• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

منهج سلف صالحين اور اس سے انحراف

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
آپ پریشان نہ ہوں!
فیض الابرار بھائی نے جو کہنا ہو گا کہہ دیں گے!
دوم کہ ہم بھی اہل علم کا کلام ہی پیش کرتے ہیں! اور اور متقدمین اہل علم کا اور متفقہ و مسلمہ اہل علم کا! امام محمد کو انہیں کے اقوال سے ضعیف ثابت کیا تھا، شاید آپ بھول گئے ہو!
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
اور ره گئی بات امام ابو حنیفہ کی "فہم و فقہ" کی جو آپ کے نزدیک معتبر نہیں ہے تو صرف ایک حوالہ عرض ہے:
وَقَالَ الشَّافِعِيُّ: النَّاسُ فِي الفِقْهِ عِيَالٌ عَلَى أَبِي حَنِيْفَةَ.
قُلْتُ: الإِمَامَةُ فِي الفِقْهِ وَدَقَائِقِه مُسَلَّمَةٌ إِلَى هَذَا الإِمَامِ، وَهَذَا أَمرٌ لاَ شَكَّ فِيْهِ.
وَلَيْسَ يَصِحُّ فِي الأَذْهَانِ شَيْءٌ ... إِذَا احْتَاجَ النَّهَارُ إِلَى دَلِيْلِ
سیر اعلام النبلاء، 6۔403، ط: الرسالۃ

ترجمہ: "اور شافعیؒ نے کہا ہے: لوگ فقہ میں ابو حنیفہ کے عیال ہیں۔
میں (علامہ ذہبی) کہتا ہوں: فقہ اور اس کی باریکیوں میں امامت اس امام کے لیے مسلم ہے اور یہ ایسا معاملہ ہے جس میں کوئی شک نہیں۔
اور ذہنوں میں سے کوئی ذہن بھی صحیح نہ رہ جائے۔۔۔۔۔۔ جب دن کو بھی دلیل کی ضرورت پڑ جائے۔"

ابن داؤد صاحب!! ابو حنیفہ کی فقہ کے بارے میں علامہ ذہبی کے یہ الفاظ آپ کے ذہن اور آپ کی عقل کی حیثیت مقرر کرتے ہیں۔ اس چیز میں شک جس میں کوئی شک نہ ہو! لا حول ولا قوۃ الا باللہ!
اور اگر پھر بھی آپ بضد ہوں، جو کہ آپ کی عادت ہے، تو میں یہ کہتا ہوں کہ امام ذہبی اور ان جیسے علماء کے مقابلے میں آپ کی اپنی فہم مجروح ہے اور ابو حنیفہ کی فہم پر شک کرتے ہوئے آپ خود جاہل ثابت ہوتے ہیں۔
حفص بن غیاث کا قول امام ذہبی نے نقل کیا ہے (سند پر بحث کرنے سے پہلے یہ سوچ لیجیے گا کہ امام ذہبی آپ سے بہت زیادہ علم جرح و تعدیل سے واقف ہیں):
وَقَالَ حَفْصُ بنُ غِيَاثٍ: كَلاَمُ أَبِي حَنِيْفَةَ فِي الفِقْهِ، أَدَقُّ مِنَ الشَّعْرِ، لاَ يَعِيبُه إِلاَّ جَاهِلٌ.
ایضاً

ترجمہ: "اور حفص بن غیاث نے کہا: ابو حنیفہ کا فقہ میں کلام بال سے زیادہ باریک ہے۔ اس میں کوئی عیب نہیں نکالتا سوائے جاہل کے۔"

اور یہ حفص بن غیاث فقیہ بھی ہیں اور محدث بھی:
الإِمَامُ، الحَافِظُ العَلاَّمَةُ القَاضِي، أَبُو عُمَرَ النَّخَعِيُّ الكُوْفِيُّ، قَاضِي الكُوْفَةِ، وَمُحَدِّثُهَا، وَوَلِيَ القَضَاءَ بِبَغْدَادَ أَيْضاً.
سیر الاعلام، 9۔22

اور ان کی عقل کی تعریف امام احمد بھی کرتے ہیں:
وقال عبد الله: سمعتُ أَبي يقول: كان حفص بن غياث له عقل ووقار وهيئة، ما يكاد يتكلم حتى يُسأل. «العلل»
موسوعۃ 1۔280، عالم الکتب۔


اس لیے میں نے @محمد فیض الابرار بھائی سے عرض کیا ہے کہ ابو حنیفہؒ کی فہم و فقہ کے بارے میں وہ مجھے یہ بتلائیں تاکہ معلوم ہو کہ اہل حدیث علماء میں سے کون کون آپ کی بات کی حمایت کرتا ہے۔

فیض بھائی کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابو حنیفہ رح اور ان کے اصحاب کی فہم و فقہ بالکل معتبر نہیں ہے؟ اور انہیں رافضیہ, جہمیہ, معتزلہ اور مرجئہ کے ساتھ ذکر کرنا چاہیے؟
 

