باب۔ جب کوئی شخص رمضان میں افطار کر لے اسکے بعد آفتاب ظاہر ہو جائے تو اسے کیا کرنا چاہیئے؟
(۹۵۳)۔ سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیقؓ کہتی ہیں کہ ہم نے نبیﷺ کے دور میں ایک دفعہ بادل والے دن میں روزہ افطار کر لیا (کیوں کہ وقت کا صحیح اندازہ نہ ہو سکا تھا تو) اس کے بعد آفتاب نکل آیا۔
فائدہ : بعد میں قضاء ہو گی یا نہیں، اس میں اسلاف کا اختلاف ہے۔ فتح الباری میں سیدنا عمرؓ کا قول ابن ابی شبیہ کے حوالے سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا تھا :'' ہم قضاء نہیں کریں گے اور اس نماز پر قیاس کیا جائے کہ صحابہ کرام کو بحالت نماز جب علم ہوا کہ قبلہ تبدیل ہو گیا ہے تو انھوں نے وہ رکعت نہیں لو ٹائی تھی جو پڑھ چکے تھے۔ تو اس سے بھی ترک قضاء والے قول کو تقویت ملتی ہے واللہ ! اعلم بالصواب۔