عبدالرحمن بھٹی
مشہور رکن
- شمولیت
- ستمبر 13، 2015
- پیغامات
- 2,435
- ری ایکشن اسکور
- 293
- پوائنٹ
- 165
میرے خیال میں شاید بالکل نہ ہوں گے ۔ کبھی سنا نہیں ۔پاکستان میں کیا تعداد میں ہیں شافعی ؟
محترم! یہ تصویر نیٹ پر موجود ”وکی پیڈیا“ سے لی ہے۔ انہوں نے یہ ”ڈیٹا“ کس طرح لیا معلوم نہیں۔ شائد انہوں نے اس کی تفصیل دی ہو جسے میں ملاحظہ نہیں کر پایا ۔بہترین معلوماتی ۔ لیکن اس نقشے اور تناسب کی بنیاد کیا ہے؟
شافعی بہت کم دکھائے گئے ہیں ۔
فقیہ کا یہ منصب نہیں کہ وہ لوگوں کواس بات کی دعوت دے کہ اس کے فہم پر چلو۔ یہ لوگ ہوتے ہیں جو کسی کو ترجیع دیتے ہیں۔ قرونِ اولیٰ میں کافی فقہاء کو ترجیح حاصل رہی جو سمٹتے سمٹتے چار تک محدود رہ گئی اور ہے۔چاروں ائمہ رحمھم اللہ میں سے کسی ایک نے بھی عوام الناس کو اپنے مسلک پر چلنے پر مجبور نہ کیا اور نہ اس کی دعوت دی۔
کراچی میں ہیں! ان کی مساجد بھی ہیں، میرے پڑوسی جب کہ وہ بھی گجراتی ہی ہیں (یاد رہے وہ گجراتی نہیں جنہیں جوتی چور کہا جاتا ہے، بلکہ قائد اعظم، گاندھی اور مودی والا گجرات ، کوئی پاکستانی بھائی ناراض نہ ہو، مزاح میں لکھا ہے!) وہ بھی شافعی تھے، ان کے والد بچوں کو کہا کرتے تھے کہ شافعی کی مسجد میں جایا کرو، لیکن وہ ذرا دور تھی، پھر اولاد میں دیوبندی و حنفی طریقہ پر آگئی، کیونکہ وہ انہیں کے درمیان رہی۔ جب میں اہل حدیث ہوا تو اور پاکستان گیا تو اپنے گھر والوں کو اور پڑوسیوں کو بھی اس منہج کی دعوت دی، الحمدللہ میرے گھر والوں نے اہل حدیث منہج اختیار کیا، ایک بھائی باقی ہے، اور میرے ان پڑوسیوں کو بھی پھر یاد آیا کہ وہ تو شافعی تھے، الحمدللہ وہ بھی اب اہل حدیث منہج کے حامل ہیں!میرے خیال میں شاید بالکل نہ ہوں گے ۔ کبھی سنا نہیں ۔
پاکستان میں شافعی بھی ہیں اور مالکی بھی ہیں۔ مالکیہ کا ایک مدرسہ میں نے غالبا بارہ پندرہ سال پہلے کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے کسی علاقے میں دیکھا تھا۔ اس وقت بہت چھوٹا تھا اور ابو سے پوچھا تھا کہ یہ مالکیہ کون ہوتے ہیں۔میرے خیال میں شاید بالکل نہ ہوں گے ۔ کبھی سنا نہیں ۔