عمران ناصر
رکن
- شمولیت
- مئی 01، 2011
- پیغامات
- 47
- ری ایکشن اسکور
- 151
- پوائنٹ
- 58
معزز انتظامیہ محدث فورم و انٹرویو پینل
السلام علیکم
انٹرویوز کے حوالے سے چند ایک تجاویز اور گزارشات آپ ذمہ داران کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔
ہر انٹرویو کو بلحاظِ ترتیب باقاعدہ ایک نمبر الاٹ کیا جائے مثلا انٹرویو 1 بٹہ 5 (بٹہ کا سائن ٹائپ نہیں ہو رہا)
تا کہ بشمول میرے وہ لوگ جو اپنی ترجیحات میں ترتیب کو حتی الامکان ملحوظِ خاطر رکھتے ہیں نہ صرف وہ اس سے فیض یاب ہو سکیں بلکہ یہ (انٹرویوز) فورم پر بھی ایک ریکارڈ کی صورت میں محفوظ ہو سکیں ۔
دوسری گزارش یہ ہے کہ چونکہ انٹرویو کے مکمل ہونے سے پہلے کسی بھی قاری کے دخل در معقولات پر پابندی لگائی گئی ہے اب مسئلہ یہ ہے کسی سوال کے جواب میں فوری طور پر کوئی وضاحت یا تبصرہ درکار ہو تو اسے کب تک تحت الشعور میں محفوظ رکھا یا دبایا جائے کہ بقول شاعر ؎ کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک ، اور پھر اس پر مستزاد یہ کہ ایک وقت میں آپ نے کتنے انٹرویو ایک ساتھ شروع کر رکھے ہیں ، میرا ذاتی خیال ہے کہ اس سے انٹرویو کے اس سلسلے کی افادیت متاثر ہو گی اور معلومات آپس میں خلط ملط (گڈ مڈ) ہو جائیں گی ۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ایک انٹرویو کی تکمیل کے بعد دوسرا انٹرویو شروع کیا جائے اس سے یقینًا یہ سلسلہ طول تو پکڑے گا مگر آخر جلدی کی ضرورت بھی کیا ہے (چلیں تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ)
ویسے بھی محدث فورم کے دونوں یہ نئے سلسلے (انٹرویوز اور گرائمر کلاس) نہ صرف زیادہ دلچسپی ، رغبت اور باقاعدگی سے دیکھے جاتے ہیں بلکہ سب سے زیادہ وقت کے متقاضی بھی ہیں تو پس جس طرح عبدہ بھائی نے گرائمر کلاس کی اہمیت اور ضرورت کو سمجھتے ہوے ایک سے دوسرے سبق کے درمیان ایک ہفتے کا وقفہ رکھا ہے (جو کہ نہایت مناسب و معقول ہے) اسی طرح کا کوئی قاعدہ (برائے مہربانی قاعدہ کو القاعدہ سے جوڑنے کی کاشش نہ کی جائے) انٹرویوز کے لئیے بھی لاگو ہونا چاہیے
جناب شاکر صاحب