• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹرشفیق الرحمن کی طرف سے کئے جانے والے تمام اعتراضات کا رد

شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
http://www.mediafire.com/download/knrqx1igf47uk07/dr.syed shafiq ur rahman.pdf
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
بہت عرصہ فورم پر غیر حاضر رہا،اور احباب کی محبت بھری محفل سےمحروم رہا،گلے شکوے سننے اور کرنے کا بھی موقعہ نہ ملا۔۔۔ان سب پر دل اداس اور احباب سے درگزر کی درخواست۔
میں فورم پر آج دوبارہ احباب کو ایک تحفہ دینے حاضرہواہوں۔
بہت سے احباب تو اس کو سنجیدگی سے اور غور وفکر کی نظر سے لیں گے جبکہ چند ایک اس پر وہی ردعمل کریں گے جو وہ ہر کڑوے سچ پر کرتے ہوتے ہیں۔لیکن یہ فطرت ہے۔
قصہ مختصر
عرصہ دراز سے محدث فورم پر ہی محترم عبداللہ عبدل بھائی نے کچھ سوالات کئے تھے،جن کا تعلق تکفیر اور تقلید سے تھا،یہ سوال محترم ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب کے پاس پہنچے،انہوں نے ان کا جواب دیا۔
وہ جواب کیا حیثیت رکھتے تھے،ان پر میں نے قلم اٹھایا۔
محترم ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب نے ایک مرتبہ پھر ایسے ہی الفاظ سے اس کا جواب دیا،
جس پر دوبارہ قلم اٹھانے پر مجبورہوا ہوں۔بہرحال یہ ساری بحث مقدمے میں درج ہے۔
یہ کتاب محترم ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب اور ان کے حلقہ یاراں کے لیے خاص کر اور عوام الناس کے لیے خاص کر تحفہ ہے۔
امید ہے سب کو پسند آئے گی۔اور باطل کے رد میں میری اس کاوش میں اگر کسی کو مددملتی ہے تو اس سے دعاوں کا درخواست گزار ہوں۔
 

ایمان

مبتدی
شمولیت
دسمبر 07، 2013
پیغامات
20
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
10
یہ لنک سے سمجھ نہیں آر ہی اصل سوال عبدل کے کہں ہیں میں شفیق صاحب کو استاد سمجھتا ہوں ذرا دو دو ہاتھ ہو جائیں
 
شمولیت
اگست 30، 2012
پیغامات
348
ری ایکشن اسکور
970
پوائنٹ
91
یہ لنک سے سمجھ نہیں آر ہی اصل سوال عبدل کے کہں ہیں میں شفیق صاحب کو استاد سمجھتا ہوں ذرا دو دو ہاتھ ہو جائیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاۃ
جی محترم سمجھ آپ کو بھی نہیں آرہی اور آپ کے استاد محترم کو بھی نہیں۔
میں ادھر کوئی پنچہ آزمائی تو کرنہیں رہا جو دو ہاتھ کرنے کے خواب شریف دیکھے جارہے ہیں۔
بس محترم عبداللہ عبدل بھائی نے کچھ سوالات کئے تھے،جن پر ڈاکٹر صاحب نے دھوکہ دینے کی کوشش کی۔بس اس پر گرفت کی ہے۔
اگر آپ ڈاکٹر شفیق الرحمن صاحب کو اپنا استاد سمجھتے ہیں تو براہ مہربانی ان سے میرے پہلی کتاب اور اس کتاب کا جواب لے دیں۔
جزاک اللہ
 
Top