اشماریہ

سینئر رکن
شمولیت
دسمبر 15، 2013
پیغامات
2,684
ری ایکشن اسکور
751
پوائنٹ
290
امام محمد کو انہیں کے اقوال سے ضعیف ثابت کیا تھا، شاید آپ بھول گئے ہو!
اب جناب بات کو ادھر لے کے جائیں گے۔ پرانا طریقہ ہے آپ کا۔ دوسروں کے لیے آپ دجل و فریب کا لفظ استعمال کرتے ہیں، میں آپ کے لیے کیا لفظ استعمال کروں؟

اب تھوڑا سا چپکے بیٹھیے اور فیض بھائی کا انتظار فرمائیے۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
پھر ٹھیک ہے! امام صاحب ہی موضوع بحث ٹھہرے! مگر یاد رہے یہ آپ کی خواہش ہے!
اور میری حمایت میں میں نے امام بخاری کا کلام پیش کر دیا ہے! اور آپ کے دیئے گئے حوالوں کی وضاحت بھی تفصیل سے کریں گے، ان شاء اللہ!
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,417
ری ایکشن اسکور
2,730
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
دوسروں کے لیے آپ دجل و فریب کا لفظ استعمال کرتے ہیں، میں آپ کے لیے کیا لفظ استعمال کروں؟
میں تو دلیل و ثبوت کے ساتھ قرائین و براہین کے ساتھ استعمال کرتا ہوں، آپ اگر دجل و فریب کرتے ہوئے استعمال کرنا چاہیں، تو کون روک سکتا ہے!
اب تھوڑا سا چپکے بیٹھیے اور فیض بھائی کا انتظار فرمائیے۔
یہ بات پہلے آپ نے خود کو کہنی تھی!
دیکھیں پھر یہ کھیل شروع کر رہے ہو، ایسا نہ کیا کرو!
 
Last edited:

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

محترم جناب @اشماریہ صاحب!
نہ استہزاء نہ طنز مقصود ہے. بس ایک سوال کا جواب چاہتا ہوں.
کیا امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کی وہ فقہ جو نصوص کے خلاف ہو وہ معتبر ہے؟؟؟
واضح رہے کہ میں امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی بہت عزت کرتا ہوں. اور انھیں ایک امام مانتا ہوں. اور یہ بھی مانتا ہوں کہ وہ ایک فقیہ تھے.

یہ سب وضاحت صرف اسلۓ کہ آپ میرے سوال کو غلط نہ سمجھیں.....
جزاکم اللہ خیرا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
اس لیے میں نے @محمد فیض الابرار بھائی سے عرض کیا ہے کہ ابو حنیفہؒ کی فہم و فقہ کے بارے میں وہ مجھے یہ بتلائیں تاکہ معلوم ہو کہ اہل حدیث علماء میں سے کون کون آپ کی بات کی حمایت کرتا ہے۔
فیض بھائی کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابو حنیفہ رح اور ان کے اصحاب کی فہم و فقہ بالکل معتبر نہیں ہے؟ اور انہیں رافضیہ, جہمیہ, معتزلہ اور مرجئہ کے ساتھ ذکر کرنا چاہیے؟
میں نے جوابی طور پر صرف اعتدال پرستی کا ذکر کیا ہے کسی پر کوئی حکم نہیں لگایا
جہاں تک بات ہے امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کی تو اپنی حسنات اور سیئات سمیت بارگاہ الہی میں دیگر کی طرح حاضر ہو چکے ہیں
تلک امۃ قد خلت لھا ما کسبت و علیھا ما اکتسبت الخ
باقی مجھے یہ احناف اور اہل حدیث کے مابین مناظرانہ گفتگو سے قطعا کوئی دل چسپی نہیں جزاکم اللہ خیرا
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
فیض بھائی کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ابو حنیفہ رح اور ان کے اصحاب کی فہم و فقہ بالکل معتبر نہیں ہے؟ اور انہیں رافضیہ, جہمیہ, معتزلہ اور مرجئہ کے ساتھ ذکر کرنا چاہیے؟
کس کا ذکر کس کے ساتھ کیا جائے یہ تو میں نہیں جانتا لیکن جس شخصیت کے بارے میں کوئی بات کنا مقصو د ہو تو اسے کتاب و سنت پر پیش کردیں خذ ما صفا و دع ما کدر پر عمل کر لیں حکم لگائے بغیر بھی بات ہو سکتی ہے
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
میں صرف دو لفظوں میں جواب دیتا ہوں.
"ہرگز نہیں"
اور بس یہی درست ہے اور صرف امام ابو حنیفہ ہی نہیں دیگر تمام اور یہ منھج ہمیں ہمارے اسلاف نے ہی دیا ہے
 
Top