں پر تالے پڑ گئے، جو قرآن کی طرف متوجہ نہیں ہونے دیتے!​
 
Last edited:

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
غالبا تیرہ اگست کو توے پر روٹی ڈالتے ہوئے بیگم کو دائیں کندھے کے پچھلی جانب شدید قسم کی چُک سی پڑ گئی.. ایک دم شدید قسم کی تکلیف سے اُس کا بُرا حال ہو گیا.. سانس بھی لینا مشکل ہو گئی.. میں نے اُسے زمین پر لٹا دیا اور متاثرہ جگہ پر حق شوہر کے تحت دبانا چاہا لیکن شدید تکلیف کے باعث ہاتھ لگانے سے بھی اُس کی چیخیں نکل جاتی تھیں .. خیر.. قریب آدھے گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد، اُس کی چُک کو سیدھا پدرا کیا.. اس دوران وہ کلمہ توحید پڑھتی رہی.. اور مجھے یوں محسوس ہوتا رہا کہ بس آج میں رنڈوا ہوا ہی چاہتا ہوں... تاہم اللہ کا شکر ہے کہ وہ بھلی چنگی ہو گئی..
دو دن بعد میں نے بیگم کو ازراہ مزاح کہا کہ:
تمہارا اُس دن کلمہ پڑھنا تمہیں "فائدہ مند" نہیں ہوا، تو وہ مجھے گھور کر رہ گئی...ابتسامہ!
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
جناب محمد نعیم بهائی "حق شوہر" کے بجائے "فرض شوهر" زیادہ مناسب هوگا ، لیکن خدارا یہ نا سمجہیں کہ کسی کا حق مارا جارا جارہا هے ۔ اللہ جملہ حقوق محفوظ رکهے ۔ ابتسامہ
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
جناب محمد نعیم بهائی "حق شوہر" کے بجائے "فرض شوهر" زیادہ مناسب هوگا
فرض کی بجائے حق ، میں نے جان بوجھ کر لکھا تھا کہ انسان عام طور پر اپنے حقوق کے حصول میں سرگرداں رہتا ہے اور ملنے پر آسودگی سی محسوس کرتا ہے بنسبت ادائیگی فرائض کے۔ اور ویسے بھی تحریر میں کچھ مزاح کا عنصر پیدا کرنا بھی مقصود تھا۔۔ ابتسامہ!
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,751
پوائنٹ
1,207
پیشہ ور بھکاریوں اور اداکاروں میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی پیسہ کمانے کے لیے سوانگ بھرتے ہیں، اور بے وقوف عوام ایک کی اداکاری ناپسند اور دوسرے کی پسند کرتے ہیں۔۔ ابتسامہ!
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
چودہ صدیوں میں حدیث کو حجت ماننے والے علما نے ’فہم قرآن‘ کے لیے جو ذخیرہ پیش کیا ہے۔صرف عربی زبان میں تصنیف کردہ کتب کی تعداد چھ ہزار ہے۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
’امت مسلمہ‘ کو درپیش چیلنجز بہرصورت ہماری جماعتوں، شخصیات، مسالک اور ملکوں کے مسائل سے بڑے ہیں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
سوال گندم جواب چنا
پہلے سوال گندم جواب چنا ہوتا تھا،
اب:
سوال ترکی،جواب سعودیہ
سوال سنی ، جواب رافضی
ہوتا ہے۔
حالانکہ مسلمانوں کواب
سوال مسلمان بھی ہو،تو جواب میں کافر کو گھسیٹ لینا چاہیے۔
ورنہ تو کافر مسلمانوں کی لڑائیوں کے مزے لوٹتے رہیں گے۔
 
Top