- شمولیت
- اپریل 14، 2011
- پیغامات
- 8,767
- ری ایکشن اسکور
- 8,516
- پوائنٹ
- 964
کیونکہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا ہے:
لاتسافرالمرأۃ الا مع ذی محرم(صحیح بخاری:1862/صحیح مسلم:1338)'' محرم کے بغیر کوئی عورت سفر نہ کرے۔''
ایک دوسری حدیث میں نبی اکرمﷺ نے فرمایا:لا یخلون رجل بامرأۃ الا مع ذی محرم (صحیح بخاری:5233/صحیح مسلم:1341)''کوئی مرد محرم کے بغیر کسی عورت کے ساتھ خلوت اختیار نہ کرے۔''
کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:لایخلون احدکم بامراة فان الشیطان ثالثہما(جامع ترمذی:2125)''جب بھی کوئی مرد کی عورت کے ساتھ خلوت اختیار کرتا ہے تو ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے۔''
محترم خضر حیات بھیا ، یہ احتمال ایک اور وجہ سے بھی نہیں ہو سکتا اور وہ یہ کہ عورت ملازمت کے سلسلے میں تب باہر کا رخ کرے گی ، جب اس کی ضرورت ہو۔بصورت دیگر نان و نفقہ اور دیگر ایسی ذمہ داریاں مرد یعنی شوہر کے ذمے ہیں۔ایک دھندلا سا احتمال ذہن میں آرہا ہے کہ شاید یہ میاں بیوی دونوں ہی ہواباز ہوں ، اور ملکر سفر کرتے ہوں ۔ اور پردہ کی وجہ دیگر غیر محرم افراد ہوں ۔
لیکن یہ ایک احتمال کے سوا کچھ نہیں ۔ کیونکہ اگر ایسا معاملہ ہوتا یقینا خبروں میں یہ بھی شور ضرور ہوتا ۔